بیروت میں قائد مقاومت کے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم آج اس شخصیت کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل تھی، ہم سید نصراللہ سے کئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ عوام سے محبت کرتے تھے اور عوام بھی ان سے محبت کرتے تھے وہ مزاحمتی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ کو کھو دیا لیکن وہ ہمارے درمیان زندہ ہیں، اللہ کی راہ میں شہادت پانے والے کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے، چاہے ہم سب مارے جائیں، ہمارے گھر تباہ ہو جائیں، ہم مزاحمت کے آپشن سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ ہم آج ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے عملی نمونے کو الوداع کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم آج اس شخصیت کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل تھی، ہم سید نصراللہ سے کئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد سید حسن نصر اللہ کے نام سے آپ سے مخاطب ہوں، اے عزت و شرافت اور وفا شعاری کے حامل لوگو جنہوں نے ہمار سر فخر سے بلند کیا، آج ہم اپنے مجاہدین، عوام، روئے زمین کے کمزوروں، مظلوموں اور فلسطینیوں کے دل سید مقاومت کو الوداع کہتے ہیں۔ نعیم قاسم نے زور دیا کہ ہم اس امانت کو برقرار رکھیں گے اور ہم اس راستے پر چلتے رہیں گے اور میں آپ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں اور آپ کی قوم بھی اسی طرح آپ سے بیعت کرنا چاہتی ہے، اے نصراللہ! ہم اس عہد پر قائم رہیں گے، آج ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے عملی نمونے کو الوداع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک تاریخی، قومی، عرب اور اسلامی رہنما کو الوداع کہہ رہے ہیں جو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے نمونہ عمل تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے نے کہا کہ ہم کو الوداع رہے ہیں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے فری بیگز کے لیے 47 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، یہ سب کا سب عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعمیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر
  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • مادیت کی زنجیروں سے نجات
  • فلسفہ بیگانگی اور مزدور کا استحصال
  • دین اسلام میں یتیموں کے حقوق
  • غزہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ، حافظ نعیم، آج ملک گیر مظاہروں، ریلیوں کا اعلان  
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی
  • سندھ کے پانی کے پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے،لوگ اپنے حق کیلئے نکلیں، آفاق احمد