انتقام سے مسائل حل نہیں ہونگے، ترک کا تاریخی دورہ شام کے دوران بیان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ شام میں امن، سلامتی اور ترقی لانے کے لیے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور انتقامی یا بدلہ لینے کی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں۔
شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں جبری گمشدگیوں، تشدد، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر مبینہ جرائم کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انداز میں انصاف یقینی بنایا جانا چاہیے۔
Tweet URLاقوام متحدہ میں شعبہ انسانی حقوق کے کسی سربراہ کی جانب سے یہ شام کا پہلا دورہ تھا۔
(جاری ہے)
اس دوران ہائی کمشنر نے ملک کے نئے رہنما احمد الشرح سے ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل اور نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔وولکر ترک نے بتایا کہ احمد الشرح نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ شام کے لوگوں اور معاشرے کے تمام طبقات کے انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، نئے رہنما نے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے، اعتماد کی بحالی، سماجی ہم آہنگی اور اداروں میں اصلاحات کا وعدہ بھی دہرایا۔
شہریوں کے خلاف جرائمہائی کمشنر نے کہا کہ اس دورے میں انہوں نے بہت سے لوگوں کی بات سنی۔ اس دوران سابق حکومت سے غداری کے الزام میں قید کیے جانے والے ایک سابق فوجی اہلکار نے انہیں بتایا کہ انہیں بدنام صیدنایا جیل میں بدترین اور ناقابل بیان تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دہائیوں میں اس جیسے ہزاروں لوگوں نے ایسی ہی قید کاٹی جن کی بڑی تعداد کو دوران حراست ہلاک کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں وہ دمشق کے نواحی علاقے جوبار میں بھی گئے جو اب کھنڈر کا منظر پیش کرتا ہے۔ اس علاقے میں کوئی بھی عمارت بمباری میں سلامت نہیں رہی اور اس قدر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
سابق حکومت کے دور میں ملک میں بہت سی جگہوں پر شہریوں کے خلاف کئی مرتبہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے گئے۔
ایسے اقدامات بین الاقومی قانون کے تحت انتہائی سنگین جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔ہائی کمشنر نے بتایا کہ متاثرین اور ان کی نمائندگی کرنے والے سول سوسائٹی کے گروہوں نے انہیں اپنی فوری ضروریات اور طویل مدتی خواہشات سے آگاہ کیا۔ بدترین مظالم سہنے کے باوجود شام کے لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے اچھی امیدیں رکھتے ہیں اور دمشق میں زندگی معمول کے مطابق رواں دکھائی دیتی ہے۔
امیدیں اور مسائلانہوں نے کہا کہ ملک میں بہتری اور ترقی کے لیے ابھی بہت سا کام ہونا ہے۔ یہ وقت اپنے ساتھ بہت سی امیدیں اور مسائل بھی لایا ہے۔ شام کے لوگوں کو اپنے ملک کی تعمیر کے لیے ہرممکن مدد کی ضرورت ہے۔
وولکر ترک نے اپنے دفتر کی جانب سے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ ملک میں مشمولہ، عوام کے لیے اور عوام کے ذریعے لائی جانے والی تبدیلی کی حمایت کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنا ضروری ہے اور حالیہ کشیدگی اور لڑائیوں کو بند ہونا چاہیے۔ لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینا سب سے زیادہ ضروری کام ہے۔ ملک کی 90 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، صحت کا نظام تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے اور بہت سے سکول بند ہو چکے ہیں۔ لاکھوں لوگوں نے ملک کے اندر اور باہر نقل مکانی کی ہے جو اپنے گھروں کو واپس نہیں آ سکے۔
خوراک، طبی سہولیات، تعلیم اور رہائش بنیادی حقوق ہیں جن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو ملک پر پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر غور کرتے ہوئے یہ بات یاد رکھنا ہو گی کہ ان پابندیوں سے شام کے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی لیے مخصوص شعبوں سے ان کا جلد از جلد خاتمہ اور اس کے بعد بتدریج تمام پابندیوں کو اٹھایا جانا ضروری ہے۔
لاپتہ افراد کی تلاشہائی کمشنر کہنا تھا کہ ماضی میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ضروری ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں سنگین جنگی جرائم حتیٰ کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ان کا دفتر دیگر اداروں اور اقدامات کے لیے اپنا تعاون فراہم کرے گا۔
ملک میں لاپتہ افراد کے بارے میں حالیہ دنوں قائم کردہ آزاد ادارہ خاندانوں، متاثرین کے گروہوں اور حکام کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کے بارے میں اطلاعات کے حصول کی کوشش کرے گا اور ان کے عزیزوں کو مدد مہیا کرے گا۔وولکر ترک کا کہنا تھا کہ شام میں خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر عدم مساوات کا سامنا ہے۔ صنفی نابرابری صحت، تعلیم اور محفوظ رہائش تک رسائی کو محدود کر دیتی ہے۔
