Jang News:
2025-01-18@12:53:24 GMT

آصفہ بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

آصفہ بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

   تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔

خاتون اول آصفہ بھٹو کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات، تصویری جھلکیاں

خاتونِ اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے.

..

ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک : اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ۔ 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک زبان ہوگئے، ملاقات کے دوران  تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں، جس کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں اور اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی رضامندی پر قومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت ایم این اے کی تںخواہ اور ٹی اے ڈی اے 1 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
  • آرمی چیف سے ملاقات، گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوامیں جھڑپ
  • خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس، ڈی آئی خان میں 2 سالہ بچی متاثر
  • آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
  • وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی ملاقات
  • بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں موجود تھے، گورنر خیبر پختونخوا
  • کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق
  • گورنر سندھ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچے، بچہ کے والدین سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