2025-04-17@19:21:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2829

«کی دو نشستوں پر»:

    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو فل اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
    ملک اشرف : ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت,عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی وہاں سے واپس نہیں آیا۔ 2 رکنی بنچ نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
    ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواستوں کو عدالت نے منظور کر لیا ہے اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کی جہاں عدالت نے دونوں کی اپیلوں کو دو ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا عندیہ دیا سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے بھی تاریخ دی جائے...
    بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی پرویز ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرجھوٹیاورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، ورنہ ان کے...
    ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟  اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت بتائے کون سے فنڈ بلوچستان میں لگائے گی؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے۔ سات ممالک کے...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ...
    لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے اور نہ ہی وفاق کے ساتھ اس ضمن میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کے ثبوت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق...
    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔ وہ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس،  سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
    خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی فلیگ شب پروگرام احساس کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے کم آمدنی والے افراد بینک آف خیبر میں 8 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کرے گی، جو ان افراد کے لیے ہے جو کم آمدنی کے باعث اپنے مکان تعمیر نہیں کرسکتے، حکومتی اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے، لیکن کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے...
    ویب ڈیسک : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور  کرلیں۔ نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری...
    — فائل فوٹو مسیحی برادری 18 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کے ساتھ ٹریفک منیجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز باجوڑ،مردان،مالاکنڈ،لوئر دیر،مانسہرہ ،خیبر،سوات،کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکلیں بہا لے گیا، موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
    پاکستان میں الیکٹرک وہیکل تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، پاکستانی مارکیٹ میں چینی ساختہ ڈونگ فینگ باکس کو چاؤلہ گروپ نے ہی پاکستان میں متعارف کرایا تھا، جو کہ اس گاڑی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔ لیکن اب دوسری جانب گوگو موٹرز نے اپنی گوگو باکس کے ساتھ مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری دینے کے 2 ماہ بعد ہی اپنی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ گوگو موٹرز نے اپنے 3 ای وی ویریئنٹس  ای ون، ای 2 اور ای 3 کی قیمتوں میں ساڑھے 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے، اس اقدام نے گوگو باکس کو نہ صرف زیادہ پرکشش بنا دیا ہے بلکہ ڈونگ فینگ باکس...
    سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔ اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہو گا: مصطفیٰ کمال  فیول پرائس...
    خیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، خیبر، سوات، کوہاٹ سمیت خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ ضلع خیبر میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ کئی موٹر سائیکلیں بہا لے گیا۔ موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Post Views: 1
    خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کردیا۔ خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کردی۔ خیبر اور تھاکوٹ بازار سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں پہلے تیز آندھی، پھر ژالہ باری نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلے بہنے لگے، جب کہ لنڈی کوتل بازار میں تیز ریلہ ایک گاڑی کو بہا کر لے گیا۔ تخت بھائی میں گھنے بادل چھا گئے اور دن میں ہی رات کا منظر پیدا ہوگیا۔ دیر لوئر میں موسلادھار بارش کے باعث کچے مکانات زمین بوس ہوگئے، جب کہ کوہاٹ میں...
    صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ سید ناصر حسین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔...
     سٹی42:  جمعیت علماء اسلام  کے امیر مولانا فضل الرحمان  نے  خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت میں بھی ڈٹ گئے۔ اس بل کے متعلق  عام رائے یہ ہے کہ اس  کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں کی قسمت بدلنے کا امکان ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا، " بل جب کمیٹیوں میں آتا ہے تو خوشنما بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور  اندر ناگ چھپا ہوتا ہے"، "خیبرپختونخوا حکومت مائنز اینڈ منرل بل پیش کرتی ہے اور پارٹی مخالفت کرتی ہے۔" صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ "صوبے کے وسائل"  پرقبضے کی کوشش کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا...
    بیجنگ:امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے دعوے کے جواب میں چین نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجارتی جنگ سب سے پہلے امریکہ نے شروع کی  اور چین نے صرف اپنی قانونی خودمختاری اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کیے، جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیان نےپریس کانفرنس میں امریکہ کے تازہ دعوؤں اور تجارتی جنگ کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نئے فیکٹ شیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین اب اپنی انتقامی کارروائیوں کے باعث امریکہ کو برآمد کی...
    این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ رکن ضلع کونسل اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور...
    پیپلز پارٹی کی صبا تالپور(دائیں جانب) اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی(فائل فوٹو)۔ عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر کل ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں اور انتخابی مہم ختم ہوچکی۔پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ این اے 213 پر ضمنی الیکشن میں 18 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں...
    برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خور و نوش بھی سستی ہوگئیں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.6 فیصد پر آ گئی تھی۔ مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونا ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی معمول کی بات ہے اور اپریل میں ہوسکتا ہے قیمتیں...
    کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جس کے نتیجے میں عامی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر سونا مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کے اضافے سے 3224ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 39ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 2لاکھ 90ہزار 980روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3397روپے کی...
    عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا بےنظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔رکن ضلع کونسل اور پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور جہاں گھیلڑو عمرکوٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچیں۔پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے مستحق خواتین سے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ووٹ بھی تیر کو دو۔
    بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور  سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی...
    کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔   ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے۔ کویتی سفیر نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کر دیا۔  علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔  حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی سہولت ایک سال کیلئے دی جاتی تھی، اس مرتبہ کویت نے دوسال کیلئے پاکستان...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔پشاور سے جاری بیان میں محمود خان نے پی ٹی آئی کی قیادت پر کمپرومائزڈ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کی مجھے بھی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر مجھے اقتدار کی بھوک ہوتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا لیکن یہ پیشکش مسترد کردی۔محمود خان پی ٹی...
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔ بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔ سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی...
    پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔پی ڈی ایم اے نے صوبے کے مختلف شمالی حصوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے گلاف الرٹ جاری کردیا ہے۔جس میں چترال، دیر اپر، سوات اور کوہستان کو حساس ترین علاقے قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جوکسی بھی لمحے سنگین حالات پیدا کرسکتا ہے اور کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال...
    سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کیلئے پانی نہیں ہے۔ سندھ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کیوں کھولا گیا؟ شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ...
    ویب ڈیسک: کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔   ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے، کویتی سفیر نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کر دیا۔  علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی...
    فواد چوہدری— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرارلاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا دیا۔ نجی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ عمران...
    چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ”...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر...
    سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاپتہ شہری کے دوسرے نمبر کے کال ریکارڈ طلب کر لیے۔دورانِ سماعت ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایف آئی اے اور نادرا حکام عدالتی احکامات پر  عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کے اپنے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال بھی موصول ہوئی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کی اہلیہ نے اس کا صرف ایک ہی نمبر فراہم کیا ہے، جبکہ خاتون سے...
    نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا قیمتیں ڈی کنٹرول ہونے سے مارکیٹ کاحکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیزکے رحم وکرم پر جانے کا خدشہ قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عدالت عالیہ لاہور میں جواب جمع نہیں کرایا جس سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام پھر معلق ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی طور پر سوالات کے نرغے میں رہنے والی بدترین نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا، جس سے عملاً ادویہ مارکیٹ حکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیز...
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سینیئر پارٹی رہنماؤں کیخلاف تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ انتظامیہ کے ’منظور نظر‘ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی، واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ سمیت عمران خان کی بہنوں کو سابق وزیر اعظم سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام دی نیوز کی...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سعودی عرب محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین جوازت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کے اجرا کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سعودی اخبارکے مطابق پرمٹ کے اجرا کے لیے انفرادی سطح پر ابشر اور اداروں کی جانب سے کارکنوں کے لیے مقیم پلیٹ فارم پر درخواست فارم بھر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔(جاری ہے) محکمہ جوازات کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کا اجرا یونیفائیڈ پورٹل تصریح سے کیا جائے گا جسے وزارت داخلہ نے تمام اداروں سے مربوط کیا ہے۔مکہ پرمٹ کے لیے غیرملکی کارکن، گھریلو ملازمین، منفرد اقامہ ہولڈرز، سرمایہ دار، سعودی شہری کی والدہ اور...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہریارآفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانتوں میں توسیع پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں...
    اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے صارفین محروم رہیں گے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔ Post Views: 2
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4  لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس محمد آصف نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ اگست سے ہائی کورٹ آ رہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی...
    عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان تھا، مگر حکومت نے یہ کمی عوام کو منتقل کرنے کے بجائے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی شرح...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کس طرح سے ایڈجسٹ کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق  حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں، جس کے بعد اسے  لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔ ایڈجسٹمنٹ کے تحت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 8 روپے 72 پیسے تک بڑھائی  گئی ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 72 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے...
    اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں‌کمی نہیں کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔ڈیزل پر لیوی 7 روپےایک پیسےفی لیٹربڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا...
