2025-03-04@14:00:27 GMT
تلاش کی گنتی: 602
«جمشید اقبال چیمہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی کے بارے میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔...
اسلام آباد: ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر اچانک طبی ایمرجنسی کا شکار ہونے والے معمر شخص کی زندگی بچانے کیلئے جرات مندانہ اور فلاحی اقدامات پر سراہا گیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سونگ جیانگ ریلوے اسٹیشن رات کے وقت جب یوسف خان اور رفیق اترے تو انھوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھا کہ ایک ادھیڑعمر شخص ہارٹ آٹیک کے باعث زمین پر گرا ہوا تھا اوراس کے گرد لوگ جمع تھے۔ کوئی عام شخص ہوتا تو شاید ایسے منظر کو دیکھ کر نہ رکتا لیکن یوسف اور رفیق نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن وہ دوںوں دوست فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔ بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔ پولیس کا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تجربہ کار امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے اوپنر فخر زمان کی جگہ تجربہ کار امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولگ شامل ہیں۔ امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں جنوبی افریقا کے خلاف 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ...
امریکاکی تجارتی پالیسی میں حالیہ ترامیم نے بین الاقوامی معیشت میں ہلچل مچادی ہے۔ٹرمپ کی جانب سے چین،کینیڈااور میکسیکوسے درآمدات پراضافی ٹیرف عائدکرنے کے فیصلے نے تجارتی شراکت داروں کوناراض کردیاہے اورعالمی منڈی میں عدم استحکام پیداکردیاہے۔ٹرمپ کے ان اقدامات سے عالمی ماہرین کوخدشہ پیداہوگیاہے کہ دنیاایک نئے مہنگائی کے طوفان میں مبتلاہونے جارہی ہے جس سے خودامریکی عوام کے ساتھ ساتھ یورپ بھی اس سے شدیدمتاثرہوسکتاہے۔ مزید برآں ٹرمپ کی قیادت میں امریکاکی خارجہ ودفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ظاہر کیاجارہاہے۔کیاآئندہ مستقبل میں ٹرمپ انتخابی وعدوں کے مطابق نیٹوسے بھی لاتعلقی کااظہار کر سکتا ہے؟اگرایسا ہو اتو یورپی یونین سے پہلے ہی ڈنمارک کے جزیرہ گرین لینڈکے حوالے سے تعلقات کشیدہ ہورہے ہیں اور نیٹو ممبرہونے کی بناپرتمام...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں ہوئیں۔ ’’آپریشن محفوظ انخلا‘‘ کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ہوئیں جسے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے لیڈ کیا۔ حکام کے بتایا کہ فرضی مشق میں پولیس، فوج، رینجر اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے ، کشمش 2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔ مزید :
— فائل فوٹو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی...
ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔ سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔ میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر پر فراہم کی جائے گی۔ میٹنگ منٹس کے...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چین سے تعلق کونئی بلندیوں پرپہنچائیں گےجبکہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ان کا ملک...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گانجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر...

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈور چینلز استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تحریکِ انصاف نے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔ ...
ویب ڈیسک: شوگر ملزایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کوسستی چینی فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سیل پوائنٹس کے ذریعے 130 روپے فی کلومیں چینی دستیاب کرائی جائے گی، چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی مارکیٹ قوتوں سے کنٹرول ہوتی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سٹہ باز مالی فائدے کیلئےافواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں،حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے شوگر انڈسٹری لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس وقت دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہی ہے، موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 600 روپے فی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں...
لاہور(نیوز ڈیسک) ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔ میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے اسٹورز پر ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں ایک اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں...
رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک میں فی کلو چینی 130 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دی جائے گی، رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی جبکہ چھوٹے بڑے اسٹورز پر سبسڈائز چینی ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر...
عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔ بدھ کے روز اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ چین نے کثیرالجہتی کے احیاء اور ایک منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں جن پر تمام فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل آیا اور چار نکات پر اتفاق کیا گیا ۔ اول ، اقوام متحدہ کا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ احسن اقبال نے چین کے نئے سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں چینی کی برآمد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں 2 ہزارفیصد سے زائد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے 7 ماہ میں چینی کی برآمد میں 2 ہزار 188 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 7 لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس مدت میں 33 ہزار 101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، رواں سال جولائی تا جنوری 113 ارب 18 کروڑ مالیت سے زائد کی چینی برآمد ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اس مدت میں...
NEWYORK: پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بیان میں بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات روایتی گرم جوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی، وہ ماحول جو کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا خاصہ ہے اور اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات بشمول...
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بیان میں بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات روایتی گرم جوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی، وہ ماحول جو کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا خاصہ ہے اور اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات بشمول سی پیک کے...
چینی اینییمیٹڈ فلم”نیژا 2″ عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی اینیمیٹڈ فلم”نیژا 2″ کا عالمی باکس آفس 1698 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گیا ۔ یوں یہ فلم عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں سر فہرست 8فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔
کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اسپیشل آڈٹ کیلئے ایک ہفتے میں ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی آڈٹ کو تعلیمی بورڈز کا 4 ماہ میں اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کرپشن اور دیگر معاملات پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے...
بیجنگ:جب 5 جی میپر نے سان یا فینکس ہوائی اڈے کی تعمیر نو اور توسیع کے تیسرے مرحلے کی سائٹ کے سٹیل گنبد پر ڈیجیٹل کوآرڈینیٹس کاسٹ کئے، شہرسوچو میں چین – یورپ مال بردار ٹرین نے سال کے آغاز میں مال برداری میں 24.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ۔ اقتصادی ترقی کو اجاگر کرتی ان تصاویر میں چین کی ترقی کی نئی قوت محرکہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ چین کی معیشت کے بارے میں ڈوئچے بینک کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 2025 ء میں چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 4.6 فیصد تک بڑھانے کے اقدام سے ہم آہنگ رہی ، جس سے عالمی معاشی...
بیجنگ :چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12.123 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ، فلم “نیزہ 2” نے متعدد “ریکارڈ” قائم کیے ہیں۔ چینی فلمی تاریخ کے باکس آفس میں اسے ٹاپ پر آنے میں صرف 8 دن اور 5 گھنٹے لگے ، یہ فلم عالمی سنگل فلم مارکیٹ کی باکس آفس چیمپئن بن گئی ، اور عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں “واحد نان ہالی ووڈ پروڈکشن” کے طور پر دوسرے نمبر پر رہی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ “نیزہ 2” نے نہ صرف چین میں بے پناہ...
اسلام آباد میں رجب طیب اردوان ایف ایٹ انٹرچینج کو فعال کردیا گیا ہے، یہ پراجیکٹ 3 مراحل میں مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کو فعال کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکیہ کے سفیر، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی رجب طیب ایردوان انٹرچینج کی افتتاحی تقریب میں شرکت https://t.co/6mTQEY23VJ — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 18, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا آج بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو...
سینئر نائب صدر چیمبر ادریس چوہان آل حیدر آباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ، نائب صدرشان سہگل و دیگر موجود ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی زیر صدارت آل حیدرآباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کے گروسری، ریٹیلرز اور جنرل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اَفسران اور اُن کے نمائندوں کی جانب سے مارکیٹ میں ریٹ لسٹ چیکنگ کے دوران غیر مہذب رویے، دُکانوں کی سیلنگ اور چالان کی رقوم بینک کے بجائے نقد وصول...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت موخر کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں یہ مجھے سزا دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے، عمران خان جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں دی جاچکی ہیں اور ٹرسٹ بھی ضبط ہوچکا ہے، ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا...
تائی یوآن(نیوز ڈیسک)چین کے وسطی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن میں بیل ٹاور سٹریٹ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے جشن کا ماحول علامتی کرداروں جیسے فو (جس کا مطلب خوش قسمتی ہے)،شیر کے رقص،بہار تہوار کے اشعار اور لالٹینوں سے بھرپور ہے۔یہ قدیم گلی 11 ویں صدی کے آس پاس تعمیر کی گئی جو ہر موڑ پر جشن کی متحرک روح پر مبنی ہے۔ ایک وقت میں چین کا کوئلہ پیدا کرنے والا اہم صوبہ قرار دیا جانے والا چین کا وسطی صوبہ شنشی دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے سفر کا ابھرتا ہوا مقام بن گیا ہے۔ پاکستانی طالب علم نقوی سید شاہ زمان حیدر بہار تہوار کے دوران بیل سٹریٹ میں “شنشی سفر-بلیک متھ ووکانگ” نمائش...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی...
جیکب آباد ، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراقتصادی اموراحدچیمہ سےعالمی بینک کے وفد نے الگ الگ ملاقات کی ، احسن اقبال نے پاکستان کودرہیش معاشی چیلنجز اور مستقبل کےایجنڈے سےآگاہ کیا ۔ احد چیمہ نے بتایا رواں سال دس سے زائد سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات میں پائیدارمعاشی ترقی کیلئےحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ عالمی بینک کے وفد کواڑان پاکستان اور فائیوایز نیشنل ٹرانسفارمیشن پلان پربریفنگ دی گئی ۔ احسن اقبال نے برآمدات پرمبنی ترقی، توانائی، ماحولیات اور ایکویٹی کو ترجیح قراردیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق احد...
کراچی: عالمی چیمپیئن محمدآصف سمیت پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف نے گروپ جی کہ اپنے اخری میچ میں ایران کے سیاوش موزبانی کو1-4 سے شکست دی۔ سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے گروپ ایل میں سعودی عرب کے ایمن العمری کو 1-4 سے قابو کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے فنگ کوک وائی کو2-4 سے شکست دے دی۔ گروپ ایف میں شاہد آفتاب متحدہ عرب امارات کے محمد شہباب سے 4-1 سے ناکام ہونے کے باوجود ناک آؤٹ راونڈ میں پہنچ گئے۔
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر موقف ، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو منفی اشارہ ہے جو امریکہ کی جانب سے “چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال” کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار...
نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فلم “” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سیل سمیت) 1.662 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جو “دی لائن کنگ” (2019) سے زیادہ ہے، اور یہ فلم اب عالمی فلمی تاریخ کی باکس آفس کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہے۔اس سے قبل بھی ” نیژا 2″نے مسلسل کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں اور یہ عالمی اینی میشن فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 2 میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ چینی فلم کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے پورے ایشیا میں10 بلین یوآن کو عبور کیا ہے اور اس نے عالمی سطح پر کسی ایک فلمی مارکیٹ میں سب...
بیجنگ : بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فلموں جیسے “نیژا 2″، “فینگشین 2” اور “تانگ ڈیٹیکٹو 1900″ کی مقبولیت کے ساتھ ، 17 فروری کو ، نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا موووی ٹور ان چائنا” سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ کا مقصد جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چینی فلموں کی عالمی مقبولیت اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کی جامع نرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی سیر کرنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بنیادی طور پر چینی فلموں کی عالمی مارکیٹ میں اسکریننگ اور بین الاقوامی فلم فیسٹیولز اور نمائشوں کی مدد سے “فلم اور سیاحت”...
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کیجانب سے جنگبندی پر عمل درآمد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مسقط میں یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی قبضے اور 16 مہینوں سے جاری نسل کشی خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے اس متاثر کن کردار کی وجہ سے مقاومت کو عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور صیہونی رژیم جنگ...
چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فلم “” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سیل سمیت) 1.662 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جو “دی لائن کنگ” (2019) سے زیادہ ہے، اور یہ فلم اب عالمی فلمی تاریخ کی باکس آفس کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ” نیژا 2″نے مسلسل کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں اور یہ عالمی اینی میشن فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 2 میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ چینی فلم کی تاریخ میں پہلی فلم ہے...
ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں رمضان المبارک کے لیے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کے مطابق کوٹ ادو میں گودام پر چھاپہ مارا گیا، گودام میں چینی کی 8 ہزار بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔ کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی...
لاہور ( مانیٹر نگ ڈ یسک )لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر زاور آئی سی سی کے سابق سی ای او نے بھی شرکت کی۔لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان ، عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن...
اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہترہونے سے ہی آئیگی، اس کیلیے ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تاثر عام ہے کہ نمو کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچتے، حکومت کی سطح پربھی یہ احساس موجود ہے مگر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ نموکی طرف جاتے ہوئے اس کی رفتار کیا رکھی جائے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ جنھیں ٹیکس ادا کرناچاہیے، وہ نہیں کرتے، ہم ایف بی آر میں یہ صلاحیت بھی پیدا نہیں کر سکے کہ ان سے ٹیکس وصول کرے، اس لئے ہم غلط سائیڈ پر جا چکے...
لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز نے شرکت کی جب کہ تقریب میں 2017 کی فاتح ٹیم بھی شریک ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی سی، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں کرکٹ لیجنڈز کے پینل ڈسکشن بھی ہوئی جب کہ آتش بازی کے...
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، قومی و عالمی کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او بھی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گرانڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچے ۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن...
لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔ پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان سے قبل بریک نہ لگ سکا، زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے تک جاپہنچی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔ سرکاری دستاویز کے...
پاکستان ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل مقابلہ میں واپڈا ٹیم کو شکست دے دی، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ گوجرانولہ میں اختتام پزیر ہو گئی۔فائنل مقابلہ میں پاک آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو پندرہ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے مقابلے میں ایچ ای سی نے پولیس کو 10-16 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے بینکنگ نظام سے آگاہ کیا۔روبینہ خالد نے بتایا کہ نئے بینکنگ نظام سے بی آئی ایس پی فنڈز کی ترسیل میں سہولت پیدا ہو گی، چاہتے ہیں مستحق طبقے کو باعزت طریقے سے رقوم کی ترسیل ہو سکے۔ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئر پرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مضبوط کرنے...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر بیٹے ابراہیم خلیل اور بھائیوں سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کر ر ہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر بیٹے ابراہیم خلیل اور بھائیوں سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کر ر ہے ہیں
ابھی اقتدار میں آئے ہیں ٹرمپ اور انھوں نے ایسے فیصلے کردیے کہ بجائے دنیا گھومے، انھوں نے امریکا کو ہی گھما دیا۔ امریکی کالم نگاروں کی تحریروں سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ امریکا کے جمہوریت پسند نئے سرے سے صف بندی کر رہے ہیں کہ یہ فاشزم ہے اور امریکا آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ کے پاس ہر بات کا جواب صدارتی فرمان ہے۔ ایک صدارتی فرمان کے ذریعے ٹرمپ نے دنیا بھر میں USAID کی تمام امدادی کارروائیوں کو روک دیا۔ انھوں نے اس بات کا ذکر بھی کردیا ہے کہ وہ تیسری بار بھی صدارتی انتخابات لڑسکتے ہیں جس کی کوئی شق امریکا کے آئین میں موجود نہیں۔ ٹرمپ نے ایک بڑا حیران...
حکومت کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ صیام میں ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہ رمضان المبارک میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز...
اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات ہیں،متعلقہ شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھیں گے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان موسمیاتی چینلجز سے نبرد آزما ہے، عالمی برادری وعدے پورے کرے ۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا اور پائیدار ترقی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے 2022کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔
مالدیپ بہت چھوٹا ملک ہے۔ چھوٹے ملک کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں مگر مالدیپ کو ایک بہت بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ اُس کا وجود سمندروں کی بلند ہوتی ہوئی سطح کے ہاتھوں خطرے میں ہے۔ اگر سمندروں کی سطح یونہی بلند ہوتی رہی تو تیس چالیس سال میں مالدیپ پورا کا پورا ڈوب جائے گا۔ مالدیپ چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ تو ہوا بنیادی مسئلہ؛ مگر ایک اور مسئلہ بھی بنیادی نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مالدیپ کو توازن برقرار رکھنا ہے۔ ایک طرف بھارت ہے اور دوسری طرف چین۔ دو بڑی طاقتوں سے تعلقات میں بھی توازن برقرار رکھنا ہے اور اشتراکِ عمل کا دائرہ بھی وسیع کرنا ہے۔ مالدیپ نے دو ڈھائی سال کے...
چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے، اپنی غلطیوں کو درست اور برابری کی بنیاد پر دنیا سے معاملہ کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی غلطیوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کرے۔
بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف آسٹریلیا کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ آسٹریلوی فریق نے جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اور اشتعال انگیزی کی، بھر اس حوالے سے غلط بیانی پھیلائی ۔ چین نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور آسٹریلوی فریق کے سامنے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی بے دخلی کے پیش نظر ،چین کا اقدام مکمل طور پر معقول، قانونی اور ملامت سے بالاتر ہے اور یہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز دفاع ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم آسٹریلیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ...
ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی...
بہار تہوار کی تقریبات میں اے آئی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔ گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست...
بحر الکاہل کو دنیا کا سب سے بڑا سمندری خطہ سمجھا جاتا ہے، زمانہ قدیم سے آج تک یہ خطہ عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بحر الکاہل جس میں شنگھائی اور سنگاپور کے علاوہ ٹوکیو، یوکوہاما، لاس اینجلس اور بوسان جیسی اہم ترین تجارتی بندرگاہیں شامل ہیں۔ ان بندرگاہوں کے علاوہ شپنگ روٹس جن میں ٹرانس پیسیفک روٹ شامل ہے ایشیا کے اہم ترین ممالک جاپان، چین اور کوریا کو امریکا سے جوڑتا ہے۔ مزید برآں آبنائے ملا کا، پاناما کینال (بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان مختصر ترین راستہ) کے علاوہ آسٹریلیا۔ چین شپنگ روٹ بھی شامل ہیں۔ یہ بندرگاہیں اور روٹس عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بحر...
کراچی سے تعلق رکھنے والے اقبال احمد ڈار چاول سے تیار کردہ پکوان کھاتے ہوئے چین کا لالٹین تہوار لازوال چین ۔جنوبی ایشیا نمائش کے پاکستان پویلین میں منارہے ہیں۔ چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں پویلین آنے والے افراد ہاتھ سے تیار کردہ قالین اور اور پیتل سے بنے بکرے جیسی پاکستانی مصنوعات سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ یہ پویلین چین کے شہر دالی سے اقبال اور ان کی اہلیہ لی وے روئی چلارہی ہیں۔ اقبال نے 2013 میں کونمنگ میں ایک تجارتی کمپنی قائم کی تھی جو پاکستانی چمڑے کے سامان میں مہارت رکھتی تھی۔ ان کی کمپنی کے سامنے تھائی سامان فروخت کرنے والی دکان تھی جہاں تھائی زبان کی تعلیم...
بیجنگ :کتاب ” قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا مطالعہ ” حال ہی میں ملک بھر میں شائع کی گئی ہے ۔ کتاب کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاریخی رجحان، اہم امور ، کام کے بنیادی پہلوؤں اور اہم ضمانتوں سمیت مختلف حوالوں سے قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ کے بنیادی جوہر، روحانی پہلو، بھرپور معنی اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
پیرس :چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گوچھینگ نے مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چین انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے۔ چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معاونت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جولائی 2024 میں چین نے مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے...
بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا...
چین ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پیرس :چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گوچھینگ نے مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چین انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے۔ چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معاونت کو مضبوط بنانے...