2025-02-07@19:07:42 GMT
تلاش کی گنتی: 5199

«فری لیب»:

(نئی خبر)
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی سے ظالمانہ زرعی ٹیکس کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں سالانہ ایک فصل کاشت ہوتی ہے جبکہ پنجاب وسندھ میں 3سے 4فصلیں کاشت ہوتی ہے جو نہری آبپاشی کے ذریعے ہوتی ہے لیکن بلوچستان کے زمیندار 600فٹ سے 1200فٹ تک زیر زمین پانی بجلی کے ذریعے نکال کر کاشتکاری کرتے ہیں اس طرح کے واضح تفریق کے باوجود پیمانہ ایک ہونا فیڈریشن کیلئے نیک شگون نہیں۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی نے آئی ایم ایف کے کہنے پر صوبے کے غریب زمینداروں پر ظالمانہ زرعی ٹیکس کانفاذ کرکے زمینداروں کی تباہی میں رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ترجمان نے کہاکہ بلوچستان...
    حیدرآباد: واپڈا سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی لیبر ہال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
    جامشورو: پی پی شہید بھٹو ضلع جامشورو کے مرکزی رہنما شہزاد علی راجڑ انتخابات کے موقع پر خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)این آئی آرسی کورٹ نے ملک بھر کے واپڈا ملازمین کی یکجہتی کے خاتمے اور اتحاد کو توڑنے کیلئے انکو صوبوں میں دھکیل کر ملکی یکجہتی پر کاری ضرب لگائی ہے یونین اس فیصلے کے خلاف عدالتی سیاسی، آئینی و قانونی طور پر جدوجہد کریگی تاکہ مزدور صوبوں میں تقسیم نہ ہوں اور بجلی کی تقسیم کا بحران بھی پانی کے بحران کی طرح صوبائی تنازعات کا شکار نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں یونین کے صوبائی، ریجنل، زونل نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد...
    پاکستان تحریک انصاف نے 8  فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرکے ملک بھر میں احتجاج اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ اس جلسے کے کامیاب انعقاد کے لیے خیبر پختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ناراضگی کے باجود بھی ملاقات کرکے تیاریوں پر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟ پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پارٹی تنظیمی امور اور جلسے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔ جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان، تیاریوں میں...
      ٭غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، انتونیوگوتیریس ٭ مسئلہ فلسطین کا حل نکالنے کی کوشش میں اسے مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن غزہ سے جبری طور پر بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انتونیو گوتیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے حالات مزید خراب اور پیچیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ ہم فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کا...
    کراچی: فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم میں ہیرا پھیری کے بعد 45 لائسنس کی معطلی پر محکمہ کسٹمز اور کسٹمز ایجنٹس کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے.  آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان نے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی کلیئرنس بند کرنے کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے.  آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی چیمبر، حیدراباد چیمبر آف کامرس ،اسلام آباد اور لاہور چیمبر آف کامرس، راولپنڈی چیمبر ،اپٹما، ،پاکستان کیمکل ڈائیز مرچنٹس ایسوی ایشن سمیت تمام ایسوسی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اراکین کو اپنا ایکسپورٹ اور...
    واشنگٹن —  امریکہ نے بعض خطرناک غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے سے قبل کیوبا کے شہر گوانتاناموبے میں قائم امریکی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نےغیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے ان افراد کو کی انکی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے حوالے سے "بد ترین ” قرار دیا ہے۔ پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی کہ 10 ‘انتہائی خطرناک غیر قانونی غیر ملکی’ افراد کو منگل کے روز حراستی مرکز پہنچایا گیا. ان افراد کو امریکی "امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ” یا ICE کےعہدہ داروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے منگل کے روز امریکی فوج کے سی 17 کارگو طیارے کے ذریعے ٹیکسس کے شہر فورٹ...
