2025-02-20@23:40:07 GMT
تلاش کی گنتی: 4805
«شاہد آفریدی»:
اسلام آباد: زراعت کے شعبے میں ترقی اور خوش حالی لانے کے لیے سبز پاکستان اقدام کی کاوششیں جاری ہیں۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو ( جی پی آئی ) جدید مشینری کے استعمال کو یقینی بنا کر پائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کیلیے اہم اقدام ہے۔ روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ’’جی پی آئی‘‘ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کرا کر پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا بھی ہے۔ چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنا کر اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی...
لاہور چیمبر کے صدر ابوزر شاہ ٹریڈ باڈی الیکشن ترمیم احکامات کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ائر لائنز ڈیلٹا نے ٹورنٹو ائرپورٹ پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش کردی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا کے منیاپولس سے روانہ ہوا تھا، جو ٹورنٹو کے مرکزی ائرپورٹ پر رن وے سے زور سے ٹکراکر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں موجود 80 افراد میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہواتھا۔ڈیلٹا نے کہا کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوئے ،جن میں سے اکثر کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، ڈیلٹا اور مٹسوبشی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا گھنٹوں کا شٹ ڈائون ،شہر کے16فیڈر پر 8گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی ،گرڈ انچارج اور ایل ایس کی ملی بھگت سے بجلی کی دوگھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کی گئی ،صارفین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسیپکو کی جانب سے جمعرات کے روز شہر کے 16فیڈر پر 132کے وی کی لائن پر جمپر ٹائٹ اور ڈسک صاف کرنے کے نام پر 6 گھنٹے شٹ ڈائون کیا گیا جبکہ شہریوں کو 8گھنٹے بجلی سے محروم رکھا گیا ،شٹ ڈائون 6گھنٹے کرنے کے باوجود مزید دو گھنٹے یعنی 8گھنٹے شہر کو بجلی کی فراہمی سے گرڈ انچارج کی جانب سے معطل رہی ۔رواں ماہ فروری میں اب تک سیپکو کی جانب سے تین شٹ ڈائون...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ بااثر مافیا کے قبضے میں، شہریوں کی انصاف کی اپیل، سکھر کی مرکزی سبزی منڈی کے قریب واقع تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ حکومتی عدم توجہی کے باعث لاوارث بن چکا ہے۔ بااثر مافیا نے قبرستان کی 44 جریب زمین پر غیر قانونی قبضہ جما کر ہاؤسنگ اسکیم، کولڈ اسٹورز اور رہائشی مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق قبرستان کی اصل اراضی کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، اور اس قبرستان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آباؤ اجداد بھی مدفون ہیں۔ اپنے دورِ وزارت میں سید قائم علی شاہ نے اس قبرستان کے مسئلے کو اٹھایا تھا اور ڈپٹی کمشنر سکھر کو...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی...
حیدرآباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (چاچڑ گروپ) کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے سات ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں محمد جمن چنا ،نور محمد کھوسو، سخاوت علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سات ماہ سے بند ہیں جبکہ سال 2016ء سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ بھی...
نوابشاہ(نمائندہ جسارت ) پرائیویٹ اسکولز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں – سید طارق شاہ آل پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن (APSMA) کے سینٹرل چیئرمین سید طارق شاہ ایک روزہ تنظیمی دورے پر نواب شاہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی ذمہ داران نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا اور ایک باوقار تقریب منعقد کی، جس میں اسکول اونرز اور پرنسپلز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
"عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی خفگی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے رفیق کار تنزیل الرحمٰن اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کاکہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے کھلاڑیوں کو بھرپور پرفارم کرنا ہوگا، خود اعتمادی ہی ہمیں کامیابی دلائے گی اور اگر کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے، تو بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان محمد رضوان کو ہمیشہ سپورٹ کیا اور وہ وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر سب سے بہترین انتخاب ہیں، تمام فاسٹ بولرز کو اظہر محمود کے ساتھ مل کر ایک مضبوط پلان بنانا ہوگا۔ شاہد آفریدی کاکہناتھا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی،...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سید حسن عالم اسلام کے وہ شہید ہیں، جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے اپنی زندگی استکبار اور اسرائیل سے لڑتے ہوئے گزاری، اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی شہادت کو گلے لگایا۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص...
