2025-01-30@21:52:12 GMT
تلاش کی گنتی: 986
«یکم شعبان»:
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور وکالت کی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور وکالت کی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ...
بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے، بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے جبکہ ملزم جھینگو گروپ کے نام پر بھتہ خوری کرتا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خور بغدادی تھانے کی حدود میں واقع ایک بیکری کے مالک سے اسلحہ کے زور پر بھتہ طلب کر رہا تھا کہ علاقہ گشت پر مامور بغدادی پولیس موقع پر پہنچ گئی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کے ساتھ نہیں دی جاتی۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دھمکیاں بھی دیں، انتشاری بھی کہیں اور پھر مذاکرات کی دعوت بھی ہو ایسا نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوبعمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے نہیں بھاگی بلکہ وفاقی حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے ہم آج مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ...
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مذاکراتی عمل سےنکل کرغیرسیاسی سوچ کامظاہرہ کیا،پی ٹی آئی نےمطالبات کےحوالےسےموقع ضائع کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی پیشکش کو مسترد کرکے اپنا نقصان کیا ہے، پی ٹی آئی کے دھرنےاورلانگ مارچ انہیں منزل تک نہیں لےکرجائیں گے، پی ٹی آئی کا مذاکرات سے بھاگنا بہت بڑا نقصان ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے مذاکرات کی آفر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل...
وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم...
فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیک نیتی کے ساتھ کمیٹی بنائی، ہمارے واضح مطالبات تھے۔عمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پیکا ایکٹ پر ہمیں بات کرنے نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ تھی، ان کو ہدایت آئی جس پر دوغلا پن کر دیا،...
اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار، گلگت...
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق، کابینہ نے عام شہریوں کے علاج و معالجے کے لیے صحت کارڈ، ہنرمند نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وزیر آئی ٹی ضیاء القمر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے...
حسنین ساجد: جماعت اسلامی غربی لاہوراور جمعیت اتحاد العلماء کے تحت کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس ہوئی ،امیر العظیم نے کہا 5 فروری یوم کشمیر کا آغاز سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کیا تھا جماعت اسلامی غربی لاہور اور جمعیت اتحاد العلماء کے زیر انتظام کانفرنس کا انعقاد ہوا، کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام شریک ہوئے ،کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،امیر غربی لاہور علی ارتضیٰ حسنی ، قاری وقار چترالی،عبدالرحمن مجاہد ،قاری غلام یاسین تبسم ، عبدالرزاق حیدری ، قاری نور محمد ، بلال نفیس ، مولانا آصف سلیم،مولانا اعظم قاسم میر محمدی ،مولانا عمران ، قاری فضل الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے کارکن...
اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 1 روپے 24 پیسے،ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا کوبھجوا دی ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف منظوری دیں گے۔ واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل...
سان فرانسسکو:اوپن اے آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی کمپنیاں امریکی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو مسلسل کاپی کے ساتھ ساتھ اسے اپنے ماڈلز کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر ان تمام اکاؤنٹس کو بین کررہی ہے جو غیر قانونی طور پر ان کے ماڈلز کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کمپنی (اوپن اے آئی) اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ ان سرگرمیوں کے پیچھے کون سے عناصر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے اس الزام سے متعلق کسی مخصوص...
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی آفرکومسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیاتھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری چارج شیٹ حکومت کے خلاف بہت لمبی ہے، جس کی وجہ سے ہم شہباز شریف کی آفرکوقبول نہیں کرسکتے ، ابھی ہم نے مینڈیٹ کی بات نہیں کی، وزیر اعظم مذاکرات میں سنجید ہ ہوتے تو جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے، فارم 47 پر قائم حکومت بوکھلاہٹ کا...
اسلام آباد: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم کل جمعہ کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا تاہم کوئٹہ، تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔ کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی۔
ملک میں شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ،یکم شعبان کل 31جنوری بروز جمعہ کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے،یکم شعبان کل 31جنوری بروز جمعہ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔کل بروز جمعہ 31 جنوری یکم...
سٹی42: شعبان کا چاند نظر آگیا ہے۔آج یکم شعبان ہے۔ شبِ برات 13 فروری کو ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے شعبان المعظم کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا۔
اسلام آباد:پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی۔ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم کل جمعہ کے روز ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا جب کہ کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یکم شعبان المعظم ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد...
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نے اسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم...
پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کرتے ہوے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کئے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بنچ کے 12 دسمبر 2024ء کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق...
واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری
واشنگٹن : واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے جو ہیلی کاپٹر سمیت دریائے پوٹومیک میں جا گرے۔ اس تصادم میں ہیلی کاپٹر کا بیشتر حصہ سلامت رہا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا،...
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے صدق دل سے تیار ہوں. میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے.ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی پیشکش کو خوش دلی سے قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ...
وزیراعلی ہاوس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی ہاوس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاون کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماوں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی...
گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی...
چین کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور چلانے والی کمپنی، علی بابا گروپ نے اپنے نئے اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” کا آغاز کر دیا ہے۔ چینی اسٹارٹ اپ کمپنی ڈیپ سیک کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد چین میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، اور علی بابا گروپ نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” متعارف کرایا ہے۔ علی بابا کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ مؤثر ہے۔ علی بابا نے “کوین 2.5 میکس” کو چینی نئے سال کے پہلے دن ریلیز کیا، جب کہ چین میں سرکاری تعطیلات جاری...
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025ء کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا...
پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حکومت نے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان...
استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے ہاﺅس کی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے بڑی خوش دلی سے ان کی پیشکش کو قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس...
نگر سے تعلق رکھنے والے شکاری حاجت علی نے کامیاب ہنٹنگ کرتے ہوئے’ہمالین آئیبیکس‘ کا شکار کیا ہے۔ حاجت علی نے ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس لینے کے بعد ہی ہمالین آئبیکس کا شکار کیا ہے۔ اس لائسنس کے لیے وہ گزشتہ 2 سال سے کوشش کررہے تھے۔ حاجت علی کے مطابق، وہ 2 سال سے مارخور کے شکار کے لیے تلاش میں تھے اور آخر کار انہوں نے ہمالین آئبیکس کا شکار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ سیزن میں شکار بولیاں توقع سے کم، اب کیا ہوگا؟ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس شکار کے بعد وہ بہت خوش ہیں اور ان کی دلی مراد پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکار...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں، کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے، میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ، ہماری ارکان نے پی ٹی آئی سے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف درخواست خارج کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئینی بنچ کے 12دسمبر 2024کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس کی شق5،4 ،3،2آئین سے متصادم ہیں،پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس کے تحت کئے گئے تمام اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12دسمبر کا آئینی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیسلے پاکستان نے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران سرکاری افسران کو کتابیں، ڈیکوریشن پیس، سووینئر، گھڑیاں بطور تحفہ موصول ہوئیں۔ دیگر تحائف میں چائے کے برتن، قالین، شال اور خنجر، نماز کی چٹائی، قلم، کپ، عطر اور رومال شامل ہیں۔ زیادہ تر وصول کنندگان نے اپنے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ۔اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، عارف علوی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قیمتی تحائف وصول کیے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی تحفہ ملا۔...
تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے ۔ جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے ۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب ا سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن...
سکھر (نمائندہ جسارت) آل سکھر تاجر اتحاد میں شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ، انجمن تاجران کوئنس روڈ نے شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے مختلف تنظیموں کا آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، یونین انجمن تاجران کوئنس روڈ کے صدر سید فراز علی، جنرل سیکرٹری ایاز احمد دایو نے دیگر عہدیداران سمیت آل سکھر تاجر اتحاد کے شبیر میمن، پرویز چنہ، انور کمال بلوچ کی موجودگی میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے انجمن تاجران کوئنس روڈ کے عہدیداران کا...
جنید ریاض: پنجاب کی کابینہ نے فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز کو اپنے اداروں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہوگا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے نئے رولز کی کابینہ سے منظوری حاصل کی ہے اور اس حوالے سے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ نئے رولز کے مطابق، پرائیویٹ اسکولز بچوں سے ایڈمیشن، ٹیوشن، سکیورٹی اور دیگر کوئی بھی اضافی چارجز وصول نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی تاکہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکے۔ پاک چین دوستی پرلگائے گئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کو گوانتانامو بے میں 30 ہزار تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا حکم دیں گے۔ گوانتانامو بے، کیوبا، میں امریکی بحریہ کے اڈے میں پہلے سے ہی ایک تارکین وطن کی سہولت موجود ہے، جو کہ غیر ملکی دہشت گردی کے مشتبہ افراد کے لیے اعلیٰ حفاظتی امریکی جیل سے الگ ہے- یہ بھی پڑھیں: امریکا کی 22 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کا کون سا حکم عدالت میں چیلنج کردیا؟ جسے کئی دہائیوں سے مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جس میں ہیٹی اور کیوبا کے باشندوں کو سمندر سے ریسکیو کرکے وہاں گرفتار رکھنا بھی شامل ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کو وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ...
عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد وفاقی قیادت نے صوبائی قیادتوں سے فوری طور پر فنڈز جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت نے پارٹی کے ہر ٹکٹ ہولڈر، سٹیک ہولڈر اور عہدیدار کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے وفاقی فنڈز میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب سے 150 پارٹی عہدیداروں نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کروا دیے ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ اسلام آباد کے عملے کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ اساتذہ کی بھرتی:آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائیسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا،سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی کابینہ نے منظورکی، وزیر اعظم نے پہلی سمری بھیجی جو واپس منگوالی گئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدراس رجسٹریشن بل کا حوالہ دیا، مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا...
‘ہولاڑ (نامہ نگار) ہولاڑ پل بندسیمنٹ سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کنارےپر کھڑے دو افراد پر چڑھ دوڑا جس سے سڑک کنارے کھڑے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری نے دو افراد کو کچل دیا ۔ عوام کا میت سڑک پررکھ کر احتجاج جار ی ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ ڈیم انتظامیہ نے پل بند کروایا ہوا تھا حادثہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد دونوں افراد کی موت ہوئی ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو سروس مہیا نہ کی ۔ ۔مظاہرین کا کہنا ہے موت کی ذمہ دار ڈیم انتظامیہ ہے جنہوں نے پل بند کروایا جسکے باعث حادثہ پیش آیا ۔ کانگو، باغیوں کا گوما پر قبضہ...
اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ واضح رہے کہ یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے...
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے اور اب تک 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئرلائن کی پرواز جو کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن آئی تھی، دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ طیارے میں 64 مسافر سوار تھے اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ اب تک 18 لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔ فلائٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر ٹام ہومن نے امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے متعلق بنائی گئی ویڈیو کا جواب دے دیا۔ کچھ دن پہلے 32 سالہ سلینا گومز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے روتے ہوئے امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے لوگوں سے معافی مانگی تھی۔ اُنہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ملک میں لوگوں کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، میں سب سے معذرت خواہ ہوں، کاش میں کچھ کر سکتی۔ سلینا گومز کی جانب سے شیئر...
امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے منتخب 10 رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو ظہرانہ دیا۔ نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں دیے گئے اس ظہرانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دنیا کے سب سے بڑے اور مصروف ترین شہر پیرس میں قائم لووغ (Louvre) میوزیم کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 16ویں صدی کے اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کے ہاتھوں بنے مشہور شاہکار مونالیزا کی پینٹنگ کو ایک الگ اور نئے نمائشی ہال منتقل کیا جائے گا۔ میکرون نے بتایا کہ میوزیم میں نئی داخلی گزرگاہ بھی بنائی جائے گی تاکہ سالانہ 90 لاکھ سے زائد سیاحوں کی بھیڑ کو کم کیا جا سکے، اس منصوبے کے اخراجات کا کچھ حصہ یورپی یونین سے باہر کے سیاحوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے پورا کیا جائے گاجو 2026 سے نافذ ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد زیادہ آرام دہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا...
ویب ڈیسک:ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں،اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ امریکا کا غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا اعلان چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں...
واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک امریکن ایئرلائن کا علاقائی مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے درمیانی فضا میں ٹکرا گیا، حکام نے بتایا۔ ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،” حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے کہا کہ طیارے کو رن وے 33 پر اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ جہاز کے دریائے پوٹومیک میں گرنے کے بعد دو لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں اور جہاز میں کوئی اعلیٰ اہلکار موجود نہیں تھا۔...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے حاملہ خاتون شاہدہ سرکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر جامشورو کی ڈی این رپورٹ پر عدم اعتماد کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی کی لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرانے کے لیے سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مدعی امتیاز سرکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان سے ملی ہوئی ہے، جامشورو کی ڈی این اے رپورٹ تبدیل کی گئی ہے، لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرائی جائے لیکن پولیس کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، انصاف کیا جائے، دربدر کی...
حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
راولپنڈی: تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہی ہیں
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بناکر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا...