    انسانی معیشتانسانی معیشت کے بارے میں اوّلین بنیادی حقیقت، جسے قرآنِ مجید باربار زور دے کر بیان کرتا ہے، یہ ہے کہ تمام وہ ذرائع و وسائل جن پر انسان کی معاش کا انحصار ہے، اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔ اسی نے ان کو اس طرح بنایا اور ایسے قوانینِ فطرت پر قائم کیا ہے کہ وہ انسانیت کے لیے نافع ہورہے ہیں اور اسی نے انسان کو ان سے انتفاع کا موقع دیا اور ان پر تصرف کا اختیار بخشا ہے:’’وہی ہے جس نے تمھارے لیے زمین کو رام کردیا، پس چلو اْس (زمین) کی پہنائیوں میں اور کھائو اْس (خدا) کا رزق اور اْسی کی طرف تمھیں دوبارہ زندہ ہوکر واپس جانا ہے‘‘۔ (الملک: 15)’’اور وہی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پانچ ماہ (جون تا اکتوبر 2024) میں مقامی مارکیٹ سے تقریبا 4 بلین ڈالر خریدے ہیں۔ بھاری قرضوں کی ادائیگی سے درپیش چیلنجز کے باوجود اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مقامی فاریکس مارکیٹ سے اضافی امریکی ڈالر حاصل کرکے اسٹیٹ بینک کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ذخائر کو پائیدار سطح پر برقرار رکھا جائے، تاکہ معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی جھٹکوں سے بچانے میں مدد ملے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جون سے اکتوبر 2024 کے دوران اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 3.8 ارب ڈالر رہے۔ اکتوبر میں سب سے زیادہ خریداری...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.816بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 48،425 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.516 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.565 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.145 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.593 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.195 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.459 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.038 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 446.232 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 375.217 ملین روپے، ڈی جے کے...
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز النور جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو 187 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 97 ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 ، سیف اللہ بنگش نے 38 ، غوث شاہ نے 32 اور یافع علی نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر زنیر...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ٹرین میں خاتون کی جانب سے مسافر کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔لندن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں خاتون نے مسافر کو کہا کہ مراکش یا تیونس واپس چلے جاؤ۔ اس دوران اس نے مسافر پر تلخ جملے بھی کسے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے ایسٹن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں نسل پرستی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں نسل پرستی کی آڑ میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
    اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھیآئین سے مبرا نہیں ہے۔ رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام ن شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں...
    لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاو¿س لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
    بیجنگ:صدر آصف زرداری چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقات کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیمسندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا دم توڑ گئے، ماں شدید زخمی ہوئی، گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے مقدمے میں نامزد ڈمپر کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں تیز...
    اسلام آباد / پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے ‘ حکمراں کچھ بھی کر لیں عوام باہرنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں،...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی دکھائے اور ہمارے مطالبے پر دو کمیشن بنائے تو ہم آج ہی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری ایک ایسا دن ہے جس کو پاکستان کی سیاسیتاریخ میں سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد ملک میں عدم استحکام آیا ہے کیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھے ہوئے ہیں، ایوانوں میں عوام کے مسترد کیے گئے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ایسے لوگ عوام کے لیے کیا قانون سازی...
    پشاور( آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پرسماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کردیا اور وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار شمائل احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئی پی پیز سے معاہدہہے بجلی کی زیادہ قیمتوں سے گھریلوں صارفین، تاجر سمیت ملکی کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔
    اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنانے، حکومت اور صحافیوں کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنا کر اور حکومت اور صحافیو ں کو ایک ساتھ بٹھا کر خدشات دور کیے جائینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعاتونشریات عطاء اللہ تاڑر نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنے سے اب ڈیجیٹل میڈیا بھی ریگولیٹ ہوجائے گا یہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے ہے، پیکا سے اخبارات اورٹی وی چینل کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ریگولیٹ ہوتے ہیں ڈیجیٹل...
    اوٹاوا : کینیڈانے کہا ہے کہ غزہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے غزہ کی پٹی میں تنازع پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کینیڈا 2 ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر محفوظ طریقے سے رہ سکیں ۔ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے...
    راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنمائوں...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے نیدرلینڈ میں ایک مقام سے ایسے سونے اور چاندی کے سکّے دریافت کیے ہیں جن کو عیسائیت سے قبل اس وقت کے لوگ دیوتاؤں کی نذر کرتے تھے۔ ’شیطان کے مال‘ (Devil’s Money) کے طور پر جانی جانے والی یہ دریافت یورپ کے اس حصے میں عیسائیت آنے سے قبل انجام دی جانے والی رسومات پر روشنی ڈالتی ہے۔ نیدرلینڈ، شمالی جرمنی اور برطانیہ میں کچھ ایسے مقامات سامنے آئے ہیں جن کا موازنہ نورڈک دنیا سے کیا جا رہا ہے، جس کی عیسائیت سے پہلے کی رسومات کے متعلق بہتر فہم رکھا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق نورڈک علاقوں میں عیسائیت قبل موجود ان بت پرست گروہوں سے حاصل ہونے والی دریافتوں کا اطلاق باقی جرمینک نورڈک...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے، "اردلی حکومت" ہر ادارے کو تباہ کر رہی ہے، میں عدلیہ کی آزادی کے لیے دی گئی 10 فروری کی پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کی کال کی بھی حمایت کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی...
     اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد کر دی گئی۔ بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ نے اسٹیمپ وینڈرز کو بائیومیٹرک ویری فکیشن کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیومیٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکےگا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو و دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی...
    اسلام آباد:پی پی ٹی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا، الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ  ہماراکوئی گروپ نہیں تھاجوٹویٹ کی وہی عاطف خان نے بھی کی ،احتجاج میں سرکاری افسران کوشمولیت سے روکنے کےلیے نوٹیفکیشن کے بارے میں نہیں جانتا،میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپورسے بات کروں گاہوسکتاہے نہیں اس کاپتہ ہی...
    8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران  ہونے والی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے لیے خیبرپختونخوا نے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا نگراں حکومت اور اس کے عہدیداروں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اور اس دورانموجودہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی تک قانونی طور پر کام کیا یا نہیں۔ صوبائی حکومت نے کمیشن کے کام کے دائرہ کار سے متعلق ٹی آر اوز طے کر لیے ہیں، جس کے مطابق: دفعہ 144 کے احکامات کی جانچ کمیشن خیبر پختونخوا میں نگران حکومت کی طرف سے سی آر پی سی کے سیکشن 144 کے تحت جاری کردہ تمام نوٹیفیکیشنز اور احکامات...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے حالیہ پرائمری اور ایلیمنٹری بورڈ کے غیر تسلی بخش نتائج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، جو حالیہ نتائج سمیت تعلیمی پسماندگی کی نشاندہی سمیت بہتری کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے...
    لاہور: چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لی الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں 10 کلومیٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی، سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی اور مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیراعلیٰ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف  اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم 47 کے ذریعے جیتے،کراچی میں لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں ن ليگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما آمنے سامنے آگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے سندھ کی گیس بلوچستان کو ديے جانے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک صوبے کی گیس دوسرے صوبے کو کس طرح دے سکتے ہیں؟مصدق ملک نے جواب دیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کبھی کچھ گیس کسی کو دیتے ہیں، بلوچستان کی جو صورتِ حال ہے وہاں گیس چوری روکنا مشکل ہے۔ اس پر نوید قمر نے کہا کہ پہلے ان کے سوال کا جواب دیں، پھر آپ کی الف لیلہ کی داستان سن لیں گے، دونوں صوبوں میں گیس کی قلت ہے تو کس طرح...
    بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...
    محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں حضرات نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی، مولانا حیدر عباس شیرازی نے فضائل معصومینؑ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں معصومینؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں معصومین کے پیروکار بننا چاہیئے ۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن محفل میلاد انوار شعبان المعظم  محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ملک غلام عباس نے حاصل کی۔ محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں فہیم زیدی، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، محمد...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون...
    غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ’پتن‘ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی، ہیرا پھیری اور جبراً ووٹنگ کے 64 نئے ذرائع کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو الیکشن 2024 کے ایک سال مکمل ہونے پر پتن ترقیاتی تنظیم نے رائے دہندگان کےخلاف جنگ کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔ ’پتن رپورٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن ووٹنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دھاندلی کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد ارباب اختیار اپنے اور مملکت کے سارے وسائل عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کو بچانے میں صرف ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا...
    ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔ اڈیالہ جیل...
      راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔ یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان...
    کراچی: حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔    Tagsپاکستان
    پی ٹی آئی کا پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے کنونشن منعقد کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹرینز کنونشن منعقد کیا جائیگا۔پارلیمنٹرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے،لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹرینز کنونشن میں سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز،چیف وہپ بھی شرکت کرینگے، اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کےلیے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی، پنجاب میں طلبہ کےلیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی گئی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ کےلیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کےلیے مقرر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے، فیس پنجاب حکومت دے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے 8 فروری کو کیا ہو گا؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا...
    اسلام آباد میں اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیو میٹرک ویری فکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بائیو میٹرک ویری فکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بائیو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ...
    پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔سہ فریقی سیریز سے قبل نائب کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب اورم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    ویب ڈیسک :  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے۔   جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا۔  جسٹس منصور علی شاہ نے ملک میں موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
    اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدر کئے جانے پر یہاں کے اپوزیشن لیڈران برہم ہیں۔ اس معاملے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے نریندر مودی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات پر سوالات اٹھائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر مودی ٹرمپ کے اتنے اچھے دوست ہیں تو ایسا کیوں ہونے دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے پوچھا کہ ہمارا جہاز ان ہندوستانیوں کو لینے کیوں نہیں جا...
    8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن کے ذرائع اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد "مثبت" نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے تین ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے، جن میں مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ شامل ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور سرزمین سے زبردستی نکال کر ان ممالک میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو وقتی طور پر غزہ سے نکالا جائے تاکہ وہاں تعمیر...
      راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی دکھائے اور ہمارے مطالبے پر دو کمیشن بنائے تو ہم آج ہی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری ایک ایسا دن ہے جس کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد ملک میں عدم استحکام آیا ہےکیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھے ہوئے ہیں، ایوانوں میں عوام کے مسترد کیے گئے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ایسے لوگ عوام کے لیے کیا قانون سازی...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی دکھائے اور ہمارے مطالبے پر دو کمیشن بنائے تو ہم آج ہی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری ایک ایسا دن ہے جس کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد ملک میں عدم استحکام آیا ہےکیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھے ہوئے ہیں، ایوانوں میں عوام کے مسترد کیے گئے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ایسے لوگ عوام کے...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی بولر نعمان علی کو مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کرلیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ماہ جنوری 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار پلیئر آف دی منتھ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جومیل کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے دو میچز میں 19 وکٹیں لیں جبکہ 85 رنز بھی بنائے۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی بولر نعمان علی ہیں جنہوں نے دو میچز میں 16 وکٹیں لیں اور تیسری نامزدگی بھارت کے بولر چکرورتی کی ہوئی جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں لی ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ حمایت...
    اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے ہندوستانیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ ٹرمپ کے حکمنامے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی تارکین وطن کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اب یہاں کے اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے باہر میں ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے مکر دوار کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ہتھکڑیاں پہن رکھی تھیں۔...
    پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 31 جنوری 2025ء کو 16,044.1  ملین ڈالر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر  16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 11,418.3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 4,625.8 ملین ڈالر ہیں۔ 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46 ملین ڈالر اضافے سے 11,418.3 ملین ڈالر ہو گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ 15 شعبان کو ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے...
    اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی جبری منتقلی کی کسی بھی تجویز کو غیرمنصفانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے اور غزہ میں جاری مظالم کو روکے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ غزہ سے قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے کوئی تجویز...
    سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی انصاف کے لیے عدالت کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری کلائمیٹ چینج اتھارٹی اور مخصوص فنڈز قائم کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماحولیاتی انصاف پر عدلیہ کا مؤقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جس سے پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا...
