پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