2025-02-02@03:04:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4140

«بھی نہ»:

(نئی خبر)
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے پانچ فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت پانچ فروری کو صوبے میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025ء کیلئے اعلان کردہ 17 عوامی تعطیلات میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سندھ حکومت بھی اس دن کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کرچکی ہے، سندھ سروسز جنرل...
    ---فائل فوٹو مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔یہ بات ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے۔ مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور...
    ملکہ کوہسار مری اور اطراف میں ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔ مری کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 16 سہولت سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ آج صبح سے دن 12 بجے تک 210 گاڑیاں مری گئیں اور 170 واپس نکلیں۔ کل اتوار کی چھٹی کے باعث شام تک مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب نتھیا گلی، ایوبیہ بڈھیار میں رات گئے سے برفباری جاری ہے۔ برفباری سے بجلی بند ہوگئی اور 5 انچ برفباری کے باعث تمام لنک روڈز بھی بند ہوگئیں۔ محکمہ جی ڈی اے نتھیا گلی مری روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ مری نتھیا گلی روڈ مکمل طور پر کھل نہیں سکی۔ گلیات کے...
    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے  ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ...
    آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ہفتہ کے روز میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد جبکہ چین پر 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان کریں گے قبل ازیں صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنوری کے آخری دن کینیڈا کے تیل پر 10 فیصد کم محصولات عائد کیے جائیں گے جس کا اطلاق بعد میں 18 فروری سے ہو سکتا ہے صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں یورپی یونین پر درآمدی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان م±مالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک روا نہیں رکھا گیا.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے بارہا یہ بھی کہا...
    حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
    امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ و پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے تعلقات امریکہ سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند...
     لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) پہلی بات یہ ہے کہ ہم شراب نہیں چھوڑ سکیں گے اس لیے کہ ہمارے ہاں انگور کثرت سے پیدا ہوتا ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار اسی پر ہے اس لیے شراب بنانا اور بیچنا ہماری معاشی مجبوری ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم سود سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے اس لیے کہ دوسری اقوام اور قبائل کے ساتھ ہماری تجارت سود کی بنیاد پر ہوتی ہے اور سود کو ختم کر دینے سے ہماری تجارت ٹھپ ہو کر رہ جائے گی۔ تیسری بات یہ کہ زنا کو چھوڑنا ہمارے لیے مشکل ہوگا اس لیے کہ ہمارے ہاں شادیاں دیر سے کرنے کا رواج ہے اور زنا کے بغیر ہمارے جوانوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور انہیں اردن اور مصر جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کی ایک حالیہ تجویز نے سیاسی تجزیہ کاروں اور مشرق وسطیٰ کے رہنمائوں میں ممکنہ نسلی تطہیر کے حوالے سے بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کےایک سینئر فیلو میرٹےمبروک کے مطابق، ٹرمپ کے رابطوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے ارادوں میں “انتہائی سنجیدہ” ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر عام طور پربادشاہوں اور صدور سے دوستانہ بات چیت نہیں کرتےلیکن ٹرمپ کی طرف سے اردن کے شاہ عبداللہ کو ایک علیحدہ کال بھی کی گئی، جسے ایک واضح مطالبہ کہا جارہا ہے اور...
    صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ سال 2022 اور 2023 میں بھی یہی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، مگر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے منصب سنبھالنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سخت کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آ گئی تھی۔ تاہم اب ایک بار پھر یہ مافیا متحرک ہو چکا ہے اور کاروباری طبقہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ان بھتہ خوروں کو کئی حلقوں سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس میں سرحد پار سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی، مقامی بدمعاش گروہ، اور بعض ضلعی انتظامیہ...
    28 جنوری کو حسب معمول لاہور پریس کلب میں داخل ہوا تو کلب کے احاطے میں بڑی غیر معمولی صورت حال تھی۔یہاں صحافیوں کے ایک بڑے ہجوم کو دیکھا جو کچھ ہی دیر میں “پیکا ترمیمی ایکٹ” کے خلاف ایک بڑے احتجاج کے موڈ میں تھا۔میں نے بھی اس احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔کچھ نوجوان صحافیوں نے تو کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔جن میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔محسوس ہواِ،صحافی آج کچھ اچھے موڈ میں نہیں ہیں۔بات کر لیتے ہیں پیکا ترمیمی ایکٹ پر،جس کا ان دنوں بہت چرچا اور شور ہے ملک بھر کے صحافی اور صحافتی تنظیمیں اس ایکٹ کے خلاف نہ صرف سراپا احتجاج ہیں بلکہ کئی مقامات پر سڑکوں پر بھی احتجاج کرتی...