    لاہور: معروف گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل کردی۔ اپنے مختصروڈیوپیغام میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارکا کہنا ہے کہ کل نئے قذافی اسٹیڈیم کی اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب کے دوران میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، سب پہنچیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ ممدت میں مکمل کیا گیا ہے۔  قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے۔   
    ویب ڈیسک : سٹامپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد  کرتے ہوئے اسے بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا ۔   سٹامپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا، بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام سٹامپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے سٹامپ وینڈرز کو بائیومیٹرک ویری فکیشن کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔  ڈی سی عرفان میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیومیٹرک کے بغیر سٹامپ پیپرز جاری نہیں کر سکےگا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی سٹامپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی سٹامپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو و دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے...
    سپریم کورٹ کے جج منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے سپریم کورٹ کے جج منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے.موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں. ہمیں ان اثرات کو کم کرنے اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی، خوراک اور صحت موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں. موسمیاتی تبدیلی دیگر مسائل کو جنم دے سکتی ہے. قدرت اور اس میں موجود انسان دونوں ایک دوسرے پر منحصر ہیں. ہمیں بہتر ماحول کے...
    سندھ حکومت نے شب برأت پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب برأت (14 فروری) کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شب برات/ لیلۃ القدر کی فضیلت و اہمیت نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شب برات کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ارکان کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔ یاد رہے کہ شب برأت اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کو منائی جاتی ہے، شب برأت مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل ہے،اسے مغفرت اور برکت کی رات سمجھا جاتا ہے۔ شب برأت پر بہت...
    مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران عبداللہ نے...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز ہوئی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے. جس کے تحت آئندہ دو ماہ میں دس نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا. تاکہ اس خطے کو زیادہ نمائندگی دی جا سکے۔ نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں ممکنہ وزراء کے نام شارٹ لسٹ کیے جا...
    کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
    محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ مریم نواز نےطالبعلموں کوبڑی خوشخبری دید ی
    جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
    مقررین نے مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب...
    پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر برائے جامعات و بورڈ سے جماعت نہم و دہم، انٹر سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول پر فوری نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں 15ویں روزے سے امتحانات لینے کے فیصلے کو طالب علموں کے مفاد میں نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران امتحانات کا شیڈول غیر مناسب ہے۔پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی اور جنرل سیکریٹری محمد عالم شیر اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران 15 روزے سے امتحانات کا انعقاد طلباء اور...
    وزیر ایکسائز سندھ کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل حادثوں کے بعد کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیئے گئے۔ سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کہا کہ شہر میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔  ڈی سی  اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی...
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برأت کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    چین کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون...
    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔ امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ،...
    محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 15 شعبان کو تعطیل ہوگی۔ شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
      اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی...
    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز 14 فروری بروز جمعہ کو بند رہیں گے. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے.اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دی جبکہ پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے...
    محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے  اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔   اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971ء  میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپریم کورٹ نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جمعرات کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے درخواست کی سماعت کی اور درخواست گذار کو کسی مناسب فورم سے رابطہ کرنے کو کہا۔ درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد نے آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر کی تھی جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ پولیس کو ہدایت کرے کہ یونیورسٹی سے متعلق قابل اعتراض ویڈیوز کی مزید نشریات روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی۔ ترجمان ایوان وزیر اعلیٰ کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کے لئے اہلیت کا یکساں معیار مقرر کر دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے جبکہ پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ۔پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم65فیصداہلیت مقرر کر دی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی...
    ویب ڈیسک : سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔   محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز  جمعہ  تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی ۔  سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا
    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے خط کے نتیجے میں کیا ہوا، اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے بیان میں بتا دیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کو بریت پر مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا ۔(جاری ہے) جمعرات کے روز اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا، جس پر ہم اس کاشکر بجا لاتے ہیں۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںکہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثرہ ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دینا...