خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجا گیا تھا۔ 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی، جس کا نمونہ 27 دسمبر 2024 کو لیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2024 میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے کیسز کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے حکام نے 2024 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے، جو 3 فروری سے شروع ہوگی اور 9 فروری تک جاری رہے گی۔ والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ اس بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

علی امین گنڈا پور کی زیرصدرات خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا اسمبلی، کون کتنی تنخواہ لیتا ہے؟

کے پی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق کابینہ اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی اور کتابوں کی معیاری چھپائی اور دوبارہ استعمال سے متعلق پلان تیار کر کے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، اور حوالے سے حکام کو پلان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کے داخلے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا گیا،  کابینہ نے ایسے بچوں کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی ٹی سی کونسلز کے لیے فنڈ

کابینہ اجلاس میں پیرنٹ ٹیچر کونسل کے لیے سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں پی ٹی کونسلز کے ذریعے فنڈ کے مؤثر استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

صحت کارڈ ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ اسکیم کا آغاز

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔

مشیر اطلاعات کے مطابق کوکلئیر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی۔ جب کہ اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیسنل کینابیس

کابینہ نے علاج، تحقیق و صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کو استعمال میں لانے کے لیے رولز کی منظوری دی۔

پشاور رنگ روڈ

اجلاس میں پشاور رنگ روڈ وارسک ٹو ناصر باغ لنک کی تعمیر کے لیے نان اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین بمقابلہ عاطف خان گروپ: صوبائی صدارت جانے کے بعد کیا وزیراعلیٰ کی پوزیشن کمزور ہوگئی؟

پشاور واٹر سپلائی

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق اجلاس میں مہمند ڈیم سے پشاور کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دی گئی۔

ٹی ایم اے کو مشینری کی فراہمی

صوبے کے 132 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو سینٹیش سروسز کے لیے مشینری کی خریداری کے لیے 3.6 ارب روپے مرحلہ وار فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

اپرینٹائسشپ رولز

نوجوانوں کو فنی مہارت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپرینٹائسشپ رولز کی منظوری دی گئی۔

رولز کی منظوری سے نوجوانوں کو کارخانوں میں کام سیکھنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

دینی مدارس کے لیے گرانٹ

کابینہ نے دینی مدارس کے لئے مختص گرانٹ کی رقم 30 ملین سے بڑھا کر 100ملین کرنے کی منظوری دی۔

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ

اجلاس میں خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی۔

انسپکشن ٹیم

گورنر انسپکشن ٹیم اور صوبائی انسپکشن ٹیم کو ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔

قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد گورنر انسپکشن ٹیم کی افادیت نہیں رہی تھی جس کو اب صوبائی انسپکشن ٹیم میں ضم کر دیا گیا۔

صوبائی انسپکشن ٹیم کی کارکردگی مستحکم کرنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اہم فیصلے بیرسٹر سیف خیبرپختونخوا کابینہ علی امین گنڈاپور مشیراطلاعات

متعلقہ مضامین

  • ملک کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • ملک کے 20 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی
  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پنجاب میں 48فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمی کاردار
  • پنجاب میں 48 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمیٰ کاردار
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری