پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے،

امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب، رچمنڈ کے گورنر ہائوس کے سینٹ پال چرچ کے کانفرنس ہال میں میں منعقد ہوئی، یہ اعزاز ان کی عوامی خدمت اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر منصور قریشی نے گورنر گلین ینگکن اور سیکریٹری کیلی جی سے ریاست کی ترقی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اہم ذمیداری کیلئے اپنے انتخاب پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب کے دوران، مسٹر قریشی نے تارکین وطن کمیونٹیز اور ریاستی حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اپنے نئے کردار کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی آواز سنی جائے اور ان کی ضروریات پوری ہوں۔

منصور قریشی نے مزید کہا کہ مجھے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ میں خدمات انجام دینے اور ایک ایسی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ورجینیا اور ریاستہائے متحدہ کے متحرک ہونے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے، انہوں نے کہا یہ کردار میرے لیے صرف ایک عہدے کی مانند نہیں ہے بلکہ یہ ایشیائی امریکی کمیونٹی کی ترقی اور بااختیار بنانے اور ہمارے اجتماعی مستقبل کو مضبوط بنانے کا مشن ہے۔
تقریب کا آغاز گورنر کی سیکرٹری کیلی جی نے کیا اور انہوں نے منصور قریشی سے اپنے عہدے کا حلف لیا، اور ان کو میمبر/مشیر کی حیثیت کا سرکاری طور پہ ایک پن اور سرٹیفکیٹ پیش کیا اور مشاورتی بورڈ میں باضابطہ طور پر ان کا خیرمقدم کیا۔

مس کیلی جی نے اس موقع پہ کہا کہ منصور قریشی کی اس اہم عہدے پر تعیناتی سے ورجینیامیں مقیم پاکستان اور ایشیا کی مختلف کمیونٹیز کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے اور حکومت کے درمیاں ایک پل کا کردار ادا کریں گے، انہوں نے آمریکی عوام اور ایشین کمیونٹیز کے درمیان اتحاد کی اہمیت کوپہ بھی زور دیا اور امید کی کہ منصور قریشی اس کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ گورنر کی ٹیم میں منصور کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور انہیں کمیونٹیز کی مدد کرنے کیلئے ایک شاندار کام کا آغاز کرنے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سب سے اہم بورڈز میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر منصور قریشی نے سکریٹری جی، جوان پابلو سیکورا اور دیگ کو پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کے طور پر سندھی اجرک، شال اور دیگر تحائف پیش کئے.

اس موقع پر گورنر کے چیف ڈپٹی سیکریٹری جوان پابلو سیکورا نے اس اہم کامیابی پر منصور قریشی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ منصور قریشی کی آمریکی سیاست میں عملی طور پہ شروعات ہے۔ “منصور ہمیشہ سے ایک متحرک اور جدوجہد میں رہے ہیںرہے ہیں، اور میں اس نئے کردار میں ان کی اس اہم ذمیداری کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔”. اس موقع پر 2001 میں امریکہ میں تارکین وطن کے طور پر آنے والے منصور قریشی نے اپنے ذاتی سفر کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابتدائی دنوں سے ہی اپنی جدوجہد اور والدین کی دعائوں سے محدود وسائل کے ساتھ ورجینیا کے کاروبار، میڈیا اور فلمی صنعتوں میں ایک نمایاں کردار ادا کیا اور پاکستان اور ایشیا کی دیگر کمیونٹیز کے رابطے اور فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے.

انہوں نے بتایا کہ وہ کاروباری اور ٹیلنٹ پارٹنر کے علاوہ پروگرام کیپٹل کارنر اور “مانی کا آمریکا” کے اینکر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کمیونٹیز کو ریاستی وسائل سے جوڑنا، چیلنجز سے نمٹنے اور ان کی مختلف سطح پر مسائل کو پہنچانا اور ان کے حل کیلئے اہمُکردار ادا کرنا ان کی اولین کوشش ہوگی.

انہوں کہا کہ ورجینیا میں 7 لاکھ سے زیادہ ایشیائی امریکی رہتے ہیں اور ان میں 4 لاکھ ہندوستانی، پاکستانی اور مسلمان باشندے شامل ہیں، اور ان کی کوشش ہوگی کہ ان کمیونٹیز کی اجتماعی طاقت کو فیصلوں پر اثر انداز ہونے اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اس کی مستقبل میں کوشش ہوگی کہ ورجینیا کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ورکشاپس، ٹاؤن ہال میٹنگز، بزنس نیٹ ورکنگ ایونٹس، اور عالمی رابطوں کو فروغ دیں۔ تقریب میں دیگر کے آمریکی حکام کے علاوہ منصور قریشی کے والد پاکستان کے سابق بیوروکریٹ عبدالرزاق قریشی، ان کی فیملی، آمریکا میں مقیم مشہور کاروباری شخصیت سید عاطف علی شاھ، سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور اینکر اعجاز کھوکھر، کبیر کھوکھر، سید ریان شاھ اور دیگر نے بھی خصوصی طور پہ شرکت کی. آخر میں منصور قریشی اور آمریکا میں مقیم کاروباری شخصیت سید عاطف علی شاھ کی جانب سے پرتپاک ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ورجینیا کے کے گورنر گورنر کے کے لیے

پڑھیں:

آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تین بار القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔

اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
  • اوشا وینس پہلی بھارتی نژاد، امریکی خاتونِ دوئم بن رہی ہیں
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف
  • ایشین ٹینس ٹورنامنٹ، شایان آفریدی نے فائنل میں جگہ بنا لی
  • کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
  • پاکستانی نژاد امریکی سید جاوید انور ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو
  • عمران خان کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے
  • کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ جسٹس منصور نے سوال اٹھا دیا
  • الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں