2025-01-29@06:08:05 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«میں پولیو وائرس کی»:

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی  لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس کے دوران تعداد 68 ہوگئی مذکورہ علاقوں میں پولیو وائرس کی تصدیق گزشتہ سال 23 اور 24 دسمبر کو ہوئی، سال 2024 میں 480 سیوریج کے نمونوں میں...
    ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے عہدیدار نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع...
    اسلام آباد: ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ انسداد پولیو مہم کے مطابق مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے. ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی. ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) سن 1955 میں پولیو وائرس کی پہلی ویکسین تیار ہونے سے پہلے تک، پولیومائیلائٹس ہر سال 50 لاکھ افراد کو یا تو مفلوج کرنے یا پھر ان کی ہلاکت کا سبب بن رہا تھا۔ پھر سن دو ہزار تک اس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکوں کی مہم نے، جس میں نئی قسم کی پولیو ویکسین کا استعمال ہو رہا تھا، اس تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو چند علاقوں کے علاوہ دنیا سے ختم کر دیا تھا۔ سن 2020 میں پورے افریقی خطے کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اس بیماری کا پھیلاؤ اب صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے اور وہ...
    ملک میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔  خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 7 جنوری 2025 کو پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری کو کی گئی۔ خیال رہے کہ 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ برس پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
    پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں7جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔این ای او سی کے مطابق 2024میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔2024میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔کوآرڈینیٹر این ای...
    ڈی آئی خان: پاکستان میں نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
    پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی...
    ڈی آئی خان: نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔  کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ضلعی حکام کی غفلت کے باعث 4 ماہ کے مختصر عرصے میں پولیو کے 5 کیس ظاہرہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ذمہ دار افسران کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قومی انسداد پولیو میں محکمہ صحت کی جانب سے مجرمانہ غفلت پر ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی، نہ ہی ڈبلیو ایچ او نے جیکب آباد میں مقرر اسٹاپ افسر کو ہٹایا، قومی ادارہ صحت کے رپورٹ میں سیوریج نالے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، مسلسل 6ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث 4 ماہ میں پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہے، ضلع میں...
    اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
    نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
      خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجا گیا تھا۔ 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی، جس...
    پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سال 2024ء کا 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
    سال 2024 میں 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال ،27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معزوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جو سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منعقد...
    کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیققومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے جن10اظلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی ہے، ان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...
       تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات، تصویری جھلکیاںخاتونِ اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے... ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز...
    پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔  قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔  ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔  ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے 20...
    کراچی: پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔ ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔ ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے...
    کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2024ء میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان...
۱