2025-02-06@08:48:44 GMT
تلاش کی گنتی: 4950
«ضلعی کابینہ کی منظوری»:
ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔ پرفارم کرنے والے گلوکاروں...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس سال امریکا میں تین ٹی 20میچز کھیلیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز میں ہوگی۔ شیڈول کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی میچز فلوریڈا میں 31جولائی، یکم اور 2 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ٹرینیڈاڈ میں 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی واضح رہے کہ جنوری 2025 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی...
پاک فوج اور ایس سی اور کی جانب سے ضلع شگر کے دور افتادہ علاقے ’’الچوڑی‘‘ میں آئی ٹی فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا ہے۔ اس پسماندہ علاقے میں آئی ٹی ہب کا قیام اس علاقے کے عوام کےلیے آئی ٹی انقلاب کے ذریعے ترقی کی نوید ثابت ہوگا۔ آئی ٹی ہب کے قیام کے یہ اقدامات SCO کے ویژن 2025 کا حصہ ہیں جس کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔ اس ویژن کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی پہنچانے کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے اور اب تک چھوٹے بڑے 68 آئی ٹی سینٹرز قائم کیے جاچکے ہیں۔ ویژن کے تحت ان...
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔ مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟ اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20...
15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ...
ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان کے درآمدات پر مبنی اقتصادی ڈھانچے کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیکسوں کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔بروکریج ہاؤس ’’اے کے ڈی سیکیورٹیز‘‘ نے اپنی ایکنئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسوں کے نفاذ سے عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں، کیونکہ امریکی ڈالر کی قیمت مضبوط ہو رہی ہے اور سود کی شرحیں بلند رہیں گی۔پاکستان جو زیادہ تر درآمدات پر انحصار کرتا ہے، اس کو اہم اجناس کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ پہنچ سکتا ہے، جو اس کی برآمدی...
لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب سی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025 کیلئے اہلیت کا معیار اور پالیسی طے پا گئی۔یونیورسٹی طلبہ کیلئے 20 ہزار، کالج کیلئے 14 ہزار لیپ ٹاپس مختص کر دیئے گئے،ٹیکنیکل،ایگریکلچر طلبہ کیلئے 4 ہزار، میڈیکل، ڈینٹل کالج کے طلبہ کیلئے 2 ہزار لیپ ٹاپس مختص کئے گئے، کمپیوٹر سائنس، طب، انجینئرنگ اور سماجی علوم کے طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت کاروبار، زراعت، مطالعہ کے دیگر طلبہ کو بھی لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے، پنجاب بھر کے مستحق طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم ہونگے، سکیم کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، طلبہ کو جدید تکنیکی آلات فراہم کرنا ہے۔میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک مستحق طلبہ میں 1 لاکھ لیپ ٹاپس...
لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست کے معاملے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری طلب کیے جانے پر عدالت پہنچ گئے۔ 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جب کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ 8فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس اینڈ کیٹل شو ہے۔ جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ...
ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی ایک اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے آپریشنز کو کم کرتے ہوئے امریکی غیر ملکی ترقیاتی امداد کو معطل کرنے کے اقدام سے افغانستان پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ ملک ضروری خدمات کے لیے بیرونی امداد پر منحصر ہے۔ ٹرمپ کی جیت افغانستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی افواج کے انخلاء کے باوجود امریکہ ملک کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے۔ انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (ایس آئی جی اے آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ملک پر مکمل کنٹرول کے بعد سے واشنگٹن نے افغانستان اور افغان مہاجرین کے لیے 21 بلین...
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4...
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کریں، عزت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔ آپ بڑی تبدیلیاں محسوس کرسکتے ہیں، اور فی الحال سب کچھ متلاطم اور جبری محسوس ہوسکتا ہے۔ لیکن جس لمحے آپ اپنے آپ کو اس دراڑ میں داخل ہونے دیتے ہیں جہاں امید اور یقین ہے، آپ کے اعمال پھل دینے لگیں گے۔ یہ تقریباً ایک ایسا وقت ہے جہاں سچائی اور کہانیاں ایک دوسرے پر سایہ ڈال رہی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ان میں سے ایک چیز آخرکار تبدیل ہوجائے گی، جس سے آپ کو زندگی میں ایک نئی سمجھ حاصل ہوگی۔ اپنے آپ کو کچھ محبت دکھائیں کیونکہ آپ بہت اچھا کر رہے ہیں۔ منفی:...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج بروزجمعرات،6 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل خاندان میں خوشی اور تہوار کا ماحول غالب رہے گا۔ آپ ایک وسیع تناظر کو برقرار رکھیں گے۔ آپ کی گفتگو اور طرز عمل متاثر کن رہے گا۔ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ سکون اور خوشی بانٹیں گے۔ تجاویز کو تقویت ملے گی، اور نئے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اہم معاملات میں آپ کو تعاون ملے گا۔ ذاتی مسائل حل ہو جائیں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ ہچکچاہٹ ختم ہو جائے گی، اور خوشی...
ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں۔عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا، لاہور ہائیکورٹ...
پاکستان میں گزشتہ برس کے اختتام سے ہی پاکستانی معیشت میں استحکام دیکھا گیا ہے جس کا اندازہ روپے کی قدر میں استحکام، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی مجموعی شرح میں کسی حد تک کمی سے بھی ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ برس سے اب تک اگر بات کی جائے سونے کی تو اس کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے تھی اور اس وقت بھی اگر ایک دن میں 1000 روپے اضافہ ہوتا تو اگلے دن 500 یا 800 روپے کی کمی بھی ہو جاتی۔ یہ اتار چڑھاؤ گولڈ مارکیٹ میں جاری رہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 6 ماہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے آج طلب کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ماورا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے، اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘ اسی کے ساتھ ماورا حسین نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں 5 فروری کی...
لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔ ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے پی کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے انہیں 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر کا کہنا تھاکہ سیاسی کارکن ہوں، سیاسی...
ویب ڈیسک:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت کو فوری رکوائے، سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمےمیں کردار ادا کرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے،انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنما نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کی غیر متزلزل حمایت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے پی کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے انہیں 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ خبردار! سفر کریں تو اپنے بیگز کے ٹیگز اچھی طرح لازمی چیک...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
میاں زاہد اسلام انجم ایک معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور ’’ویلیو گروپ‘‘ کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین لکھاری کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔۔میرا ان کے ساتھ تعلق تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور یہ تعلق بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہے۔۔۔ حال ہی میں انہوں نے ’’موٹیویشنل سپیکرز: ایک حقیقت، ایک فریب‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں موٹیویشنل سپیکرز کے کردار اور ان کی حقیقت پر اسلامی نظریے کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ان کی ایک کتاب پبلش ہو کر ملک بھر میںپذیرائی حاصل کر چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے اقوال لاکھوں افراد پسند کرتے ہیں ،فیس بک پر ان...
علی رضا سید نے نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں اپنے مطالبے کو دہرایا۔ علی رضا سید نے اس دوران یوم یکجہتی کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چیئرمین کشمیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں۔ عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر...
اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار یکسپریس چوک اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشعال...
محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، 1120 گرام چرس، 5 بوتل شراب، 1980 گرام گٹکا، 5 پستول، 1 ریپیٹر اور 16 گولیاں برآمد، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کے مطابق خان واہن، محراب پور، بھریا سٹی اور دریا خان مری پولیس نے مختلف کارروائی میں 5 منشیات فروشوں کو چرس، شراب، گٹکا سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،سدوجا، نیوجتوئی، پھل، پڈعیدن، خان واہن پولیس نے مختلف کارروائی میں سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب راشد کھوسوکو پستول، 4 گولیوں، محمد خان کو پستول، 3 گولیوں، رفیق ڈھر کو پستول، 3 گولیوں، شمن بگٹی کو پستول، 3 گولیوں، محمد خان مری کو پستول، 3 گولیوں...
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گزشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں پو لیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی ۔پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ارسلان ساتھیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اہلکار اور اسکے ساتھی جسم فروشی کرنے کا بھی الزام لگاتے رہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندازمیں منایاگیا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈتا حیدر آباد پریس کلب تک ایک بڑی ’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلا می ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید نے کی۔ ریلی سے نائب امیر عقیل احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، سابق صدر مشتاق احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صد ر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالباسط خان، حافظ سفیان اور صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ناظمین رونزاور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ریلی کوہ ِنورچوک،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز...
محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
TOKYO: رواں موسم سرما کی سرد ترین ہواؤں کے سبب جاپان کے شمالی اور مغربی ساحل برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوکُورِیکُو، نِیگاتا پریفیکچر اور توہوکُو کے جنوبی حصے میں برف تیزی سے جمع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ آج دوپہر تک 24 گھنٹوں کے دوران توہوکُو اور نِیگاتا میں 100 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ہوکُورِیکُو علاقے میں 80 سینٹی میٹر، گِفو پریفیکچر میں 70 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ کِنکی علاقے میں 60 سینٹی میٹر تک، ہوکائیدو اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیہو ن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی اے) ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کی جانب سے ایس ڈی اے کے ملازمین نے دس ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کے رہنمائوں شبیر بھنگ ،غلام مرتضی جمالی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کے لیے سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ ایس ڈی اے کے ملازمین گزشتہ 10مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب فاقہ کشی کا شکارہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین اپنی تنخواہوں کے لئے گزشتہ 41روز سے ایس ڈی اے آفس جامشورو کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ملازمین کے احتجاج کا...
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میرپورماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ،کچے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے ،آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گذشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی دوران جھگڑے خنجر مار زخمی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا۔
٭ٹرمپ ، نیتن یاہو کی ملاقات میںغزہ پر ہرزہ سرائی، امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے ٭ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے ، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے ۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے...
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔ شہباز...
لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی ہتھیار ان کا حاصل کیا گیا ‘مالِ غنیمت’ ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو حلف برداری کے دن دیے گئے بیان کے بعد افغانستان میں قائم طالبان کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا یہ پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔ٹرمپ نے افغانستان کے ڈی فیکٹو (عملاً) حکمرانوں سے امریکی ہتھیار واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن...
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سند ھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے 4 رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی8 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد مزید 4 ارب...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...
اپنے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کیلئے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پُرعزم ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کی وضاحت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے...
اسرائیلی قیدی کا رہائی پر حماس کے حسن سلوک پر اظہار تشکراسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک اسرائیلی قیدی کی طرف سے لکھا گیا خط شائع کیا جسے ہفتے کے روز رہا کیا گیا تھا۔ اس مکتوب میں اس نے غزہ کی پٹی میں 16 ماہ تک اپنی حراست کے حالات کے بارے میں بتایا تھا۔ 65سالہ اسرائیلی قیدی کیتھ سیگل کو ا لقسام بریگیڈز نے معاہدے کے چوتھے دور میں رہا کیا تھا۔ اس نے خط میں لکھا کہ القسام کے مجاہدین نے حراست کے دوران اس کی حفاظت کی اور نامساعد حالات کے باوجود تمام ضروریات پورا کرنے کی کوشش کی۔ جنگ کے باوجود اسے خوراک، مشروبات، ادویات اور وٹامنز فراہم کیے گئے۔ القسام کے جنگجو طبیعت ناساز...
بیجنگ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائےگئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔پاکستان اور...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور کے علاوہ کسی متبادل جگہ جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان ’بی‘ بھی مرتب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پراحتجاج کے ساتھ تمام حلقوں...
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوںکا حوالہ تھا۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین آپریشن تھا۔بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش کی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب...
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور فکسڈ ارتھ اسٹیشنز اور فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ایف ایس ایس لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مسودہ کے مطابق یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکے گی اور عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسز کی ممانت ہوگی۔ لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ، بحری جہاز، ہوائی جہاز...
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا، جو کہ گذشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کیخلاف ہونیوالے پیجر دھماکوں کا حوالہ تھا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ "وہ بہترین آپریشن تھا۔" اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا، جو کہ گذشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
جمشید دستی(فائل فوٹو)۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔ مظفرگڑھ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں پیشے کے لحاظ سے غریب لوگوں کی قومیں بنائی گئی تھیں۔ پی ٹی آئی کارکن نے جمشید دستی اور ان کے بھتیجوں، بھانجے کےخلاف مقدمہ درج کروادیا پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موچی کا کام کرنے والوں کے ریکارڈ میں ذات موچی لکھ دی جاتی ہے، غریب لوگوں کے پیشے کو انکی...
اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
امریکی قانون ساز نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے مطابق چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک کو استعمال کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کا مقصد امریکی شہریوں کو چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد چین میں بنائی گئی ٹیکنالوجی کی درآمدگی کو روکا جا سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو 20 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہوگا اور اگر خلاف ورزی کسی کاروبار کی جانب سے کی گئی ہوگی تو یہ جرمانہ بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر تک...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو بھی آئین قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھتا ہے اس کا انجام نوازشریف سے مختلف نہیں ہوتا،پاکستان میں عمران خان کے دور میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ملی، نوازشریف کو غلط کیسز میں سزا ئیں دی گئیں لیکن جب سزائیں ختم ہوئیں تو کیا اس کو این آراو کہا جائے گا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ پہلے غلط ہوا تو اب بھی غلط ہوتا رہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی...
بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے باعث حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی زیرعتاب ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے مفرور ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے اب بھی ان کے خلاف احتجاج کیے جاتے ہیں۔ بدھ 5 فروری کی شام مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں واقع بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پرتشدد حملہ کیا، اور گیٹ توڑ کر زبردستی احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہنگامی آرائی شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات یہ احتجاج سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آن لائن تقریر کے جواب میں کیا گیا...
گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو پورے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تین روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے تحت صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومت نے اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ وہ 1957 میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کے رہنما بنے تھے۔ گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے...
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی مدد سے ریلز یا ویڈیوز کو ایک ہی کلک پر موبائل ایپ پر روکا جا سکے گا۔ اب تک انسٹاگرام میں موبائل ایپ پر ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک سے روکنے کا آپشن نہیں تھا، لیکن اب یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے ویڈیو کو روکنے کے بعد دوبارہ کلک کرنے پر وہ ویڈیو وہیں سے چلنا شروع ہو گی جہاں اسے روکا گیا تھا۔ میٹا نے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر...
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں کمی اور معاشی ترقی کا آغاز ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس نقصان کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں اب استحکام آنا ایک خوشگوار تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں گوجرانوالہ، نارووال، اور سیالکوٹ کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور کاروباری برادری کا اعتماد ملک کی معاشی بہتری کی طرف اشارہ کرتے...
واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے...
پاکستان اور بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی کپتان کی انجری کی صورت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور تاحال بالنگ شروع نہیں کی ہے، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں۔آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی انجری پر انکے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے جبکہ کپتانی کے معاملے پر ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کی ہے۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے۔ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان کا الزام ہے کہ بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) دسمبر میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے مغربی اور علاقائی ممالک نے داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس شدت پسند گروپ کے ہزاروں ارکان شام کے شمال مشرقی حصے کی جیلوں میں قید ہیں۔ فیدان نےترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ چاروں ممالک اپنی اپنی وزارت خارجہ اور دفاع اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سطح پر قریبی تعاون کے لیے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ممالک سرحدی سلامتی کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے ساتھ منایا،مرکزی تقریب " قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس" پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ پاکستان...
کراچی: کراچی بچاؤ تحریک اور گجر،اورنگی اور محمود نالہ متاثرین نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے نئے کمیشن بنا کر معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گجرنالہ کے متاثرین کی فہرست فوری جاری کی جائے اور مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ حل کیا جائے۔ کراچی بچاؤ تحریک اور نالہ متاثرین نے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں متاثرین کےاحتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ کی جانب سے بغیراقساط کے تعمیراتی معاوضے کی تقسیم کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا، تاہم معاوضے کی تقسیم کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بچاؤتحریک کے کنوینر خرم علی نیئر نے کہا کہ حکومت نے اب تک کرائے کی...
میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا اور بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) عباس عراقچی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میرا خیال ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ایک ناکام تجربہ ہے اور اسے ایک بار پھر آزمانا ایک اور ناکامی ثابت ہو گا۔‘‘ ان کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔ ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف ٹرمپ کی واپسی کے بعد سے ایران اور امریکہ کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا،ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021ء میں ختم ہونے والی اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ایران اور عالمی برادری کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے...