Daily Mumtaz:
2025-01-22@18:06:40 GMT

پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔
2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ:

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق
  • پاکستان میں نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • لودھراں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی
  • لودھراں: انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی
  • جیکب آباد: پولیو کے 5 کیس رپورٹ، ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی نہ ہوئی
  • سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب میں بارش کے کتنے امکانات؟