شام کی کامیابی اور استحکام کے لیے اس کے تمام لوگوں کو یکساں طور سے وقار کی فراہمی کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کا تعاونانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ کا دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) رہائش، زمین اور جائیداد کے حصول کے حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے میں بھی مدد دے گا۔ خاص طور پر ملک میں واپس آنے والوں اور اندرون ملک بے گھر ہو جانے والے لوگوں کو اس حق تک رسائی میں درپیش مخصوص مسائل کو دور کرنے میں تعاون کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ہائی کمشنر نے بتایا کہ شام کے لیے 2013 سے ادارے کی ایک ٹیم موجود ہے جو سابق حکومت کی جانب سے رسائی نہ ملنے کے باعث بیرون ملک رہ کر کام کر رہی تھی۔ تین ہفتے قبل یہ ٹیم شام میں پہنچی ہے اور اب ادارہ لوگوں کو مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں کے جبر کے بعد یہ شام کے لیے خوشی کا موقع ہے اور انہیں امید ہے کہ شام کے تمام لوگ صنف، مذہب یا قومیت سے قطع نطر ایک مشترکہ مستقبل کے لیے اکٹھے ہو کر کام کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کہنا تھا کہ سابق حکومت کی فراہمی ضروری ہے لوگوں کو ملک میں ہے اور کے لیے اور ان کہ شام شام کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں’یومِ عزم وتشکر‘منانے کا اعلان
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان نے فلسطین کے حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ’یومِ عزم و تشکر‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورِحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’یوم عزم تشکر‘منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔ تمام ائمہ مساجد خطبات جمعہ میں امریکا و اسرائیل کی مذمت اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے عوام کی ذہن سازی کریں۔ معاہدے کے مطابق حماس کے مجاہدین چند اسرائیلی فوجیوں کے بدلے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو رہا کروایا جائے گا۔حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد اتوار سے کیا جائے گا اس کے بعد اگلے لائحہ عمل اور دیگرپروگرامات کا اعلان کریں گے۔
امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ،یحیٰ سنوار سمیت اہل غزہ و فلسطین کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے،معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکا و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں اور امریکا کی طرف دیکھنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے،افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات اوردانش مندی سے حالات کودیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے روزانہ کہا جارہا ہے کہ آئی پی پیز سے بات ہورہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ صرف اعلانات نہیں اقدامات کیے جائیں، آئی پی پیز کے معاملے پر مزید پیش رفت کی جائے اور اب تک ختم ہونے اور نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے اربوں روپے کا فائدہ اور ریلیف عوام کو دیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک مافیا کو جنریشن کا لائسنس دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی کو براہ راست نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے۔
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان، ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی سید صدر الدین، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمدودیگر بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزیدکہاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد اتوار کے روز سے ہوگا۔اسرائیل اس قدرمکار ہے کہ معاہدہ ہوجانے کے باوجود آج بھی فلسطین پر بمباری کررہا ہے اور آج بھی 85 فلسطینیوں کوشہید کیا گیاہے جب کہ گزشتہ 15ماہ میں 47 ہزار سے زائد بچے، بوڑھے جوان اور عورتوں کو شہید کیا گیا،95 فیصد گھر اور 50فیصد سے زائد اسپتالوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی طاقت فراہم تھی جس کی وجہ سے فلسطین میں میڈیا ورکرز کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے صدر نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ حماس کو ختم کردیں گے۔حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کی ترجمانی کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے، سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گئے گزرے حالات میں بھی کراچی کل ٹیکس کا 40 فیصد سے زائد ادا کررہا ہے لیکن کراچی کے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم نہیں اور بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے ان کو آگے بڑھنے نہیں دیا جارہا۔ جماعت اسلامی کراچی طلبہ کہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ہم طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس سے جواب لیں گے اور طلبہ سے زیادتی کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