پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔
قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔
ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔
ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے 20 اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 6 ہزار 596 کیس رپورٹ ہوئے۔ سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 1 ہزار 549 کیس رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 5 ہزار 136 کیس سامنے آئے۔ اس کے علاوہ میرپورخاص ڈویژن سے 1 ہزار 282 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 1 ہزار 984 کیس رپورٹ ہوئے۔