اسلام آباد: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری معاہدہ کرنے سے انکار کے بعد دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک سیکرٹریٹ چوک پر جاری احتجاج میں شدت آگئی، جہاں مظاہرین نے واضح کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ احتجاج کرنے والے رحمان باجوہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوں۔ خیال رہےکہ حکومتی ٹیم اور سرکاری ملازمین کے درمیان چار گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، مگر کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا، احتجاجی ملازمین 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...

کرکٹر جتنی محنت اشتہارات کیلئے کرتے ہیں اتنی پریکٹس پر کریں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں، عَظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عَظمیٰ بخاری نے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔ایک انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔
ماہ رمضان سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ گران فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے سیلاب کو روکتے ہوئے دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور دو نمبری کا سدباب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت بندگی اور عبودیت کا مہینہ ہے۔ حکومت ماہ مبارک رمضان کے دوران احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا لہٰذا اس میں دینی اور اسلامی شعائر کا احترام اور ماہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فاسٹ بولرز کواظہرمحمود کےساتھ پلان بناناہوگا، یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ انہوں نے...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل ایرانی آئل کی فروخت بڑھے گی۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں غیرمعیاری تیل کی فروخت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔ خط کے متن کے مطابق ڈیلرز نے اس سیکٹر میں کھربوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، بطور مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز بغیر مشاورت کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا، ڈی ریگولیشن پر پہلے بھی بات چیت کے ذریعے فیصلے کا طے ہوا...
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ اس دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز روٹیشن کی بنیاد پر اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا اور شمالی ریجنل صدر کو اس کیمپ کے انتظامات کرنے کی ہدایت...
قومی ایئرلائن کے قائم مقام سی ای او محمد عامر حیات نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس اور پیرس سے اسلام آباد براہ راست پروازیں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائیں گی۔پی آئی اے اور ایئرفرانس، کے ایل ایم کے درمیان شراکت داری کی بدولت جو ایئر فرانس کے ایل ایم نیٹ ورک کے ذریعے یورپ کے 21 مقامات تک رابطے کی پیشکش کرتی ہے۔پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او محمد عامر حیات اور ان کی ٹیم گزشتہ ماہ اسلام آباد اور پیرس کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کا جشن منانے کےلیے فرانسیسی سفیر کی رہائش گاہ پہنچی۔انکا کہنا تھا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا مجموعی اسکور 11 ہزار رنز تک لے جاکر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر روہت شرما جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کریز پر آئے تو انہیں 11 ہزار رنز کے لیے محض 12 رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے بآسانی حاصل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 261 ویں اننگز میں انجام دیا۔ وہ میچ میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح روہت شرما ہموطن بلے بازوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور مجموعی طور پر...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2مارچ(ہفتہ اور اتوار)ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے ۔ مزیدپڑھیں:صرف 45 منٹ کیلئے ملک کا صدر بننے والی شخصیت کون؟
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے۔ روہت شرما نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔ مزید پڑھیئے: "چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوجائے گا" بھارتی کپتان کی جانب سے یہ کارنامہ 261 اننگز میں انجام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (بھارت)، انضمام الحق (پاکستان)، سنتھ جے سوریا (سری لنکا)، سارو گنگولی (بھارت)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، جیک کیلس (جنوبی افریقا)، کمار سنگاکارا (سری لنکا)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)اور ویرات کوہلی (بھارت) انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں،...
پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ...
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔ بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔ اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔ ’زوم انٹرٹینمنٹ‘...
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد...
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث 10 ایجنٹ...
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) میں بدھ کے روز حکومت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک مکالمہ ہوا۔ اس مکالمے میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، اساتذہ اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکالمے میں اویس احمد غنی، سابق گورنرخیبر پختونخوا اوربلوچستان شکیل درانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس او پی آر ای ایس ٹی اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی سیکرٹری دانیال عزیز، سابق وفاقی وزیرمحمد حسن، سابق سفیر زبیدہ جلال، سابق وفاقی وزیر سفیر آصف درانی، افغانستان کے لیے سابق خصوصی نمائندہ حافظ احسن احمد، کارپوریٹ اور قانونی وکیل ڈاکٹر شوکت سڈل، معروف قانون دان مرتضیٰ سولنگی، سابق نگراں...