    کیلیفورنیا : میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ اس پلیٹ فارم کو دوبارہ ماضی جیسا بہترین بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے، اور اب اسے مزید بااثر اور ثقافتی طور پر اہم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔   زکربرگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ آئندہ ایک سال کے دوران فیس بک کو مکمل طور پر بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، اور اس مقصد کے لیے مختصر مدت کے کاروباری نتائج کو نظرانداز بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
    چترال کی وادی لوٹکوہ میں یکم فروری سے 3 روزہ ’پھتک‘ تہوار کا آغاز ہوگیا ہے جو اپنی منفرد رسومات اور لذیذ پکوانوں کے لیے مشہور ہے۔ اس تہوار کے دوران وادی بھر میں ایسی رسومات ادا کی جاتی ہیں جو یہاں کی قدیم ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتی ہیں۔ تہوار سے پہلے ایک شخص ’پھتک‘ کی نوید لے کر ہر گاؤں میں جاتا ہے جسے ’پھتکین‘ کہا جاتا ہے اور قرآنی آیات اور دعاؤں کے ساتھ لوگوں کو مبارک باد دیتا ہے۔ ’پھتکین‘ کو گاؤں کے بچے اور بڑے مل کر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ’پھتک‘ سے پہلے والا دن ’سمون‘ کہلاتا ہے جس میں آنے والے تہوار کی تیاری کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کیلاش مذہبی تہوار...
    سعید احمد:شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد جمع کر لئے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لئے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔عینی شاہدین سے بھی بیانات قلم بند ،ویڈیو ز بھی حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف افیسر سیفٹی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک...
    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔ اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
    سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سائٹ سپرہائی انسپکٹر خالد عباسی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 30 برس کے قریب ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں ہے۔ مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش لگ رہے ہے ۔ مقتولہ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر...
    (تحریر: سہیل یعقوب) آج کل سنا ہے کہ ستارے لائن پر آگئے ہیں۔ اب آپ ہی بھلا بتائیے کہ وہ اسٹار ہی کیا ہوا جو لائن پر آگیا ہو۔ اس لیے وہ یقیناً ستارہ نہیں بلکہ سیارہ ہوگا۔ اس پر تصحیح کی گئی کہ ستارے یا سیارے لائن پر نہیں آئے ہیں بلکہ قطار میں آگئے ہیں۔ اب سوال یہ ہوا کہ ستارے اور سیارے میں کیا فرق ہے؟ ستارے کی اپنی روشنی ہوتی ہے کہ جس کا اخراج ہوتا ہے اور سیارہ وہ ہوتا ہے کہ جس کی اپنی روشنی نہ ہو۔ اس لحاظ سے تو واپڈا اور K الیکٹرک بھی ستارے ہوئے۔ واقعی واپڈا اور K الیکٹرک ہمارے ملک کے ستارے ہی تو ہیں اور باقی ہم سب...
    اسلام آباد/باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس...
    بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر منگوچر علی گل بلوچ نے وی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے دہشت گردوں نے مسافر بسوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے:بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر منگوچر علی گل نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لیے خطرہ ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں، یہ ہفتہ پوری دنیا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلیے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر...
    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8میچز فکسنگ کی زد میں آگئے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کونتائج میں گڑبڑ محسوس ہوئی ہے، اس کا شبہ ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کیا گیا، مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویز دیکھیں، جس میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان 10 مشتبہ پلیئرز میں سے 6بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، 2 نئے پلیئرز جبکہ 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں، میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔ حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز بھی کی ہیں، مشتبہ پلیئنگ الیون،...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر بادل ہوں گے اور یہاں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔   لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چند دوسرے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن دیر،...
    سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر بھارت کو تشویش ہونے لگی۔ بھارتی اسپورٹس جنرلسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اسکواڈ کا ذکر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ محض ایک اسپنر کے ساتھ گرین شرٹس چیمپئینز ٹرافی کھیلنے میدان پر اُتر رہا ہے۔ اسپورٹس تک کے پلیٹ فارم پر ایک جنرلسٹ نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ گرین شرٹس محض ایک اسپنر ابرار احمد کیساتھ جارہے ہیں جبکہ سلمان آغا اور خوشدل شاہ بھی بالنگ کروالیتے ہیں لیکن ریگولر اسپنر ایک ہے اور دبئی اور پاکستان کی پچز پر اسپنرز کا کردار زیادہ موزوں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑیوں کی واپسی ہورہی ہے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کہ سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کر لیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔بعد ازاں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی اس بات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سیکیور کیوں ہو رہے ہیں؟ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی...
    واشنگٹن : امریکہ نے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری، کیرولین لیوِٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے خلاف ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔   ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی نئے ٹیرف لاگو ہوں گے اور یورپی یونین پر بھی یہ اقدامات کیے جائیں گے۔   صدر ٹرمپ نے...
    پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بوہیمیا نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے میزبان تابش کے سوالات سمیت ناظرین کے دلچسپ سوالات کے بھی جوابات دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) گلوکار سے تابش ہاشمی نے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں؟ اس پر بوہیمیا نے کہا کہ آپ مجھے راجہ کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں، گھر والے میرے مجھے راجہ کہتے ہیں، میرا اصلی نام راجرڈ ڈیوڈ ہے۔ انہوں نے بوہیمیا کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے...
    فلاڈیلفیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔
    سٹی42:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونیوالے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح  دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ...
    الحمراء آرٹس کونسل میں 8 واں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول پاکستان کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔اس فیسٹیول کی میزبانی برٹش کونسل کر رہی ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یہ فیسٹیول یکم سے 2 فروری تک جاری رہے گا۔اس پْروقار ایونٹ سے قبل ایک پریس بریفنگ میں میڈیا کے ذریعے تمام تفصیلات کو شائقین ادب و ثقافت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی فیسٹیول انتظامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اہم سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک نظر آتے ہیں۔ الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والے اس رنگارنگ میلے کی میزبانی برٹش کونسل کے ساتھ ساتھWOW فاؤنڈیشن، UNFP اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ECDI) بھی شامل...
    اویس خان: جھنگ میں   ایک شاہراہ پر ٹریفک وارڈن عابد حسین کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے...
    دوران ملاقات علامہ شبیر میثمی نے صوبائی صدر علامہ عامر ہمدانی کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید ہوئی، تشریف آوری پر سادات برادران نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی سے اُن کے آبائی علاقے میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دوران ملاقات ان کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید...
    پنجاب حکومت کے اس عمل کو نہ سراہنا زیادتی ہوگی دور بْزدار یا دور بْودار کی طرح روزانہ تھوک کے حساب سے تبادلے اب نہیں ہوتے، اْس دور میں تقرریاں و تبادلے باقاعدہ ایک ’’کاروبار‘‘ بن گیا تھا، فیلڈ میں مالی اعتبار سے ہر اچھی تقرری کا ایک ریٹ مقرر ہوتا تھا، بیشمار واقعات کا میں گواہ ہوں جن کی بنیاد پر میں پورے وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں عمران خان اپنے وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کی کرپشن کہانیوں سے بخوبی واقف تھے، اللہ جانے کون سی ایسی مجبوری تھی بزدار کی کرپشن کہانیوں کا کوئی نوٹس نہ لے کر وہ اپنے ایماندارہونے کا تاثر بھی گنوا بیٹھے، اْن کے دور میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہاؤس باقاعدہ ایک ’’نیلام گھر‘‘...
