ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر کے 31 اضلاع سے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مسلسل ویکسینیشن کی بدولت نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروانا انتہائی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ، برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر
مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے۔
اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال، اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ ’جی ایس پی پلس‘ اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔
اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے ‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کی 2027 تک توسیع ہوئی تھی۔
‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کے تحت ترقی پذیر ممالک کی یورپی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب، اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی برآمدات پاکستان جی ایس پی پلس ڈیوٹی ٹیکس