بیلاروس نے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کو ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی میٹیلسٹا اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے ڈی جی ریٹائرڈ میجر جنرل شاہد نذیر تقریب میں شریک ہوئے۔ بیلا روس کے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کے مختلف زمینی حالات میں قابل عمل تجربات کئے جائیں گے۔ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو کی یہ اہم کامیابی زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ اشتہار
کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیے۔علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلی پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ صدرسیریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ رؤف عطا نے کہا کہ سپریم...
سپریم کورٹ باروفد کی چیف جسٹس سے ملاقات،اصلاحاتی عمل میں حمایت کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہاوس میں ملیں گے۔اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو...
ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی سمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل ،گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے...
پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا، اگر میں اپنے لیے کھیلتا تو میرے لیے پرچی کی آواز لگتی۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے آوازیں سنتا آرہا ہوں، عوام کی تنقید و طنز کی اب عادت ہوچکی ہے، میں ان سب باتوں کو اب سوچتا نہیں ہوں۔خوشدل شاہ نے کہا...
رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کیجے یو آئی (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات،ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) نے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں ملک میں مفاہمت کے فروغ، سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی سینئر پارلیمنٹیرین، آئین کے ماہر اور ممتاز دینی وسیاسی شخصیت ہیں، ان کی سیاسی و دینی خدمات کا بانی پی...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا محمد عامر نے کہا کہ...
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے عرب راہنماﺅں کامتبادل منصوبہ نہیں دیکھا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب راہنماﺅں کا وہ مجوزہ منصوبہ نہیں دیکھا جو غزہ میں جنگ بندی کے بعد زیر بحث آیا ہے عرب راہنماﺅں کے مجوزہ منصوبے کے تحت غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو یہاں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا جب کہ بحیرہ روم کے ساحل پر موجود اس 41 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا انتظام بھی فلسطینی خود سنبھالیں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی...
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ریال کی کرنسی علامت کی منظوری دے دی، جو قومی کرنسی کی شناخت کو مضبوط بنانے کی طرف تاریخی پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق، یہ اقدام سعودی مالیاتی نظام کی بڑھتی ہوئی علاقائی اور عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ سعودی مرکزی بینک (ساما) کے گورنر ایمن السياری نے کہا کہ نئی کرنسی علامت کا نفاذ فوری طور پر شروع ہو جائے گا، جو مالی اور تجارتی لین دین میں بتدریج ظاہر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے قومی شناخت اور ثقافتی وابستگی کو فروغ ملے گا، جبکہ سعودی ریال کی عالمی معیشت میں اہمیت اور گروپ 20 ممالک میں مملکت...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’ اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر،فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
کراچی: سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کردیا۔ عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین نواز علی بروہی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شرکا نے اس موقع پر کہا کہ عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن قیام پاکستان سے قبل کی آبادی ہے لیکن بجلی سے محروم رہی ہے ۔ یہاں 450 سے زائد گھر ہیں جنہیں پہلی مرتبہ کے الیکٹرک کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ جس کا افتتاح صوبائی وزیر توانائی سید ناصر...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن تفصیل اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی...

سویلنز کا ٹرائل صرف 175 کے تحت ہی ہو سکتا ہے، فوج 245 کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتی۔ جسٹس جمال مندوخیل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...
بیجنگ : نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز 25 سے 27 فروری تک چین کے دورے پر آئیں گے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اس بارے میں یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ رواں سال چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا اہم اعلی سطحی تبادلہ ہے اور یہ 2023 میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پیٹرز کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کو آگے بڑھانے اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کی بہتر ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ وانگ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کر دیا۔ کراچی کے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے، 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور 5 لاکھ سولر...
سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی آر نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدرآباد...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2مارچ(ہفتہ اور اتوار)ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے ۔
چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر قبل ازیں گزشتہ روز...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ "نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سے بمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔" حماس کا کہنا ہے کہ "ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔" اس معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی ماہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 29سالہ امام الحق کو، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر زمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ آئی سی...
سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں، جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ...
اسلام آباد/ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) ویزہ پابندیوں میں نرمی کے بعد صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ذہشان خانزادہ نے کی، اس موقع پر وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزہ مسائل اب کم ہوچکے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ پابندیوں میں نرمی کی گئی، اس کے بعد مسائل کم ہوئے اور گزشتہ 6 ماہ کے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر زمان پٹھوں میں موچ آجانے کے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ فخر کے متبادل کا اعلان آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ممکن ہوگا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بالرز نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟ فخر زمان کے ممکنہ متبادل کھلاڑیو میں امام الحق یا عبداللہ...
چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانیوالے پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے مذکورہ میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ https://Twitter.com/FakharZamanLive/status/1892500493173219703?mx=2 ’بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘ مزید پڑھیں: ایکس پر اپنے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء) پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی...

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،خطے کی بدلتی صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پرگفتگو
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا۔چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ پچھلے مالی سال میں حکومتی ملکیتی اداروں کا اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا آئی ایس پی...
پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ...
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدر آباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی ار نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدر آباد کی نارا جیل میں ہوگی۔
اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی...
خانپور( نیوز ڈیسک ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
88 سالہ پوپ فرانسس اس وقت روم کے جیمیلی اسپتال میں سانس کی بیماری کے باعث زیر علاج ہیں۔ انہیں بائی لیٹرل نمونیا (دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن) کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ کورٹیسون اور اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے علاج حاصل کر رہے ہیں۔ ویٹیکن کے ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ وہ اس بیماری سے شاید نہ بچ سکیں۔ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا کہ ان کی بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی ممکنہ جانشینی کے لیے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں انہوں نے اپنے قریبی ساتھی...
اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے قومی ٹیم دوپہر ایک بجے 23...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے، متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، انہوں...
جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں وہ اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ...
واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کا کہنا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5 ماہ کے بعد ہونے والی بارش سے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کی پشین گوئی کی ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36...
بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد اوپنر کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا جنھیں فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ کے گانے میں فحش ڈانس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اب افواہ ہے کہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے انھیں باہر کردیا گیا ہے۔ اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فحش قرار دیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اروشی روٹیلا کا ’’غیر اخلاقی‘‘ ڈانس؛ شدید تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘...
—فائل فوٹو ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 143 روز سے بند ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء، پیٹرول، ادویات کی قلت اور طبی مراکز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع کرم میں مواصلاتی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث عوام اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ کرم: ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ بند، پیٹرول 1200 روپے لیٹر فروخت ضلع کرم میں ٹل پاڑا چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضلع کرم کے لوگوں کے لیے ہنگامی ریلیف پیکیج فراہم کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام...
لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دبئی روانہ ہو گی، مگر فخر زمان اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور فخر کی جگہ ایک نئے اوپنر کی تلاش جاری ہے۔ امام الحق کو اس...
رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری کے درمیان یہاں سعودی میڈیا فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکومنٹریز کی تیاری کے لئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے اور صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا کو سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال...
جنوبی بھارتی سینما کے معروف سپر اسٹار موہن لال نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی بھارتی اداکار کےلیے ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1986 میں، موہن لال نے صرف ایک سال میں 34 فلمیں ریلیز کرکے فلمی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے، اور شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، یا رجنی کانت جیسے بڑے نام بھی اسے توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ 1986 کا سال موہن لال کے کیریئر کا سنہری سال تھا۔ اس سال انہوں نے 34 فلمیں ریلیز کیں، جن میں سے 25 باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنامہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ معیار کا بھی تھا، کیونکہ موہن لال نے ہر فلم...
کراچی +اسلام آباد(کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی کے پیش نظر اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار سات ماہ میں 38 فیصد کی جزوی بہتری آنے تک ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے روک دیے۔ تفصیلات کے مطابق ای اے ڈی نے گزشتہ روز قرض کے اعداد و شمار کے 2 الگ الگ سیٹ جاری کیے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی آمد 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 66 فیصد کم ہے۔ تاہم...