    مذاق اڑانے والے مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور کام کرنے والے کام ہی کرتے ہیں۔ بطور خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’دھی رانی‘‘ پروجیکٹ کے لئے پچاس کروڑ کا خطیر نذرانہ پانچ ہزار دلہنوں کی نذر کیا ہے چونکہ وہ خود خاتون ہیں اور حساسیت کے ساتھ گھر آنگن میں سلگتی سوچوں اور بیٹیوں والوں کے مسائل کو سمجھتی ہیں۔ لہٰذا دھی رانی پروگرام کے ماتحت جن بچیوں نے درخواستیں رجسٹر کرائیں۔ محترمہ نے سب کو ایڈریس کیا۔ اس وقت ہم پورے پنجاب میں صاف ستھری گلیاں چوڑی سڑکیں تعمیراتی صفائی کا مکمل نظام دیکھ رہے ہیں تو اس باریکی سے مسائل کو دیکھنے والی نظر بھی کسی خاتون سربراہ کی ہی ہو سکتی ہے۔ ہم بچپن سے دیکھتے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) شارع ابراہیم خلیل پر بس سے اترنے کے بعد ہم نے ہوٹل مشاعر الذھبیہ کا رُخ کیا جو شارع پر بنے پاکستانی ہوٹل مطعم عرفات کے پہلو سے اوپر چڑھائی والے راستے پر کچھ فاصلے پر بنا ہوا ہے۔ اہلیہ محترمہ جو عرصے سے سانس کی مریضہ ہیں ان کے لیے اس چڑھائی پر چڑھنا آسان نہیں تھا، پھر بھاری سامان بھی ساتھ تھا لیکن بھلا ہوا عمران اور راضیہ کا جیسے تیسے چڑھائی چڑھ کر ہم ہوٹل کے استقبالیہ میں پہنچ گئے۔ شیر افضل صاحب ہمارے منتظر تھے ۔ ان سے ملاقات ہوئی، اُن کا کہنا تھا کہ وہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد روزانہ کچھ وقت کے لیے یہاں موجود رہتے ہیں۔ ہم...
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا...
    اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدان کا مسائل دیکھنے کاجوزاویہ ہوتاہے وہ اقتدار میں آتے ہی یکسر بدل جاتاہے اِس خیال کی تائیدپیکا ترمیمی بل سے ہوتی ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد صحافت کی بات کرنے والے حکومت میں آکر تعمیری تنقیدبرداشت کرنے سے بھی قاصرہیں قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری ملتے ہی صدرآصف زرداری نے بھی متنازع ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ظاہری اختلاف کے باوجود ن لیگ اور پی پی دونوں ذرائع ابلاغ کاناطقہ بند کرنے پر متفق ہیں صدر نے دستخط کرنے سے قبل کسی کو اِتنا موقع ہی نہیں دیا کہ آئینی حقوق سے متصادم کسی شق کے متعلق کوئی اُنھیںآگاہ کرسکے حالانکہ اعتراض...
    پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ ’’ ٹرمپ جدوں آئے گا تے لگ پتا جائے گا ‘‘ اور ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے فوری بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کال کرے گا لیکن انھیں حلف اٹھائے بھی اب دس دن سے اوپر ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک نہ تو کوئی کال آئی اور نہ ہی عمران خان کے لئے اب تک ٹرمپ کوئی ٹویٹ کیا اور وہ جو دوسروں کو پتا لگا رہے تھے اب انھیں پتے لگ رہے ہیں ۔ اب ٹرمپ کی کال تو آ گئی ہے لیکن وہ بانی پی ٹی آئی کو آئی ہے اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے لئے آئی ہے بلکہ وہ کال امریکی صدر ڈونلڈ...
    عالمی منظرنامہ بدل رہا ہے، پہلی جنگ عظیم نے نو آبادیاتی نظام کو کمزور کیا۔ عالمی برطانوی استعمار کمزور ہوا۔ دوسری جنگ عظیم نے برطانیہ کو عالمی طاقت کے منصب جلیلہ سے فارغ کیا اور امریکہ عالمی منظر پر ابھرا۔ امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور تنظیمی برتری ثابت کی۔ ایٹم بم کی ہلاکت خیزی سامنے آئی۔ امریکہ نے اپنی جنگی ہلاکت خیزی ثابت کر دکھائی تھی پھر عالمی منظر پر چھاتا ہی گیا سوویت یونین کے خاتمے کے بعد خلیجی جنگ میں امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور حربی مہارت کا ہوشربا مظاہرہ کیا اور یونی پولر ورلڈ کا چودھری بننے کی کوشش کی لیکن 9/11نے امریکی ہیبت اور چودھراہٹ کا پول کھول دیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان...
    افریقی ملک چاڈ میں تعینات فرانسیسی فوجی روانہ ہورہے ہیں انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فرانس نے افریقی ملک چاڈ میں اپنا آخری فوجی اڈا بھی مقامی حکام کے حوالے کرکے مکمل انخلا کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ خطے میں انسداد دہشت گردی کی ایک اہم قوت رہا ہے اور وہ ان آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں فرانس نے بڑی فوجی موجودگی برقرار رکھی تھی۔اس سے قبل فرانسیسی فوج نائیجر، برکینا فاسو اور مالی سے بھی انخلا کرچکی ہے۔
    اسلام آباد (آئی این پی )امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہو گئے  ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے  اس ضمن میں حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور نیویارک قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی...
