پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو خوش خبری سنا دی اور کرایوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید الفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ ایڈوانس بکنگ پر بھی کرایوں میں 20 فیصد کمی کااطلاق ہوگا تاہم 20فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کےلیے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے کرایوں میں
پڑھیں:
عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری
عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی) پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے بیان پر وضاحت
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