اسلام آباد(آن لائن)سیدہ تنزیلہ صباحت سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن تعینات کردیاگیاہے تنزیلہ صباحت کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ تنزیلہ صباحت اس وقت سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کے پی کے ہیں، تنزیلہ صباحت کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر صحافی، روزنامہ جسارت کراچی کے سابق اسٹاف رپورٹر محمد انور کی وفات پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھکے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے بھی محمد انورکی کی وفات پردکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں
لاہور(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرادی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 8فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز...
اسلام آباد (آن لائن+صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا ، نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے پولیس سروس کے اعلیٰ افسران کے ناموں پر غور جاری، آئی جی پنجاب عثمان انور ، سیکرٹری انسانی حقوق اے ڈی خواجہ بھی مضبوط امیدوار ہیں،فاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہذوالفقار حمید کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں...
اسلام آباد (صباح نیوز) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں تاہم دسمبر2024 میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام...
اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایپ کی فروخت کے لیے بولی لگائی جائے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکی صارفین کی تعداد تقریباً 17 کروڑ ہے۔ رواں سال 19 جنوری کو قانون کے تحت پابندی کا سامنا کرنے سے قبل ہی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالکان کی جانب سے آف لائن کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بائٹ ڈانس کمپنی کا مالک اسے قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرے یا پابندی کا سامنا کرے۔
WASHINGTON: امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو چین کی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے حوالے سے سیکیورٹی اور اخلاقی طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ڈیپ سیک اے آئی کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے ماڈل ماخذ اور استعمال سے سیکیورٹی اور اخلاقی خطرات جڑے ہوئے ہیں۔ امریکی نیوی کے ترجمان نے اہلکاروں کو ای میل بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اقدام نیوی کے چیف انفارمیشن افسر کی جانب سے اے آئی سے متعلق بنائی گئی پالیسی سے جڑا ہوا ہے۔...
اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کاکہنا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا،8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرکے یوم سیاہ منایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم نے مذاکرات کرنا شروع کیے لیکن حکومت نے اسے ہماری کمزوری سمجھا، پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا...
چین کی سب سے بڑی آن لائن اسٹور چلانے والی چینی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی مصنوعی ذہانت کی ایپ کا ماڈل ’کوین 2.5 میکس‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ لگ گیا ہے، علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ علی بابا نے کوین 2.5 میکس کو نئے چینی سال کے پہلے دن ریلیز کیا جب چین میں سرکاری چھٹی منائی جارہی ہے، چینی...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ،محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔ الہ آباد کے مہا کنبھ میلے میں بھگدڑ سے مرنے والوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ
تصویر سوشل میڈیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کوئٹہ سے محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
’پاکستانیوں کا پاکستان کےلیے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نارویجن سیاست دانوں سمیت پاکستانی سیاست دانوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبر ندیم افضل بنٹی تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی سنائے گئے۔ تقریب سے ندیم افضل بنٹی سینٹروم پارٹی اینڈرس لارسن لیبر پارٹی تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ندیم افضل بنٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت مشکلات میں ہے اور ہماری پارٹی پر بہت مشکل وقت ہے اور ان حالات...
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم بیان جاری کر کے ریاست اتراکھنڈ کے یو سی سی قانون کو غیر جمہوری، غیر دستوری اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر دست درازی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنطیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کو انتہائی افسوسناک اور ملک کے لئے بدبختانہ قرار دیا ہے۔ مسلم قائدین نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی پر تمام جمہوری و اخلاقی قدروں اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔ بورڈ نے کروڑوں کی تعداد میں دی گئی مسلمانوں کی آراء، ان کے جذبات و احساسات کو...
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان چوہدری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان چوہدری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم کیساتھ مراکش گئیتھیاور سلمان چوہدری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو...
شکاگو:دنیا میں مثبت اور منفی حالات اور ان کے اثرات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا تباہی کے مزید قریب ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے قیامت کے (تصوراتی)وقت میں مزید ایک سیکنڈ کم کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈُومز ڈے کلاک (Doomsday Clock) جسے قیامت کی گھڑی بھی کہا جاتا ہے، کو عالمی سطح پر تباہی کے خطرات کی علامت تصور کیا جاتا ہے، جو رواں برس ایک سیکنڈ کم ہوکر 90 سے 89 پر آ گئی ہے، جس کا مطلب یہ بتایا گیاہ ے کہ دنیا پہلے کے مقابلے میں تباہی کے ایک سیکنڈ مزید قریب ہو گئی ہے۔ قیامت کی گھڑی کے نام کا یہ کلاک اصل وقت تو...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔ تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لاہور میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچراوراعجاز بٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی. درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا...
مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ...
