پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میںپنجاب کلچرل ڈے کی پر وقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(لیڈی رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے زیر اہتمام نئی نسل کو ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کیلئے پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی نرسنگ پنجاب طاہرہ پروین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب مسز شاہین کوثر نے پرنسپل سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ مسز مصباح کے ہمراہ سٹوڈنٹس کے کھانوں کے سٹالز کا دورہ کیا۔ پنجابی روایتی کھیل اور ثقافتی مشہور کرداروں کو دیکھا اورپرنسپل کالج رضیہ بانو،فیکلٹی ممبران میمونہ ستار، نازیہ حنیف، فرزانہ کوثر، عطیہ، عشرت چوہدری اورطالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی نرسنگ طاہرہ پروین نے کہا وزیر اعلیٰ کی زیرقیادت پنجاب میں پہلی مرتبہ ثقافتی تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔ نئی نسل کو پنجابی ثقافت کی آگاہی دینا ضروریہے۔پرنسپل رضیہ بانو نے کہا طالبات اپنی ثقافتی‘ روایات سے آشنا ہونے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ڈی جی این طاہرہ پروین نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مودی حکومت نے”وقف بورڈ“ کو پوسٹ آفس میں تبدیل کر دیا ہے ، اویسی
ذرائع کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون تجاوزات کرنے والوں کو مالک بنا دے گا اور وقف املاک کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں چھیننے کا راستہ کھول دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے لایا جانے والا وقف ترمیمی قانون نہ صرف مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہے بلکہ مکمل طور پر غیر آئینی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون تجاوزات کرنے والوں کو مالک بنا دے گا اور وقف املاک کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں چھیننے کا راستہ کھول دے گا۔ انہوں نے کہا سنبھل، گیانواپی اور متھرا کی مساجد اب بورڈ کی نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وقف بورڈ کو "پوسٹ آفس" میں تبدیل کر دیا ہے جس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، یہ قانون مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے اور حکومت کو اسے فوراً واپس لینا چاہیے۔