Islam Times:
2025-03-18@16:17:22 GMT

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے ڈڈیال کے وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے ڈڈیال کے وفد کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کا مقصد عام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں ڈڈیال کے وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مجھے عام طرز زندگی پسند ہے، آرام و عیش کی زندگی چھوڑ کر اس کٹھن راہ کا انتخاب کیا ہے اب صرف اپنے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کا مقصد عام آدمی کی فلاح وبہبود ہے، ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ریاست کے ایسے حصوں کو ترقی دی جا سکے جو اس عمل میں شامل نہیں ہو سکے ہیں، آپ لوگ بھی اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ترقیاتی عمل پر نظر رکھیں جہاں کہیں خرابی نظر آئے اسے فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں بائیو میٹرک کے نفاذ سے ملازمین کی حاضریوں کے نظام میں بہت بہتری آئی ہے، اس عمل کو جاری رکھیں گے کیونکہ اس میں لوگوں کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ماہ میں ایسے ایسے کام کیے ہیں جس کی نظیر ریاست کی تاریخ میں نہیں ملتی، 10 ارب کی لاگت سے سوشل پروٹیکشن فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے یتیموں، بیواوں، بزرگوں، طلاق یافتہ خواتین اور ٹرانس جینڈر کو مالی معاونت ملے گی۔ وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ تاریخی ہیلتھ پیکج دیا جس سے ریاست بھر میں لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی اور جلد تاریخی تعلیمی پیکج بھی دیں گے۔

وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے کہا میرے حلقے کے لوگوں کی خواہش تھی کہ آپ سے ملاقات کی جائے، یہ آپ کے عوام دوست اقدامات کو پسند کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے عوام دوست اقدامات کو سراہا اور انہیں تاریخی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

صدر مملکت پولومیچ دیکھنے کی بجائے اے پی سی بلائیں. فواد چوہدری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے ورنہ مسائل کا حل نہیں نکلے گا جبکہ صدر مملکت پولومیچ دیکھنا چھوڑ کر اے پی سی بلائیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی پاکستان کے اثاثے اور وفاق کی علامت ہیں.

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری کو آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلانی چاہیے اور اس میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو مدعو کرنا چاہیے تاکہ یہ فیصلہ ہو کہ بلوچستان کے کون سے زعما سے بات کی جائے.

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں یہ کہنا کہ وہاں وسائل نہیں ہیں، درست نہیں، بلوچستان کا رقبہ فیصل آباد ڈویژن جتنا ہے لیکن وہاں لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں اور صوبے کو کوئٹہ سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا انہوں نے انتظامی طور پر بلوچستان کو تقسیم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ اگر وسائل کو ضلع کی سطح پر منتقل نہ کیا گیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے.

انہوں نے 18ویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا اور وزیراعلی کو وزیراعظم سے زیادہ طاقتور بنا دیا جس سے انتظامی مسائل بڑھے ہیں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی اکوڑہ خٹک میں سخت تقریر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ صدر مملکت پولومیچ دیکھنا چھوڑ کر اے پی سی بلائیں. نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے سینئر سیاستدان ہیں اور انہیں آگے آکر قیادت کرنی چاہیے لیکن نواز شریف مرضی سے آتے ہیں اور لاہور کی کینال بیوٹیفکیشن کے چیئرمین بن گئے ہیں جو مریم نواز کا کام ہے.

انہوں نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور بانی پی ٹی آئی کو اے پی سی میں بلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر پاکستان میں سیاسی حل ممکن نہیں انہوں نے بلوچستان کی حقیقی لیڈرشپ کو موقع دینے کی بات کی اور سابق وزیراعلی قدوس بزنجو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھا رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے ورنہ مسائل کا حل نہیں نکلے گا.

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • وزیراعظم سے Afiniti کے سی ای او کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری پر گفتگو
  • صدر مملکت پولومیچ دیکھنے کی بجائے اے پی سی بلائیں. فواد چوہدری
  • وزیراعظم سے عون چوہدری کی ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
  • حویلی آزاد کشمیر میں کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر:حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر، حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری
  • آزاد کشمیر: کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی