2025-03-26@11:15:45 GMT
تلاش کی گنتی: 10912
«قرارداد پاکستان»:
برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق...
پاکستان نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ مستقل مندوب منیر اکرم نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے...
رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل ہوئی، اسلام آباد کی فضاؤں میں اس ریہرسل میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر...
وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے شہباز شریف کی ہدایت پراسٹار لنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی، وفاقی وزیر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی...
پاکستان میں مقیم 8لاکھ74 ہزارافغان باشندے وطن واپس چلے گئے حکومت نے غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے...
205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت...
سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن...
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں...
سٹی42:صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر پیغام، کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں اس سال ایک ہی روز عید الفطر ہونے کا امکان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے سٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹار لنک نے سپیس...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا انعقاد جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حکومت جاپان کے میکسٹ ریسرچ اسکالرشپس پر ہونہار پاکستانی طلبا وطالبات منتخب، جاپان کی صف اول کی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے حکومت جاپان نے گیارہ ہونہار پاکستانی طلباء و طالبات کو تعلیمی سال 2025 کے لیے میکسٹ (MEXT) (وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی) ریسرچ...

آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی : سیلاب ‘ بحالی منصونوں کیلئے 10ارب ڈالرکے وعدے ہم ، ہم قابل عمل منصوبے نہ بناسکے : وزیر خزانہ
اسلام آباد (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ لاہور میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے 204 رنز بنائے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا...
ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی...
لاہور( این این آئی)85واں یوم پاکستان کل 23مارچ (اتوار ) کو قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے،یوم پاکستان کے...
نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سینچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلئیرز ڈرافٹس میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر...
سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیٹرول مؤخر ادائیگوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے...
افسانوی حسن کی حامل پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں ’’حنا‘‘ کے بعد مزید 16 بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔ زیبا بختیار کی بھارتی ڈیبیو فلم ’’حنا‘‘ ایک سپر ہٹ فلم تھی جس نے سرحد کے دونوں طرف کامیابی کے جھنڈے...
نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس پر ٹیم سے باہر موجود کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو...
اسلام نے مضبوط معاشی نظام کے قیام کے لیے زکوٰۃ کا ایسا اسلامی مالی نظام دیا ہے جسے اگر صحیح طور پر نافذالعمل کردیا جاتا ہے تو چند ہی سالوں میں ملک میں مضبوط معاشی استحکام لایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے دورکی مثال دی جاتی ہے کہ ان کا...
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی،اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطرکی تعطیلات ہونگی۔ شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے افسران اور ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔ پی اے اے کی جانب سےعید الفطر کےموقع پرایڈوانس تنخواہ اورپنشن...
کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری...
موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر...
اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال...
لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو خوش خبری سنا دی اور کرایوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں...
امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک معاملہ تھا، امریکا کی جانب سے پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ، کسی سفارت کار کی طلبی ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے عالمی برادری کو افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کا کہتے ہیں، افغان سائیڈ کی...
سمیع اللہ ملک پاکستان میں زراعت اورمعیشت کے استحکام کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں،جن میں چولستان کی بنجرزمینوں کوقابلِ کاشت بنانا ایک اہم منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ پاکستان گرین انیشی ایٹیوکاحصہ ہے،جس میں فوج کوکلیدی کرداردیاگیاہے۔چولستان،جورقبے کے لحاظ سے پنجاب کا26٪حصہ ہے،چولستان کی بنجرزمینوں کوقابلِ کاشت بنانے اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے...
اسلام آباد: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی...
پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن کان کنی کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر ملک کے واجبات کو اثاثوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم...
عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور...
ایک بیان میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم عید کے بعد کراچی آئیں، وزیراعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ آفس بنانا ہوگا، کراچی کی معیشت کو اس سے زیادہ خراب نہ کیا جائے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے...
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی ظلم میں شرکت کے مترادف ہے، حکومت اسرائیل کو واشنگٹن کی جاری حمایت پر خاموش رہی تو آئندہ احتجاج امریکی سفارت خانہ کے...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور...
تصویر سوشل میڈیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے حکومتی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔ قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے پاکستان...
یوم علیؑ پر اپنے پیغام میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی شفاف، منصفانہ، عادلانہ نظام حکومت میں مضمر ہے جس میں امیر المومنین ؑ کے مثالی دور کے اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے ظلم کا نام ونشان مٹایا جائے، ناانصافی اور تجاوز کا خاتمہ...
ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پویلین کے سٹریٹجک وژن کی وضاحت کی جس کا موضوع "نمک کے دانے میں کائنات" تھا جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیتوں اور تجارتی مواقع کو پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹوکیو میں پاکستان کے...