    لاہور(نیوز ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں۔کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل، شاہ، سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ عثمان خان، ابرار احمد، محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔پی سی بی کے مطابق یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔فخرزمان کے...
    سوزوکی موٹرز نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر e.ACCESS کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے ایک بار ریچارج کرنے پر یہ اسکوٹر 95 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوزوکی نے اپنے گلوبل بیٹری الیکٹرک وہیکل (بی ای وی) اسکوٹر e-ACCESS کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی گلوبل ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار متعارف، گاڑی کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پائیدار اور اسٹائلش الیکٹرک اسکوٹر کو خاص طور پر شہری علاقوں کے صارفین کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اسکوٹر کے فرنٹ پر نصب ایل ای ڈی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے  بریفنگ دی۔ جس میں بتایاگیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو ایس بی (USB)پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی۔ الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی۔ پہلی بار میں الیکٹرک بس میں مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہونے کا کوئی مثبت اشارہ سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شرکت کیلئے نہ پہنچے اور جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سرگرمی سامنے نہ آئی جس سے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا عندیہ ملتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کئے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان  سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ پی...
    امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اردن اور مصر غزہ متاثرین کو قبول کر لیں گے، ہم پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کرینگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے بات کرینگے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پُرامید ہیں، روس کیساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین پر بھی...
    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری Karoline Leavitt نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے آج یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یکم فروری سے چین پر دس فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری Karoline Leavitt نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو منگل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم...
    5 فروری تاریخ تھی سن یاد نہیں ہے یوم کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی نے پورے ملک میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظاہرے کا پروگرام بنایا تاکہ اہل کشمیر کو باور کرایا جاسکے کے ہم اہل پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اس سلسلے میں جماعت کراچی نے شاہراہ فیصل پر ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا پروگرام بنایا اس میں کارکنان جماعت کے علاوہ کراچی کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ شاہراہ فیصل کے کنارے میلوں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بن گئی ہم جہاں کھڑے تھے وہاں ایک دلچسپ واقعہ ہوگیا۔ اس واقعہ کو بیان کرنے سے پہلے نئی نسل کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل کا...
    پانی زندگی ہے، جس کے بغیر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہمارا صوبہ سندھ بھی پانی کی قلت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے زراعت، صنعت وتجارت شدید متاثر جبکہ غربت، بھوک وافلاس اور بدامنی و لوٹ مار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال نے بھی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سندھ میں زیرزمین 90 فی صد پانی کھارا ہے، جب کہ 85 فی صد لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت دریائے...
    گزشتہ دنوں وسط دسمبر اور اوائل جنوری میں دو مرتبہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جانے کا اتفاق ہوا، 21 ویں صدی میں 19 ویں صدی کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم اور سہولتوں کو دیکھ کر ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی کہ آثار قدیمہ کے شوقین کسی آثار قدیمہ جا کر اپنا وقت ضائع کریں۔ دونوں بار واش روم جانے کے لیے اجڑے ہوئے مردانہ ویٹنگ روم کے باہر انگریزی زبان میں ایک نوٹس آویزاں دیکھا کہ مینٹیننس کی وجہ سے ٹکٹ ویٹنگ ہال کا واش روم استعمال کیا جائے جس کے لیے پچاس روپے وصول کیے جا رہے تھے، خواتین ویٹنگ روم کے حمام کی حالت ناگفتہ اور مسلسل پانی کا زیاں ہو رہا تھا، کار پارکنگ سے باہر نکلتے...
    پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام 18 اور 19 جنوری کو میرا برانڈ پاکستان نمائش نہ صرف اپنی نہاد میں ایک خوش آئند اقدام تھا بلکہ اس کے ساتھ یہ ایک انتہائی کامیاب اور بہترین پیغام لے کر آیا تھا نہ صرف کراچی والوں کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے کہ ہم اپنی قوت کو پہچانیں، اور دنیا کو بتائیں کہ ہمارے پاس صرف غیر ملکی برانڈز نہیں ہیں بلکہ غیر ملکی برانڈ ہی کی طرح اور ان سے اچھے متبادل پاکستانی برانڈز موجود ہیں، بہت سے برانڈز کا ہمیں پتا نہیں تھا کہ پاکستانی ہیں اور اس نمایش میں ہمیں نظر آیا کہ ارے واہ یہ بھی پاکستانی برانڈز ہیں بہت عرصے سے اس کی ضرورت محسوس ہو...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات اور بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ ملک اس وقت انتشار کے سبب کسی مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا مذاکرات کی اس پیشکش کے ساتھ وزیر اعظم نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جو 2018ء اور 2024ء کے انتخابات کی تحقیقات اور 26 نومبر 2024ء اور 2014 ء کے تحریک انصاف کے دھرنوں کا بھی احاطہ کرے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا...
    اور سچے مومنوں (کا حال اْس وقت یہ تھا کہ) جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ ’’یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا، اللہ اور اْس کے رسولؐ کی بات بالکل سچّی تھی‘‘ اِس واقعہ نے اْن کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا۔ ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔(سورۃ الاحزاب:22تا23) سیدہ عائشہ صدیقہؓ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہؐ دعا...
     ڈاکٹر صاحب یہ میرا تیسرا چکر ہے اسپتال کا، آخر آپ میرا علاج کیوں نہیں کرتے؟ مریضہ کا شکوہ۔ کر تو رہے ہیں، ڈاکٹر کا جواب۔ کس قسم کا علاج ہے یہ؟ میں آتی ہوں، خون نکالتے ہیں، الٹرا ساؤنڈ کرتے ہیں اور بس۔ دیکھیے آپ کا حمل ہے ہی ایسا، ڈاکٹر نے جواب دیا۔ کیسا؟ مریضہ چڑ کر بولی۔ ہممم، حمل ہوا ہے آپ کو مگر بچہ نہیں ہے، ڈاکٹر نے کان کھجاتے ہوئے کہا۔ کس طرح کی ڈاکٹر ہیں آپ؟ یہ کیا بات ہوئی؟ حمل ہوا ہے مگر بچہ نہیں ہے … پھر کس چیز کا حمل ہے یہ؟ مریضہ چلائی۔ یہ تھا وہ مرحلہ جب جونیئر ڈاکٹر نے سینئیر کو اپنی مدد کے لیے بلایا۔ سینیئر ڈاکٹر...
    ’ آخر مجھ میں کیا کمی تھی جو میرے خاوند نے مجھے چھوڑ دیا‘، یہ جملہ آپ نے سنا ہو گا جو کوئی عورت علیحدگی کے بعد کہہ رہی ہوگی۔ ’میں نے اپنی بیوی کو ہر سہولت دی تھی، لیکن پھر بھی وہ بیوفائی کر گئی‘، یہ جملہ بھی آپ نے سنا ہوگا جو کوئی مرد بیوی کے چھوڑ جانے پر کہہ رہا ہوگا۔ دراصل یہ ہماری اس عمومی سوچ کو ظاہر کرتا ہے کہ انسان کو شادی میں آخر کیا چاہیے ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپ کی پرانی شادی کو نئے دور میں خطرہ ہے  مرد کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک عدد عورت اس کو میسر آ جائے تو بس اس کی ساری خواہشات...
    بدقسمتی سے ہمارے قبائلی نوجوان بے روزگاری کے ساتھ ساتھ بدامنی کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان نوکری کرنا چاہتے ہیں اور نوکری کی تلاش میں بھی ہیں، ڈگریاں بھی ان کے پاس موجود ہیں، لیکن روزگار نہیں ملتا۔ اب آپ خود بتائیں جب ہمارے ملک کے نوجوان بے روزگار ہوں گے تو کیا پھروہ غلط کاموں کی طرف مائل نہیں ہوں گے؟ ایسے میں تو وہ کسی شریر کے ہاتھوں کا آرام سے کھلونا بن سکتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان ایک ترقی پزیرملک ہے، جو اب بھی عالمی دنیا میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔  ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے ساتھ جب بے روزگاری کے ساتھ بدامنی بھی شامل ہو جائے تو...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے ساتھ مل کر اہم مسائل کو حل کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جھنگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان کے دو بار نیشنل اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، چیمبر آف کامرس رجسٹرڈ 19 کے مجلس عاملہ کے رکن، صدر انجمن تاجران سندھ ڈویژن کے صدر، ممبر ایگزیگٹو کمیٹی سائٹ ایسوسی ایشن سندھ صلاح الدین خان غوری کی قیادت میں وفد جس میں ایگزیکٹو ممبران اختیار آرائیں، حسن ضیا جعفری اور محمد علی راجپوت شامل تھے، نے اے سی سہیل احمد شیخ، ایکس ای این اسد پیزادہ اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ۔ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حیسکو کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معاشی دلدل میں پھنسے پاکستان کے اراکینِ پارلیمان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ شرمناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کے عوام غربت کی چکی میں بری طرح پِس رہے ہیں اور انہیں مختلف قسم کے ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا دیا گیا ہے، دوسری طرف اشرافیہ کے اللے تللے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی تنخواہوں اور مراعات میں اوسطا 526 فیصد اضافہ کا بل منظور کرکے بے حمیتی کی انتہا کر دی تھی، پھر یہ کہ وہ ایف بی آر جس کے چیئرمین کے اپنے بیان...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا...
    ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے حکومت پنشن، گریجویٹی میں کمی کا فیصلہ واپس لے، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اراکین کی طرح سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی فوری اضافہ کرنے، بجلی کمپنیوں، پی آئی اے، ریلوے ، اسٹیل ملز ، سوئی گیس و دیگرقومی اداروں کی نجکاری کرنے کے بجائے ان کی درست خطوط پر نشونما کرکے ملازمین اور اداروں کو تحفظ فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں واپڈا سی بی اے یونین کے صوبائی سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، ثروت جہاں، ناہیڈ اختر ،...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ غوزو کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور میرے پلاٹ سے تعمیراتی سامان زبردستی لے جانے والے ایس ایچ او کے این شاہ سمیت دیگر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالقیوم برڑو، عمر خان، طارق عرف پپن کوریجو، ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام رسول اور خیرپور ناتھن شاہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خیرپور...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت )گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک میں اپنی وسیع صلاحیت رکھنے کے باوجود بلوچستان کا پورا ایگریکلچر سیکٹر جمود کا شکار ہے کیونکہ ہم زرعی تجارت پر مبنی ایک جامع حکمت عملی بنانے میں اب تک ناکام ہیں۔ ہم آج بھی معیاری بیجوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کے محتاج ہیں۔کوئٹہ میں لسبیلہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام زراعت پر مبنی تجارت کے فروغ کیلئے ایک مشاورتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنربلوچستان نے کہا کہ ہمارے زمیندار جدید زرعی طریقوں سے نابلد ہیں تو دوسری طرف ہمارے زرعی ماہرین کی ان پٹ بھی ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے ملک کی لائیو اسٹاک کی ضروریات کو...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان، شاہ زیب شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہم کی کار کردگی پورے سندھ میں ٹاپ پر تھی اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق خواجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع...
    میر پورخاص (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کو عالمی برادری اور مسلم ممالک کی جانب سے نہ روکا گیا تو عالمی جنگ ہو نہ ہو عالمی سطح پر بڑی تباہی و بربادی کا امکان موجود ہے سقوط بغداد سقوطِ غرناطہ اور سقوط ڈھاکہ نے یہ سبق دیا ہے کہ حکمرانوں اور فوج پر انحصار اور اعتماد دھوکے کا سبب بن سکتے ہیں لیکن غزہ میں ظلم و زیادتی نے عالمی سطح پر انسانیت کا ضمیر جگایا ہے کابل کے بعد سری نگر اور غزہ میں جدوجہد جاری ہے مگر اب سقوط کی باری کسی اور کی ہے اور اس کا آغاز...
    حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہر میں خوف کی فضا کی قائم کردی۔ پولیس کا ناقص تفتیشی نظام، سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر اور گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ان کے واقعات میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے۔ کراچی کے کم آمدنی والے علاقوں سے لاپتا ہونے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ واقعات کی روک تھام کے لیے تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں اور اسپیشل برانچ انٹیلی جنس یونٹ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2024ء سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے14 بچے اغوا اور لاپتا ہوچکے ہیں‘ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 14 ڈالر کے اضافے سے2792 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔ ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت1500 روپے بڑھ کر291800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق 5 فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔
    ٭ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر (جرأت نیوز )سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک...
      ٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے ٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو ( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس...
    لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ’’بجلی سستی کرو‘‘ ملک گیر احتجاج عوام اور بجلی صارفین کی ترجمانی ہے۔ مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ناروا ریٹس ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔ آئی پی پیز کے اقدامات اور شرحِ سود میں کمی سے ہونے والی بچت کا براہِ راست ریلیف بجلی، گیس اور پیٹرول، ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو ملنا چاہیے۔ حکومت ضِد نہ کرے، دھوکا نہ دے، بجلی سستی کرے۔ بجلی کمپنیوں کے ملازمین سے بھی بجلی استعمال کی حقیقی قیمت وصول کی جائے۔ مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کو حکومت وارننگ جانے، اگلے مرحلے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر سندھ نے خطبہ جمعہ دیا ۔کامران ٹیسوری نے عید گاہ شریف گراؤنڈ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے روحانیت پر خطاب بھی کیا۔ اجتماع جمعہ میں پیر حسان حسیب الرحمن، مفتی سہیل رضا امجدی، مفتی عامر اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔عید گاہ شریف اجتماع میں گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
    پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہےجبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا البتہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 24 لاہور میں 23 اور کراچی میں 27 رہا،پشاور میں ٹمپریچر23 اور کوئٹہ منفی میں10 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
    بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں چمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض...
    منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین میں جھینگے کے شکار اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق پابندی 6 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے جو یکم فروری سے 31 جولائی تک ہوگی۔ سپریم کونسل برائے ماحولیات کے میرین ویلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق پابندی کا مقصد جھینگوں کے ذخیرے کو محفوظ رکھنا اور بحرین کے سمندری وسائل کی حفاظت کرنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق متعین علاقوں میں جھینگے پکڑنے کے تمام طریقوں پر ہوگا،جب کہ اس مدت کے دوران مارکیٹوں میں جھینگے کی تجارت پر بھی پابندی ہوگی۔
    کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
    اب تک تو صرف چوزے کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ چوزہ یا چلیے مرغا مرغی بھی ساتھ شامل کردیں کہ انھیں آپ’’پیدا‘‘ ہونے سے پہلے بھی کھا سکتے ہیں لیکن جدید دور انکشافات کا دور ہے اس لیے ایسی اور بھی بہت ساری چیزیں پتہ چلی ہیں جنھیں آپ پیدا ہونے سے پہلے کھاسکتے ہیں جی بھر کر کھاسکتے ہیں پیٹ بھر کر کھا سکتے ہیں۔مثلاً پاکستانیوں کو لے لیجیے اس وقت جو پاکستانی پاکستان میں پائے جاتے ہیں ان کو بہت پہلے یعنی پیدائش سے پہلے کھایا جاچکا ہے بلکہ پچایا بھی جاچکا ہے۔اور اس کی حکومتیں بڑی حکمت سے ان پاکستانیوں کو کھا رہی ہیں جو ابھی پیدا نہیں ہوئے ہیں کہیں بعد میں جاکر پیدا...
    انسانی ترقی میں جن وجوہات نے سب سے بنیادی کردار ادا کیا اُن میں سے ایک اہم وجہ ایک عہد میں حاصل ہونے والے علم کو تحریری شکل میں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہے تاکہ آیندہ نسلوں کو وہ سب کچھ نہ دُھرانا پڑے جو اُن سے پہلے آنے والے کر چکے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ تمام سائنسی اور سماجی علوم میں نت نئی تحقیقی مساعی کے نتائج اور اعداد و شمار اُن مغربی ممالک کی طرف سے دنیا بھر میںعام کیے جاتے ہیں جو بنی نوع انسان کی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انسانی خوشی کے حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کی روشنی...
    سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران چھ خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہش مند چالیس ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں ۔ امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ پورا کرے گا۔  درحقیقت افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے چھوڑے ہوئے اسلحے سے لیس طالبان دہشت گردوں کے حملے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ جانی نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ ویسے تو پورا ملک ہی دہشت گردی کے عفریت سے متاثر ہے لیکن خیبر پختونخوا اور بلوچستان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
    امریکی تفتیش کاروں نے دریائے پوٹومک سے امیریکن ایئر لائنز اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے ‘بلیک باکس’ برآمد کر لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سے کچھ ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی ملی ہیں جنہیں معائنے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو بھجو ا دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ...
    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان  کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ...
    گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا  کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...