تھرپارکر: غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
تھرپارکر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گیا۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جارہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق 17 سالہ نوجوان کو 24 اگست کو باڑ میر بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تھانے سیرڑوا میں 8 ماہ قید رہا۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق وطن واپسی پر نوجوان کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:روات پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مدعیہ مقدمہ نے درج آیف آئی آر میں بتایا کہ شادی شدہ ہوں اور اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اسکے ساتھ گئی تو ملزم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم طلاء خان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے ملزم سے فیملی تعلقات بھی ہیں۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