2025-02-23@18:41:00 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے»:

    بیروت میں قائد مقاومت کے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم آج اس شخصیت کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل تھی، ہم سید نصراللہ سے کئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ عوام سے محبت کرتے تھے اور عوام بھی ان سے محبت کرتے تھے وہ مزاحمتی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ کو کھو دیا لیکن وہ ہمارے درمیان زندہ ہیں،...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے سروائیور ظفر مسعود نے آپ بیتی پر سیٹ نمبر سی ون کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔ پی آئی اے کے حادثے کے شکار طیارے میں معجزنہ طور پر زندہ بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر مسعود ظفر نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایکسپریس ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کتاب لکھنے کا خیال اس طرح آیا کہ یہ حادثہ بہت منفرد اور سبق آموز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ اس طرح کے حادثے کا کسی کو سامنا کرنا پڑے، کتاب کے اندر میں نے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤں کہ اس وقت کیا احساسات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) سوڈان میں جاری تباہ کن خانہ جنگی نے ملک کو غذائی قلت، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور شدید عدم تحفظ کی صورت میں کثیرالجہتی انسانی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔اب اس لڑائی کو تیسرا سال شروع ہونے والا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ امدادی اداروں نے ملک کے موجودہ حالات کو اس وقت دنیا میں سب سے بڑا اور تباہ کن بحران قرار دیا ہے جسے سمجھنے کے لیے درج ذیل حقائق سے آگاہی ضروری ہے۔1۔ خرطوم کی لڑائی اور امن عمل کا خاتمہ2022 کے آخر...
    نیو دہلی: ’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے‘‘ اس کہاوت کو بھارتی خاتون نے حقیقت میں بدل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گڑ گاؤں کی رہائشی 24 سالہ آیوشی راوت نے ویلنٹائن ڈے پر کیش آن ڈیلیوری کے ذریعہ 100 پیزا آرڈر کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر بھجوادیے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈلیوری ایگزیکٹو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ 100 پیزا کے ڈبے ایک گھر کے دروازے پر رکھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے خاتون کے عمل کی مذمت کی وہیں کچھ لوگ اسے مارکیٹنگ کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بات سمجھ میں نہیں...
    اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
     دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
      بیجنگ : ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس،  عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا  میڈیا گروپ  کے اسٹوڈیو میں برفانی  موسم  میں  جشن بہار کا تہوار منایا ۔ چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر  سی ایم جی  کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک  رقاصوں کی  ٹیم نے  مختلف ممالک سے  آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی  رقص پیش کیا۔ غیر ملکی...
    غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پربحث کرنےکاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔ طیب اردوان نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنےکا اختیار نہیں، غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں...
    صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سیاسی بحران میں پھنسے "نتین یاہو" کو بچانے کے لئے، غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات میں یہ متنازعہ منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے، یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔
    کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جنوری 2025ء) ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف اقوام متحدہ کے پروگرام (یو این ایڈز) نے دنیا بھر میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے امریکہ کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔پیپفر کے تحت 55 ممالک میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ایچ آئی وی کے علاج میں براہ راست مدد دی جاتی ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر میں ایچ آئی وی کا علاج کرنے والے مریضوں کا دو تہائی ہے۔ 2023 کے آخر تک دنیا میں 39.9 ملین لوگ اس بیماری میں مبتلا تھے۔ Tweet URL گزشتہ دنوں امریکہ نے پیپفر سمیت بیرون ملک تمام امدادی پروگراموں کے لیے...
    ایبٹ آباد(خبرایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہاہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف 2 مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اب غزہ میں آنے والی امداد کی مقدار جنگ بندی معاہدے میں طے کیے گئے حجم کے مطابق ہے لیکن 15 ماہ تک بدترین حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی ضروریات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، جنگ بندی سے فوری بعد امدادی ٹرکوں کی غزہ میں آمد شروع ہو گئی تھی۔ اب تک کسی امدادی قافلے کو لوٹنے یا عملے کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Tweet URL ادارے کے ترجمان جینز لائرکے نے بتایا ہے کہ سوموار کو 900 سے زیادہ ٹرکوں...
    نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا عوام الناس کو ان عناصر کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے جو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے میں مصروف ہیں۔ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکہ سے بہت سی توقعات وابستہ کرلی ہیں،امریکی نمائندے کی طرف سے اگرکوئی بیان آتاہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹرگوہرکو جواب دیاگیاہے کہ مذاکرات سیاسی لوگوں سے کریں۔
    ادیبا عالیہ فیض آٹھ دس سال کی عمر سے لکھنے کی ابتداء اسکول میگزین سے ابتداء سے کیا تھا،تحاریر پر انعامات جب وصول ہوئے۔جس سے حوصلہ افزائی ہوئی۔بچوں کیرسائل میں باقائدگی سیکہانیاں لکھنا شروع کیںجس میں ہمدرد نونہال..تعلیم و تربیت اور بچوں کی دنیا سر فہرست ہیں۔اس کے ساتھ ہی اخبارات اور میگزینز میں وقفے وقفے سے مضامین..افسانے۔کہانیاں شائع ہوتی رہیںاس کے علاوہ سچی کہانیاں مختلف قلمی ناموں سے بھی لکھیں.میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے ۔جو میری جائے پیدائش ہےہے۔افسانہ نگاری میرا شوق ہے۔ پیشے کے لحاظ سے میں طب کے شعبے سے وابستہ ہوں۔حاد اور مذمن امراض کے علاج میں الحمد للہ مہارت رکھتی ہوں۔پاکستان سے باہر(آن لائن کنسلٹنگ فزیشن کے بطور بھی) علاج معالجہ کی...
    چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجود اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے، خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا۔ چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے اور...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ لائینز ایریا کے لوگوں کو کے الیکٹرک کے ظلم غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نجات دلائی جائے لائنز ایریا میں بجلی بندش کی شکایت کرنے والے مکینوں پر ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں وہ اے بی سینیا لائن کے رہائشی افراد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لیاقت لودھی اور ارشد جان بھی ان کے ہمراہ تھے- وفد میں شامل لوگوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اہلکاروں نے علاقے میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے یہ لوگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔ مریم نواز نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ شام میں امن، سلامتی اور ترقی لانے کے لیے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور انتقامی یا بدلہ لینے کی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں۔شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں جبری گمشدگیوں، تشدد، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر مبینہ جرائم کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انداز میں انصاف یقینی بنایا جانا چاہیے۔ Tweet URL اقوام متحدہ میں شعبہ انسانی حقوق کے کسی سربراہ کی جانب سے یہ شام کا پہلا دورہ...
    فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر میں مستحق خاندانوں میں دسمبر 2024 کو  900 کے قریب انگیٹھیاں تقسیم ہوئی تھی، تقسیم کی گئی انگیٹھیاں بعض مقامی علما کی جانب سے ’حرام‘ قرار دیے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ان انگھیٹیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں خاص کر سردیوں میں استعمال ہونے والی بخاریاں جنہیں انگھیٹی بھی کہا جاتا ہے، گھروں کو گرم  رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بخاریاں مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی قیمت کافی زیادہ...
    ملتان: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما ان کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیں چھوٹی، جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو۔ زرائع کے مطابق ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں ـ 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم آپس میں لڑی ہو، ان کی قیادت میں مکمل امن تھا اور...
۱