اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور یہ نمونے 6 جنوری سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔کراچی کے مختلف اضلاع بشمول سینٹرل، ایسٹ، کورنگی، ملیر، ساؤتھ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، میرپورخاص، سجاول اور سکھر کے سیوریج میں بھی وائرس پایا گیا۔خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بلوچستان کے اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی پولیو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے ماحولیاتی نمونوں میں میں پولیو وائرس پولیو وائرس کی کی تصدیق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی

پشاور:

خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام 9،میرکھنی7،دورش 6،چترال اور مالم جبہ میں 3، 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول 2،سیدو شریف اور تخت بائی میں ایک ایک ملی میٹر بارش  ہوئی۔

اُدھر پہاڑی علا قے کالام میں 5اور مالم جبہ میں ایک انچ برف پڑی۔

متعلقہ مضامین

  • قبائلی اضلاع میں بے روزگاری امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ
  • میرپورماتھیلو میں پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات مکمل
  • یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے ایک شخص ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی
  • نبی کریمؐ: معلوم تاریخ کے پہلے ماحولیاتی ماہر
  • ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
  • ماحولیاتی تبدیلی کھجوروں کی پیداوار کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟
  • خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
  • خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