ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ، ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
عراق میں ریت کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی،صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ،دی قار اور بصرہ صوبوں میں 530 افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لائے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی جب کہ صوبے نجف اور بصرہ کے ایئر پورٹ بند کیے گئے۔ خیال رہے کہ عراق میں ریت اور مٹی کے طوفان عام ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سانس لینے میں دشواری
پڑھیں:
لکی مروت: سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔
آئی جی نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن کرنے پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد بھی دی۔