اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات، اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ،بدقسمتی سے پچھلے سال پولیو کے77کیسز سامنے آئے، یہ کیسز ایک بڑا چیلنج تھا، رواں سال جنوری میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں بچوں کو قطرے پلا کر قومی ذمہ داری ادا کریں گے، ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہےباہمی تعاون اورسپورٹ کےذریعےافغانستان سےبھی پولیوکا خاتمہ ہوگا، انسداد پولیو کے لیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سمیت تمام اداروں کے مشکورہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسداد پولیو قطرے پلا کر پولیو کے بچوں کو کے لیے

پڑھیں:

بارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام

بارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز


فروغ تعلیم، معاشرے سے جہالت کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں گے، سردار محمد زبیر


اسلام آباد۔14 اپریل ( سب نیوز )بارہ کہو میں لندن اکیڈمک پلانز سکول “لیپس” کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں سکول کے ہونہار طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔

ننبھے منے طلبہ طلبہ نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے نا صرف تقریب کو چار چاند لگا دیئے بلکہ شرکا سے بھی خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کے طلبہ وطالبات، تدریسی و معاون سٹاف، والدین، اہل علاقہ اور مختلف طبقہ فکر متعلق شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہذا کے ڈائریکٹر غوری کیمپس سردارمحمد زبیر نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک اور بچوں و والدین کی محنت کی بدولے آج ادارہ پانچویں کامیاب تقریب تقسیم انعامات کرا رہا ہے، ہم فروغ تعلیم اور معاشرے سے جہالت کے اندھیرے مٹانے کیلئے اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں گے۔

انہوں اس تقریب کوں اپنے مظلوم محکوم فلسطینی بہن بھائیوں خاص کر غزہ کے معصوم بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے دربدر مکین عالمی برادری کی بے حسی، مسلم امہ کی بے اعتنائی اور ستاون اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حمیت قیادت پر نوحہ کناں ہیں، ہم اہل فلسطین سے دورضرور ہیں لیکن

ہمارے دل ان مجبوراور لاچار بہن بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ سردار محمد زبیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیپس سکول جلد اپنے تعلیمی و تدریسی سسٹم کو اے آئی روبوٹک اور جدید خطوط پراستوار کرتے ہوئے نسل نو کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دینے کے تسلسل کو برقرار رکھےگا۔

انھوں نے ادارےمیں دینی اور جدید علوم کی ترویج کااعادہ کرتےہوئے والدین کے تعاون کو بھی سراہا۔ تقریب کے آخر میں دار ارقم اسکولز کے ریجنل ڈائریکٹر زاہد بشیرڈار ایڈووکیٹ، پی ایس ایم اے کے مرکزی و زونل صدر راجہ محمد ارشد اور محمدصدیق سڈل، پی ای ایس کے زونل صدر راجہ خالدمحمود، معروف ماہرتعلیم عبدالسلام خان، پروفیسر قاری وقاراحمد عباسی، سینئرصحافی محمدادریس عباسی، ڈائریکٹر غزالی کالج محمد عامر نواز، سکالرزسکول سٹم کے محمد نظار عباسی، سماجی شخصیات محمداکرام عباسی، محمد نفیس عباسی، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان محمد کفایت اللہ خان، سوشل میڈیاایکٹیوسٹ محمد زعفران چیچی، لیپس سکول غوری کیمپس شبنم خلیل اور دیگر نے امتیازی پوزیشنز لینے والے بچوں اور قابل اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے، مصطفیٰ کمال
  • بارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
  • پولیو کے خاتمے میں خدانخواستہ ہم اکیلے نہ رہ جائیں: مصطفیٰ کمال
  • کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، وفاقی وزیر صحت
  • 21 اپریل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آج اجلاس بلایا ہے، مصطفیٰ کمال
  • ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
  • ملک کے 20 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح