Express News:
2025-03-22@08:35:08 GMT

نظام زکوٰۃ اور معیشت کی درست سمت

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

اسلام نے مضبوط معاشی نظام کے قیام کے لیے زکوٰۃ کا ایسا اسلامی مالی نظام دیا ہے جسے اگر صحیح طور پر نافذالعمل کردیا جاتا ہے تو چند ہی سالوں میں ملک میں مضبوط معاشی استحکام لایا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے دورکی مثال دی جاتی ہے کہ ان کا دور خلافت ڈھائی سال کا تھا اور تھوڑے ہی عرصے میں ان کی حدود سلطنت میں زکوٰۃ ادا کرنے والے بہت تھے لیکن مستحق زکوٰۃ کوئی نہ رہا۔ لیکن اپنے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی انھوں نے دولت کو بڑھانے کے ناجائز طریقوں پر قدغن لگا دی تھی۔

ہر طرح کے قبضوں کے خاتمے کے ساتھ ان کے اصل وارثوں کو زمین جائیداد دولت لوٹائی گئی، ناجائز ٹیکس، بھتے اور اشرافیہ کی جانب سے اور حکام کی جانب سے ہر قسم کے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کی سختی سے بیخ کنی کردی گئی تھی۔ المختصر معاشرے کے عام افراد جلد ہی امیر ہونا شروع ہو گئے۔ 22 خاندان یا 22 لاکھ خاندانوں کے بجائے ہر شخص صاحب حیثیت ہونے لگا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ لوگ صدقہ خیرات زکوٰۃ لے کر نکلتے لیکن کوئی مستحق نہ ملتا تھا۔

جدید دور کے پاکستان کا یہ ایک آخری حل ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروی بھی ہے، زکوٰۃ کی ادائیگی کو مال کو پاک کرنے کا ذریعہ بتایا گیا ہے بظاہر تو ڈھائی فی صد کی ادائیگی سے معلوم دیتا ہے کہ مال کم ہو رہا ہے لیکن درحقیقت اور یہ سو فی صد سے بھی زیادہ حقیقی اور سچی بات ہے کہ دراصل مال میں اصل اضافہ ہوتا ہے اس کی کئی صورتیں بھی ہو سکتی ہیں وہ کسی حادثے کے ہوتے ہوئے بھی مال کے نقصان سے بچ جاتا ہے، چوری ہوتی ہے لیکن جس مال یا زیور کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے وہ محفوظ رہ جاتا ہے، بہت سے لوگوں نے اکثر اس قسم کے سچے واقعات سنے ہوں گے کہ چور آئے گھر کا کونہ کونہ چھان مارا لیکن گوہر مقصود ہاتھ نہ آیا۔

بعد میں صاحب خانہ بتانے لگے کہ ہم زیورات کی زکوٰۃ ہر سال وزن کرا کر ایک ایک پائی ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح کہیں آگ لگی لیکن وہ مال بچ گیا جس کی زکوٰۃ ادا کر دی گئی تھی۔ دراصل مال و دولت کی حفاظت اس کی افزائش اس میں برکت اس سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھانے اس سے مستفید ہونے کا یہ غیبی نظام ہے اور زکوٰۃ کی ادائیگی اور اسے اس کے صحیح مستحقین تک پہنچانے کے بعد زکوٰۃ ادا کرنے والے کو جس قسم کا روحانی اور قلبی سکون حاصل ہوتا ہے یہ ہر شخص اپنے طور پر سمجھ سکتا ہے۔

 پاکستان میں غربت کی شرح بڑھتی چلی جا رہی ہے بہت سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ بہت سے اہل افراد کام کرنے کے قابل ہیں اور محنت کرنا چاہتے ہیں اگر وہ معمولی رقم سے کوئی کام کرنا چاہتے ہوں تو مخیر حضرات کو ان کی مدد کرنی چاہیے اس طرح نظام زکوٰۃ صدقات، خیرات کسی ضرورت مند کی مدد اس کی انتہائی ضروری اور جائز حاجت پوری کرنے کی سعی و کوشش کو اسلام نے اپنے مالیاتی نظام میں بڑی اہمیت دی ہے، اگر معاشی لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ سب باتیں محض زبانی کلامی نہیں ہیں بلکہ قرون وسطیٰ کے دور میں اور آج کل بھی اس کے مثبت نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔

اگر کسی شخص کو جوکہ بے روزگار ہے اسے خود روزگار کی خاطر اس کی مدد کر کے کسی بھی چھوٹے موٹے کاروبار یا خدمات پر کھڑا کر دیا گیا اور یہ سلسلہ وسیع پیمانے پر ہو تو آپ خود سوچیں اس سے ملکی جی ڈی پی میں کس قدر اضافہ ہوگا اور ملک کی معاشی ترقی کی شرح میں اضافے کا کس قدر سبب بنے گا اور چند ہی سالوں میں ملک سے غربت میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی۔

بالآخر ملک خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، لہٰذا ہم اگر یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پرگامزن ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسلام کے مالیاتی نظام جس میں سب سے زیادہ اہمیت زکوٰۃ کی ہے اسے معاشرے اور غریب عوام اور مستحقین کے لیے اس طرح سے مفید بنایا جائے کہ اس کے حقیقی مقاصد کا حصول آسان ہو کر رہ جائے۔

پاکستان میں زکوٰۃ خیرات صدقات کی ادائیگی بڑے پیمانے پر ہوتی ہے خاص طور پر ماہ رمضان المبارک میں اس کا بڑا اہتمام کیا جاتا ہے۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے مستحقین کو تلاش کرنا بھی ضروری ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کے مخیر اور صاحب حیثیت حضرات بڑے پیانے پر مذہبی مالی فرائض ادا کرتے ہیں۔

چند سال قبل کی بات ہے جب پاکستان کے بارے میں یہ بات یقینی طور پر کہی جا رہی تھی کہ پاکستان بس چند ہفتوں میں ڈیفالٹ ہو جائے گا، ایسے میں بہت سے ماہرین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا کیونکہ یہاں پر صدقات زکوٰۃ خیرات غریبوں کی مدد کرنا اور ملک بھرکے مدارس میں لاکھوں طالب علم قرآن پاک حفظ کر رہے ہیں اور ملک کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں ان لوگوں کا خیال تھا کہ انشا اللہ پاکستان میں کسی بھی قسم کا ڈیفالٹ نہیں ہوگا اور جلد ہی ہم نے دیکھ لیا کہ یہ سب ہوائی باتیں افواہ وغیرہ کے زمرے میں شامل ہوکر گم ہو کر رہ گئیں۔

اسلام نے ہمارے ملک کو مذہبی طور پر مالی خیرات و زکوٰۃ کے نظام کے ذریعے ایسی مستحکم بنیادیں فراہم کر دی ہیں کہ اگر ہم ان کو صحیح طور پر مناسب طریقے سے اس کا نفاذ کرتے ہیں اور اس کے فوائد کے حصول کے لیے دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں تو جلد ہی ملک اس نظام کے بل بوتے پر اپنے پیروں پرکھڑا ہو سکتا ہے۔ معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کے لیے ضروری ہے کہ نظام کی بہت سی مالی معاشی سماجی خرابیوں کو دور کیا جائے تاکہ زکوٰۃ اور اسلام کے معاشی و مالی نظام کے فوائد سمیٹے جا سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں کی ادائیگی زکو ۃ ادا زکو ۃ کی نظام کے جاتا ہے کے لیے بہت سے کی مدد

پڑھیں:

وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فارم47مارکہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ، وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ، حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں ، حکمرانوں کی ساری کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اصل میں معیشت نہیں بلکہ غربت اور افلاس بلندیوں کو چھو رہی ہے ، مہنگائی کم ہونے کے صرف دعوے ہیں ، عوام گھی ،چینی اور آٹا خریدنے سے قاصر ہیں ۔ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، امدادی رقم کے چیک کن لوگوں کو ملے ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان شا اللہ وہ وقت آئے گا جب ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اورنظام میں پیدا ہونے والے بیگاڑ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • 7 آسمان کا قرآنی نظریہ جدید سائنس سے درست ثابت
  • حضرت علیؑ کی شہادت رحلت پیغمبر کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان
  • فوجی قیادت کے خلاف رپورٹنگ، صحافی کے خاندان کو سزا، درست عمل؟
  • حسن نواز کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی لیکن والدہ نے میچ کیوں نہ دیکھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان نے اپنا مصنوعی ذہانت کا نظام متعارف کرادیا
  • پاکستان نے اپنا مصنوعی ذہانت کا نظام متعارف کرا دیا
  • وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ‘ مسرت جمشید چیمہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی