لاہور( این این آئی)85واں یوم پاکستان کل 23مارچ (اتوار ) کو قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے،یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعائوں سے ہوگاجبکہ تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ مسلح افواج کی طرف سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لیں گے۔اس دن کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنوں نے یوم پاکستان کیلئے خصوصی پروگرام تیار کئے ہیں جس کا مقصد 1940 میں منظور کی جانے والی قرار داد لاہور کی اہمیت کوا جاگر کرنا ہے جس سے قیام پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیاجائے گا ۔دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یوم پاکستان پاکستان کے

پڑھیں:

یومِ پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان

ویب ڈیسک : رواں برس یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر مگر روایتی جوش و جذبے ہی کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات محدود پیمانے پر، مگر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ اس سال پریڈ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث کیا گیا ہے۔

یومِ پاکستان پریڈ ایوانِ صدر کے احاطے میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، جب کہ پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان کی یہ تقریبات ملک بھر میں قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہوں گی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  •  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں، لائسنس منسوخ اور بھاری جرمانے
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی
  • شہباز شریف مستعفی ہوں، نئے الیکشن کروائے جائیں: اسد قیصر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں فرانزک سائنس میں تاریخی اصلاحات
  • یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
  • یومِ پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان
  • یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری
  • یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
  • پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف ہر قسم کی مسلح جدوجہد، خودکش حملے قطعاً حرام ہیں، مولانا امین انصاری