Daily Mumtaz:
2025-01-20@21:52:50 GMT

ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی،خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکہ سے بہت سی توقعات وابستہ کرلی ہیں،امریکی نمائندے کی طرف سے اگرکوئی بیان آتاہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹرگوہرکو جواب دیاگیاہے کہ مذاکرات سیاسی لوگوں سے کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے

واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے، سب سے پہلے امریکا! آج سے امریکا کا سوال ختم اور سنہری دور شروع ہو گیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم، مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ باقاعدہ طور پر امریکا کے صدر کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں۔

خراب موسم کے باعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ان ڈور منتقل کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر مائیک پینس نے سب سے پہلے حلف اٹھا لیا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سمیت امریکہ کے سابق صدور باراک اوبامہ، جارج بش اور بل کلنٹن بھی موجود تھے۔

ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر دنیا کے امیر ترین شخص اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک بھی موجود تھے جن کو ٹرمپ نے حکومتی بیروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے اور انتظامیہ کے اضافی اخراجات میں کمی لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

حلف لینے کے بعد بطور صدر اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے امریکا کا زوال ختم ہو گیا ہے۔ چند ماہ قبل مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن خدا نے مجھے امریکا کو دوبارہ سے عظیم بنانے کیلئے محفوظ رکھا۔ ہم امریکا کو سب سے پہلے رکھیں گے، آج سے امریکا کا سوال ختم اور سنہری دور شروع ہو گیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم، مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ آصف
  • صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات
  • ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر  ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
  • امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے
  • روسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل مبارکباد کا پیغام
  • ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا
  • صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ارینا کیوں جائیں گے؟