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
گھڑی کی سوئی نصف شب کے قریب کیا جانا خطرات انتہائی حد تک بڑھنے کی علامت سمجھاجانا چاہیے، سائنسدان نیویارک: قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گھڑی کے وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرکے اسے نصف شب کے قریب کیا گیا ہے، اب اس گھڑی کو 89 سکینڈز کر دیا گیا ہے۔ ایٹمی سائنٹسٹس کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے سربراہ ڈینئل ہولٹس نے بلیٹن آف دا اٹامک سائنٹسٹس میں بتایا کہ انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے معنی خیز پیشرفت نہیں کی جاسکی اس لیے گھڑی آگے بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی سوئی نصف شب کے...
چیف جسٹس آف پاکستان کی سیدہ تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی جانب سے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی جانب سے فراہم کردہ نامزدگیوں کی فہرست سے نام تجویز کرنے کے لیے طویل عمل کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے لیے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے صوبائی چیف سیکرٹریز...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محقق 29 سالہ لوآ فولی ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز طور پر مہنگی مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کو قدر و منزلت کو دھول چٹانے والی چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کی ایک اہم شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ چینی میڈیا میں’جینیئس اے آئی گرل‘ کے نام سے مشہور لوآ فولی نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ میں اپنی اہم شراکت پر بڑے پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔ پیکنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، لوآ فولی کا تعلیمی کیریئر اس وقت عروج پر پہنچا جب انہوں نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی سب سے بڑی کانفرنس ایسوسی ایشن آف کمپیوٹینشنل لنگوسٹکس یعنی اے سی ایل میں ایک ہی سال کے دوران...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت...
قیامت کی گھڑی (Doomsday Clock) جو دنیا کو لاحق تباہ کن خطرات کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس سال ایک سیکنڈ کم ہوکر 89 سیکنڈ پر چلی گئی ہے۔ یہ تاریخ میں سب سے کم وقت ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا تباہی کے پہلے سے زیادہ قریب ہے، یہ گھڑی حقیقی وقت نہیں بتاتی بلکہ ایک علامتی تصور ہے جو سائنسدانوں نے دنیا کی تباہی کے خطرے کو ظاہر کرنے کے لیے بنائی ہے۔ اس میں "آدھی رات" (Midnight) کا وقت مکمل تباہی کی علامت ہے یعنی اگر گھڑی رات 12 بجے پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا کو کوئی تباہ کن واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قیامت کی گھڑی کے مطابق دنیا...
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،سید ضیاء اللہ شاہ اعزازی سیکرٹری جنرل ہوں گے،نوٹیفیکشن جاری ۔پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق 2022سے 2026تک کی 4سالہ مدت کیلئے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات 26دسمبر2024 کو منعقد ہوئے۔انتخابات نصیر بندھ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میںچوہدری انصر فاروق کو صدر ،قاضی عطاء الرحمان ،سہیل اکرم جنجوعہ،محبوب رامے،اعجاز حسین اور رانا رضوان کو اتفاق رائے سے نائب صدور منتخب کیا گیا۔جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ کو اعزاز ی...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
ہر تعمیر اپنے اندر تخریب کے پہلو بھی رکھتی ہے اور اگر معقولیت سے کام نہ لیا جائے تو اچھے خاصے مثبت معاملات بھی شدید منفی ثابت ہونے میں دیر نہیں لگاتے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ جو کچھ ہماری تعمیر کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے وہی کچھ ہماری تخریب کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔ فطری علوم و فنون کی غیر معمولی بلکہ حیران کن پیش رفت کے نتیجے میں انسان کے لیے جہاں آسانیاں ہیں وہیں بہت سی مشکلات بھی ہیں۔ عشروں پہلے سائنس دانوں نے اندازہ لگایا تھا کہ اگر فطری علوم و فنون سے متعلق پیش رفت کو منفی انداز سے بروئے کار لایا جائے تو اِس دنیا کو...
تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سلمان چودھری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں،سلمان چودھری اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ یاد رہے کہ آج ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،وزیراعظم شہبازشریف نے یونان کشتی حادثے پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور وہ احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے درخواست لاہور کی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جلسے کی تنظیم کے لیے پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنہوں نے تحریری درخواست کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے این او سی کی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کے خلاف مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر میں لکھا عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے،...
ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے آج درخواست دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو جلسے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان کے گراونڈ گریٹر اقبال پارک میں جلسہ منعقد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ مزید :
تحریک انصاف نے ایک بار پھر 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کون سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ...