ملک میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ملک میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 7 جنوری 2025 کو پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری کو کی گئی۔
خیال رہے کہ 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ برس پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شہاب علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے، امن و امان یقینی بنانے سے متعلق تمام محکمے متحرک ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرم میں 100 فیصد بنکرز گرائے جا چکے ہیں اور مقامی افراد کے درمیان جرگے جاری ہیں۔