2025-02-19@01:19:10 GMT
تلاش کی گنتی: 412
«شاپنگ مال»:
برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ 105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔ یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی پی اے سی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں گلشن جمال اور کورنگی ٹاؤن شپ میں چار پراپرٹیز نیلام کرنے کے بجائے اے این ایف کے زیر استعمال ہیں جس پر پی اے سی نے مذکورہ معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے ہیں۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
— فائل فوٹو شکارپور میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 7 سال کی بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ شکارپور میں فائرنگ، بھائی جاں بحق، بہن زخمیشکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق فائرنگ سے مقتول کی اہلیہ زخمی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا، ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ کراچی میں رہ کر...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا اہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوہر اور بچوں کے بغیر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا اہوجا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اکیلے ہی اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن وہ صبح مندر جاتی ہیں اس کے بعد شام کے 8 بجتے ہی شراب کی بوتل کھولتی ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ انہیں شراب نوشی بےحد پسند ہے وہ ساری زندگی بچوں کے ساتھ مصروف رہیں مگر اب کیونکہ بچے بڑے ہوچکے ہیں تو وہ اکیلے وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پینے کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...
—فائل فوٹو اٹک میں سنگین جرائم میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عالمگیر کو حضرو پولیس برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ وہاڑی: امام مسجد کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ2 فرار ہوگئے۔ اس دوران نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ رکنے پر ملزم عالمگیر شدید زخمی حالت میں ملا، جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)ایران، ترکمانستان، قازقستان اور روس کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان روس بین الاقوامی فریٹ ٹرین سروس 15 مارچ، 2025 تک اپنے آزمائشی آپریشنز کا آغاز کردیگی.پاکستان کو روس سے ملانے والی اس بین الاقوامی فریٹ ٹرین سروس کا مقصد ایران، ترکمانستان، قازقستان اور روس کے ساتھ علاقائی تجارتی رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔اس ضمن میں پاکستان ریلوے کے ماتحت ادارے پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی (پی آر ایف ٹی سی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کو بھیجے گئے ایک خط میں پی آر ایف ٹی سی، جسے اس بین الاقوامی فریٹ ٹرین سے متعلق کارگو کاروبار...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی گذر گاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا۔ یہ کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، آپریشن کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کی، جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلا تعطل کام جاری رکھاتاکہ عوامی راستوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ڈائریکٹر وقاص بیگ کی نگرانی میں چیز سپر اسٹور کے اطراف قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا، جہاں ناجائز تعمیرات کی...
ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم ایلکسی نوواک نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اوپیک پلس ممالک اپریل میں شروع ہونے والے تیل کی ماہانہ فراہمی میں اضافے کو مؤخر کرنے پر غور نہیں کر رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیلوں کے باوجود اوپیک پلس ممالک کی ملاقات میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی فراہمی میں اضافے کو روکنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تین اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، اور اضافی فراہمی کو اپریل سے جذب کرنے کی صلاحیت پر غور کیا جا رہا ہے سخت پابندیاں اور چین کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کو اس فیصلے...
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں کے حوالے کر کے انہیں بات کرنے دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت تسلیم کرے کہ دوصوبوں میں اس کی رٹ نہیں ہے، وزیر اعظم یہاں تو یہی کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے جرگوں کا وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہونا، اس وقت ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور نظریاتی سیاست بھی نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر موقف ، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو منفی اشارہ ہے جو امریکہ کی جانب سے “چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال” کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان...
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...
لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کی گھڑی کب آئے گی کہو، اْس کا علم تو اللہ ہی کو ہے تمہیں کیا خبر، شاید کہ وہ قریب ہی آ لگی ہو۔ بہرحال یہ یقینی امر ہے کہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر دی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، کوئی حامی و مدد گار نہ پا سکیں گے۔ جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اْس وقت وہ کہیں گے کہ ’’کاش ہم نے اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کی ہوتی‘‘۔ اور کہیں گے ’’اے رب ہمارے، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہِ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے، اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی...

متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو سیاست کے لیے استعمال کیا، فاروق ستار اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، شرجیل میمن
کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بنا کر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب...
فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،...
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبرپختونخواہ پولیس نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مولونا فضل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط پر ترجمان جے یو آئی نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ہے، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو ناکامی کا اعلان کرے اور جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود...
ب نقاب /ایم۔آر ملک اقتدار اور احتساب کے پیچیدہ رقص میں ایک گہرے تضاد سے ہم گزرتے ہیں ، جہاں ایک دیرینہ بحث خود کو ہمارے اجتماعی شعور کے تانے بانے میں بُنتی ہے۔ جس میں ہر ایک دوسرے کو یکسر ،بے حد نظر انداز کرنے کا الزام عائد کر تا نظر آتاہے۔ بے حسی کی چادر کون اوڑھے ہوئے ہے، عوام یا حکمران؟ اس سوال نے شدید خودشناسی اور پرجوش بحث کے طوفان کو جنم دیا ہے۔ اس اختلاف نے دو بظاہر متضاد ہستیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے، جس میں ہر ایک کا اپنا منفرد اندازِ لاتعلقی ہے۔ ایک طرف حکمران پر، جو اقتدار کا عصا سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان پر الزام لگایا جاتا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری نے محمدعلی راجپوت،تقی شیخ،شجاع الدین شیخ،سعید الدین طاہر آرائیں، شہزاد احمد،نعمان کے ساتھ حیدرآبادہوسٹ لائیز کلب کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں شرکت کی،ہوسٹ لائیز کلب صدر اشفاق احمد کیمپ، چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے فری آئی کیمپ کا دورہ کرایا اور کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور غریب عوام کی خدمت کیلیے فری آف کاسٹ آنکھوں کے آپریشن میں کررہے ہیں، تقریباً 500 کے قریب کیٹریکسز و دیگر آئی کے آپریشن فری کیے جائیں گے، صدر اشفاق احمد نے کہا ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہرسال فری...
اسلام آباد‘راولپنڈی‘پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاسکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا انتہائی مطلوب سرغنہ فرمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف طوری، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال واصل جہنم ہوگئے ۔ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میران شاہ...
سعودی دارالحکومت ریاض کی معروف ادبی تنظیم “حلقہ فکر و فن” نے اپنی شاندار روایات کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے صحافتی تنظیم “پاک میڈیا فورم” کے باہمی تعاون سے ریاض میں شعر و ادب کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام بعنوان ”جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ” کا اہتمام کیا۔ یہ عظیم الشان محفلِ شعر و سخن، پاکستان سے محبت، اردو زبان کی ترویج اورادبی ذوق کی تسکین کے حوالے سے ایک مثالی تقریب ثابت ہوئی۔ جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ کی صدارت عالمی حلقہء فکروفن کے مرکزی صدراور معروف شاعر وقار نسیم وامقٓ نے نہایت ذمہ داری سے سرانجام دی۔مشاعرے کے مہمانِ خصوصی نامور شاعرعلی زریون تھے ۔ دیگر معزز مہمان شعراء کرام میں نامور مزاح گو شاعر...
شمیم حنفی ( عظیم شاعر کی تاریخ وفات (15؍ فروری1869ء ) کی مناسبت سے ) * ہماری اجتماعی فکر کے واسطے سے ’’جدید‘‘ کی اصطلاح نے بھی خاصی غلط فہمیاں پیدا کی ہیں * غالب کے واسطے سے ’’جدید ذہن‘‘ اور ’’جدید فکر‘‘ کا مطلب تقریباً طے شدہ سمجھ لیا گیا ہے اصطلاح میں سوچنے کا عمل بعض اوقات خطرناک ہوتا ہے اور ہمیں ایسے نتائج کی طرف لے جاتا ہے جو سرے سے غلط ہوتے ہیں۔ ہماری اجتماعی فکر کے واسطے سے ’’جدید‘‘ کی اصطلاح نے بھی خاصی غلط فہمیاں پیدا کی ہیں۔ جدید کاری (Modernization) تجدد پرستی (Modernism) اور جدیدیت (Modernity) کے مفاہیم صرف’’جدید‘‘ کے لفظ سے متعین نہیں ہوتے ۔ اسی طرح ادب میں، فلسفے میں اور...
گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت لوگ اپنے علاقوں میں موسمی حالات کی بنیاد پر ٹریفک کی صورتحال سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ’’انسیڈنٹس رپورٹنگ‘‘نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ بتا سکیں گے کہ بارش کے باعث کون سی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے، دھند کی وجہ سے کن راستوں پر حدِ نگاہ کم ہے، یا شدید بارشوں کے باعث کون سی سڑکیں خراب ہو چکی ہیں۔ اس طرح، دوسرے ڈرائیورز کو پیشگی آگاہی ملے گی اور وہ متبادل راستے اختیار کر سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں...
ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991...
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ ریوانتھ ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی پس ماندہ طبقے میں پیدا نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے قانونی فریم ورک استعمال کرتے ہوئے اپنا طبقہ تبدیل کیا ہے۔ اس الزام پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ نے جو کچھ کہا ہے وہ کسی ریاست کے وزیرِاعلیٰ کے منصب پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ ریوانتھ ریڈی کا دعوٰی ہے کہ نریندر مودی خود کو پس ماندہ طبقے کا ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکا دیتے رہے ہیں اور یہ دھوکا اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ...
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ کراچی میں ڈمپر سے شہریوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 15 خوارج جہنم واصل کردیے ۔ سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ لیڈرز فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور خوارجی بلال شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام...
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
اپنے ایک بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ حماس، غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب دنیا کی بے پناہ مخالفت کے باوجود UAE نے 15 ستمبر 2020ء کو "ڈونلڈ ٹرامپ" کی سفارش پر اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لئے ابراہیم معاہدے پر دستخط کئے اور اب اس ملک کے صدارتی مشیر "انور قرقاش"، فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کی حاکمیت سے دستبردار ہو جائے۔ انور قرقاش نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہ "احمد...
کراچی (پ ر) رمضان کی تیاری دراصل روحانی تیاری ہے اورتقوٰی کے ساتھ رکھا گیا روزہ خواہشات نفس کو اعتدال میں لاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نگراں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے ضلع شمالی کے تحت علاقہ عبدالعزیز میں استقبال رمضان پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے ساتھ اپنے اخلاق اور معاملات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات کا احتساب خود کریں۔دیکھیں کہ رمضان کے بعد ہم نے کتنا تقویٰ حاصل کیا اور خیر اور شرکی ہمہ وقت جاری کشمکش میں ہمارا کیا کردار رہا۔ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارے ہوئے روزوشب ہی ماہ مبارک کا...
چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے، اپنی غلطیوں کو درست اور برابری کی بنیاد پر دنیا سے معاملہ کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی غلطیوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کرے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ ہوگئی ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلےنمبرپرآگئے ،جسٹس منیب اختر دوسرے اورجسٹس امین الدین کا تیسرانمبرہے۔ جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اورجسٹس محمد علی مظہر پانچویں نمبر پر ہیں،جسٹس عائشہ ملک کا چھٹا اورجسٹس اطہر من اللہ کا ساتواں نمبر ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں،جسٹس شاہد وحید نویں،جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت گیارہویں نمبرپر ہیں۔ اسی طرح جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں اورجسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پرہیں،جسٹس عقیل عباسی چودھویں اورجسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں نمبرپرموجود ہیں ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں ،جسٹس شفیع صدیقی سترہویں،جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں،جسٹس شکیل احمد انیسویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس عامر...
اسلام ٹائمز: آئی سی سی کے علاوہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جنوبی افریقہ کی مدعیت میں صیہونی حکمرانوں کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ یہ مقدمہ 1948ء میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ نسل کشی کنونشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں بھی اب تک عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم کے خلاف تین فیصلے جاری کر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں صیہونی حکمرانوں کو غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا ایک مقصد عالمی عدالت انصاف اور...
کلونجی کا استعمال عام ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔عموماً اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صدیوں سے اسے متعدد امراض جیسے سینے کے انفیکشن سے لے کر ہیضے کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ کلونجی سے صحت کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے...
امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کوسینکڑوں غیر ملکی امدادی پروگرامز کے ٹھیکیداروں کی فنڈنگ فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان تمام غیر ملکی ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے ملنے امداد کی 90 دن کی مکمل معطلی سے ان پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جمعہ کو امریکی عدالت کی جانب جاری حکم نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو عارضی طور پر ان تمام غیر ملکی امدادی معاہدوں اور ایوارڈز کو منسوخ کرنے سے روک دیا ہے، جو 20 جنوری کو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے نافذ تھے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی امداد پرٹرمپ کی فنڈنگ منجمد کرنے کا یہ پہلا فیصلہ تھا۔ یہ فیصلہ صحت...
تائیوان میں دھماکے سے شاپنگ مال کی درمیانی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے شہر تائی چنگ میں شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔دھماکا شاپنگ مال کی بارہویںمنزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں 5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ ممکنہ طور پر دھماکہ ریستوران میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے رہنما لائی چِنگ نے دھماکے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
بحر الکاہل کو دنیا کا سب سے بڑا سمندری خطہ سمجھا جاتا ہے، زمانہ قدیم سے آج تک یہ خطہ عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بحر الکاہل جس میں شنگھائی اور سنگاپور کے علاوہ ٹوکیو، یوکوہاما، لاس اینجلس اور بوسان جیسی اہم ترین تجارتی بندرگاہیں شامل ہیں۔ ان بندرگاہوں کے علاوہ شپنگ روٹس جن میں ٹرانس پیسیفک روٹ شامل ہے ایشیا کے اہم ترین ممالک جاپان، چین اور کوریا کو امریکا سے جوڑتا ہے۔ مزید برآں آبنائے ملا کا، پاناما کینال (بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان مختصر ترین راستہ) کے علاوہ آسٹریلیا۔ چین شپنگ روٹ بھی شامل ہیں۔ یہ بندرگاہیں اور روٹس عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بحر...
اردو ادب میں تین شعرا نے اپنے آپ کو خوب منوایا ہے۔ان میں سب سے پہلے میر تقی میر ہیں۔ میر اپنے عہد کے تمام شعراء سے بڑے اور قادرالکلام شاعر تھے۔ان کی عظمت کے خود غالب بھی معترف تھے۔ اسد اﷲ خان غالب تو اسم ِ با مسمیٰ اپنے عہد میں بھی سب پر بھاری تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شاعرانہ قد بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔اردو ادب کے تیسرے بڑے شاعر حضرت علامہ محمد اقبال ہیں۔وہ دورِحاضر کے بجا طور پر سب سے بڑے شاعر ہیں۔ان تینوں میں سے دو یعنی غالب اور اقبال اردو کے ساتھ فارسی کے بھی بہت بڑے شاعر تھے۔ان دونوں کے کلام کا بڑا حصہ فارسی میں ہے۔چونکہ...
مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو...
اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری علیحدگی پسند رہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فکری، قانونی اور ٹھوس سیاسی کوششوں کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بنیادی سہولیات کی کمی کو برداشت کر رہے ہیں جو اس خطے میں بھارت کے غیر انسانی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ مشال ملک نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی اور منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی بستیاں آباد کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے کہا کہ اگر امریکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے جبری طور پر بے دخل کرتا ہے تو یمن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور خدا کی راہ میں جہاد کرے گا۔ انہوں نے اپنی آج کی تقریر میں علاقائی صورت حال اور غزہ سے فلسطینیوں کی اپنے ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔(جاری ہے) مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی متعارف کروا دی جس کے تحت تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو اپنے حساس ڈیٹا اور اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ...
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ...
کراچی (نیوز ڈیسک) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی اپیل کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حمایتی بھی اس مہم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستانیوں کیلئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کسی بھی سیاسی حکمت عملی سے زیادہ اہم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا گیا تھا کہ...
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد ماورا حسین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا کی فلم کے بارے میں لکھا کہ ’خوبصورت لو اسٹوری تھیٹر میں دیکھ کر بہت لطف آیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ماورا کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ’ماورا ! آپ کمال ہو‘۔ جس پر اداکارہ ماورا حسین نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو ری ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تعمیر شدہ گھروں کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں دوبارہ بڑی کمی کرنے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں تیزی کا امکان ہے، ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں دوبارہ فرق لاگو کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟ ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ (ڈیفکلیریا) کے صدر جوہر اقبال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے دیے گئے ریلیف سے عام شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ خاص طور پر وہ لوگ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد/لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو ہر صورت امن چاہیے، ہمیں نہیں دیا گیا تو کم از کم آنے والی نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہو گا، یہ ملک ہمارا ہے ہمیں یہیں رہنا ہے، سب باہر نہیں جا سکتے، پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، دونوں ملک ایک دوسرے...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، ہم پہلے دن سے اس کے مخالف ہیں۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت امن جرگے میں ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے مشران شریک ہوئے۔امن جرگے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری دُنیا کے مسلمانوں کےلیے ایک اُمید ہے، ہم پر ایسا حکمران طبقہ مسلط ہے، جس نے ہمیں کمزور بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قبائل کےلیے قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اس بارڈر کو کسی کی ضرورت نہیں قبائل خود حفاظت کریں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 2001ء میں پرویز مشرف نے جو کام شروع کیا لوگ اپنے...
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ،جس میں امریکہ نے ملک میں تمام اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق کینیڈا، برازیل اور میکسیکو 2024 میں امریکہ کو اسٹیل کی درآمد کے تین سرفہرست ممالک ہیں. یورپی اسٹیل کی برآمدات کا تقریباً 25فیصد امریکہ جاتا ہے. دسمبر 2022 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے ایک پینل رپورٹ جاری کی جس میں فیصلہ دیا گیا تھا کہ 2018 میں درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر امریکی محصولات ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔ اس بار امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیل...
بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔ ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
---فائل فوٹوز سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سمعتا افضال نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے نامعلوم افراد کون تھے جنہوں نے شہر کو تباہ کیا، دہشت گردی، بوری بند لاشوں اور بھتا خوری کی سیاست کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے، ڈمپر حادثات پر سندھ حکومت نے بھرپور ایکشن لیا ہے۔ فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیافاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے، اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی، کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
لاہور،نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے زرعی، تدریسی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث فصلوں میں نئی بیماریوں اور حشرات نے جنم لیا ہے، گرمی پد میں اضافے، بے ترتیب بارشوں، بیماریوں اور حشرات کی وجہ سے زرعی اجناس کی پیداوار سخت متاثر ہو رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیقاتی اداروں کو جدید سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا۔منگل کے روزسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی میزبانی میں ”روایتی طریقوں کے ذریعے گندم کی اقسام کی ترقی” کے موضوع پر دو روزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق، کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کی قیمت میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، 10 سے 15 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی کی جائے گی، اور 15 سے 20 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ اسی طرح، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹس کی قیمت 10 فیصد کم ہوگی، جبکہ 10...
شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔ حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔ احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی...
علامتی پراپرٹی سیکٹر کیلئے بڑا ریلیف دے دیا گیا، نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی کےلیے جائیداد کی قیمتوں پر نظرثانی کے بعد ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر نے کراچی سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں ترامیم کردیں۔ کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے گھر کی ویلیو 5 فیصد کم تصور ہوگی۔اسی طرح کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے گھر کی ویلیو 7.5 فیصد جبکہ 15 سے 20 سال پرانے گھر کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔ کراچی میں پراپرٹی کی قیمت کیا ہوگئی؟ کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو...
ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے عامر رانا کہتے ہیں کہ چین نہیں چاہتا کہ پاکستان بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھائے اور بیک وقت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرے خاص طور پر جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف تجزیہ کار عامر رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے تناظر میں پاک چین تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ہمسایہ اور دو دوست ممالک کو سی پیک سمیت معاہدوں پر عمل درآمد میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے...
انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہٗ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے جس کی رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں خاص کر اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو سامراجی استعماری قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین...
چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے،اب پنجاب میں...
8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
سرینگر (اے پی پی) ممتاز آزادی پسندکشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے دی ہے۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتا نہیں کیا۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور...
ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جن کی نظر میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں وہ اپنے آپ کو ریاست کامحافظ کہتے ہیں جب کہ ہم آئین شکنی کرنے والے نہیں بلکہ ریاست کے وفادار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائل کی مسائل پر پختون سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے لیے اسلام آباد بھی جانے سے گریز نہیں کریں گے۔یہ بات انہوں نےپشاور میں جرگے سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فاٹا کے انضمام کی مخالفت نہیں کی، ہم کہتے ہیں کہ میں حکومت کو یہ حق نہیں...
کراچی: سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آرمی چیف کو کھلے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے اور سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کی مہم کا حصہ ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان 2018 میں الیکٹورل انجینئرنگ کے الزامات کے درمیان برسر اقتدار آئے اور ان کے الزامات گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دور اقتدار میں عمران خان کو ایک کارکن کے طور پر کام کیا اور عوام آج تک ان دونوں کے گٹھ جوڑ کو نہیں بھولے ہیں۔ صوبائی وزیر سندھ نے...
منہاج سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور کا جدید ابلاغی ٹول ہے۔ اس کے جہاں ثمرات ہیں وہاں مضمرات بھی ہیں۔ اسے استعمال کرنیوالوں کی تربیت لازم ہے۔ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی بندوبست کریں۔ بالخصوص اپنے بچوں کے شب و روز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی فرینکفرٹ میں معاشرتی اقدار کا تحفظ اور سیرت مصطفیؐ کے موضوع پر خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قیامت تک کا ضابطہ حیات ہے۔ ہر دور کے ابلاغی تقاضوں کے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024ء کو 3 صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے۔ میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو عجیب و غریب القابات سے نوازتی رہی ہے اور آج یہ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آئے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر...
مقررین کا کہنا ہے کہ عوام دیامر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ڈیم سائیڈ پر کام کو بند کیا جائے، اگر ایک ہفتے تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو انتہائی سخت رد عمل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ہزاروں ڈیم متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے میں بیٹھ گئے۔ اتوار کے روز چلاس ائیرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی اور عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ "حقوق دو ڈیم بناؤ" تحریک میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے کسی صورت عوامی اور قومی مفادات کا سودا نہیں کریں گے۔ سب سے پہلے علمائے دیامر نے...
ایم کیو ایم میں اختیارات کی جنگ، عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے۔ قیادت نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت فیصلے کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شریک نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے ارکان پارلیمان کا اجلاس ترقیاتی کاموں کے حوالے سے طلب کیا تھا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی نے کی، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس میں پی آئی ڈی سی ایل کے نمائندوں...
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فورسز نے گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاے مڈی میں آپریشن کیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 5 خوارج زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 میر علی میں جبکہ 2 ڈیرہ اسماعیل میں زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز...
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر فرنچائز ان تمام چیزوں کو ایک سپلائی چین کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ان...
شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: شوگرملز نے گنے کے کسانوں کا استحصال شروع کردیا، سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے شوگر ملزمالکان نے ملک میں چینی کے سرپلس اسٹاک کے باجود شارٹیج پیدا کردی ہے۔ ادھر آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے حکومت نے گنے کی امدادی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، جس کی وجہ سے ابتداء میں گنے کی قیمت 350 روپے فی من تھی، جو بڑھ کر صرف 400 سے 450 روپے تک پہنچی ہے۔ پنجاب کی شوگرمل کے حکام نے بتایا کہ سندھ میں گنے کی کم پیداوار کی وجہ سے سندھ میں گنے کی قیمت زیادہ ہے، کیوں کہ...
مقررین نے اپنے خطاب میں 22 بہمن 1357بمطابق 11 فروری 1979 کے متعلق بیان کیا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی15 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، عارضی حکومت کی تشکیل کا اعلان، بہت سے فوجیوں کا اسلامی انقلاب سے الحاق، ائیرفورس کی جانب سے امامؒ کی بیعت، امام خمینیؒ کے حکم پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے باعث نتیجہ خیز واقعات پیش آئے جو آخر کار اسلامی انقلاب کی کامیابی پر منتہی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ’’عشرہ فجر انقلاب اسلامی‘‘ ایرانی قوم کے سرنوشت ساز دنوں کی یادگار ہے، برادر ہمسایہ اسلامی ملک کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ادارہ منہاج الحسین لاہور میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (روابط و بین الاقوامی امور نمائندگی پاکستان)...