    کالی گھٹا چھا جائے تو بارش برستی ہے، موسم گرما میں سمندری ہوا رک جائے تو گرم لُو کے تھپیڑے چلنے لگتے ہیں، صبح سے شام ہو جائے تو رات بھی آ جاتی ہے۔ رات گہری ہو جائے تو سکوت بھی طاری ہو جاتا ہے۔ حلوہ، زردہ، بریانی، گلاب جامن، چم چم، رس گلوں کا ذکر آ جائے تو منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔ حقیقت سے قبل ذکر ہوتا ہے، تذکرہ ہوتا ہے، یقین دہانی کے لیے بار بار دہرایا جاتا ہے، اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں، ثبوت کے لیے اشارے سامنے لائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا یہ سنتے رہے کہ مہنگائی میں اتنے فی صد کمی ہو گئی، پھر سن لیا، پھر سنتے رہے۔...
    ملائیکہ اروڑا سے شادی ختم ہونے کے بعد ارباز خان کی دوستی شوریٰ سے ہوئی اور دسمبر 2023 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔ ارباز خان اور شوریٰ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح بھی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا پر اُس وقت خبروں کا بازار گرم ہوگیا جب ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا۔ دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں کلینک سے باہر نظر آئے۔ ارباز نے شوریٰ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور شوریٰ کے ہاتھ میں ایک لال رنگ کی فائل بھی تھی۔ جوڑے نے سب کی توجہ کا احساس ہونے...
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ تک کمی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ انہوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اب ایک موقع پھر آیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر...
    ایک بیان میں پی پی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پانی کے وسائل کی منصفانہ اور عادلانہ تقسیم کی حامی رہی ہے، ہم مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ 1991ء کا معاہدہ نافذ کیا جائے اور ارسا اپنی ذمہ داریاں معاہدے کے تحت ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب سندھ 62 فیصد شدید پانی کی قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کو کیوں کھولا گیا؟ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لنک کینالز کو مستقل بنیادوں پر نہیں کھولا جا سکتا، انہیں صرف سیلابی موسم میں کھولنے کی گنجائش ہے، پانی کی قلت کے دوران ٹی پی لنک کینال کو کھولنا نچلی سطح...
    تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران میں 8 پاکستانیوں کوقتل کیا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتارکرکے سزادینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ صدرمملکت کی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی ریکارڈ کمی کی، بجلی قیمتیں کم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید...
    سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائےبلوچستان کی اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر لگایا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ-قلاتـ -خضدار- کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
    چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 250,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ نئی قیمتوں کے تحت: 1.3L کمفرٹ ایم ٹی (Comfort MT) کی نئی قیمت 40,99,000 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 38,49,000 روپے تھی۔1.5L کمفرٹ ڈی سی ٹی (Comfort DCT) کی قیمت اب 46,49,000 روپے ہو گئی ہے۔1.5L لومیئر ڈی سی ٹی (Lumiere DCT) ماڈل کی نئی قیمت 47,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 1.5L لومیئر ڈی سی ٹی بلیک ایڈیشن (Lumiere DCT Black Edition) کی قیمت 48,99,000 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 46,49,000 روپے تھی۔ چنگان حکام کا کہنا ہے کہ یہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے جب تک وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سیاسی کمیٹی ملاقات نہیں کرتی اس وقت تک بل کو پراسس نہ کیا جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے 5 وکلا کی ملاقات کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں کروائی گئی، عدالتی احکامات پرعمل درآمد ہونا چاہیئے لیکن اس کے...
    حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )حکومت سندھ نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا کے آگے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو62فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، 26 نومبر واقعہ کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک...
    لاہور شہر میں برائلر گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ، انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی بن گئے۔ جس وجہ سے دکاندار اپنی من مرضی سے گوشت کی قیمت مانگنے لگے۔ ہر دکاندار نے اپنا ہی ریٹ لسٹ لگانا شروع کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے اس پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو  جبکہ گوشت کے نرخ کا خانہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔جس  وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا اور فارمی انڈے 220 روپے میں فروخت ہو رہے تھے جوکہ آج 4روپے اضافے کے ساتھ...
    جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں 40 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک مہینے کی ضمانت دیں گے تو دو مہینے مانگے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اسی وجہ سے عدالت...
    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارجسپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر بیرونِ ملک ہیں، ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔جج طاہر...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے  کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔  اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور موقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے استفسار کیا وہ ریکارڈ کب آئے گا ؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد آ جائے گا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا...
    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں تعلیم کا فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا مستونگ کے دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔  پولیس حکام نے کہا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینلزکے ساتھ بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا...