2025-02-13@12:48:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2120
«باپ نے»:
![امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ تحفظ پسندانہ اقدام ہے، چین](/images/blank.png)
امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ تحفظ پسندانہ اقدام ہے، چین
بیجنگ: چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کی ایڈجسٹمنٹ، عالمی تجارتی شراکت داروں پر 232 اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی بحالی اور ایلومینیم کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک مثالی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔ متعدد ممالک نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے.چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ زیرو سم گیم کی ذہنیت کو ترک کرے،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کے لیے بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پنجاب موسمیاتی سمارٹ زراعت کو اپنا رہا ہے حکومتی اقدامات، کسانوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے زرعی سائنسدان ڈاکٹر خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی سمارٹ زراعت آگے بڑھنے کا راستہ ہے. انہوں نے وضاحت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کاشت کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے اور یہ زرعی سائنسدانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں اور عملی حل فراہم کریں.(جاری ہے) انہوں نے زراعت کے شعبے میں دوبارہ تخلیق کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے کٹائی کے بعد...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹن سے رابط کیا ہے اور یوکرین کے بارے میں تین سال سے جاری امریکی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے ر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے.(جاری ہے) یہ پیش رفت روس کی جانب سے امریکی شہری مارک فوگل کی رہا ئی کے بعد عمل میں آئی ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین تنازعہ کے تناظر میں ایک خوفناک جنگ کے خاتمے کی جانب درست سمت میں آگے بڑھنے کی علامت قرار دیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور پوٹن نے فون پر طویل بات چیت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک طویل بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہمشہ پی ٹی آئی اور خان صاحب کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولوں پر کھڑا رہوں گا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد نے کرایا جنہوں نے مجھے پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں پڑنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروپ...
بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کا احسان مند ہوں۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔ عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیابانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور...
جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے ختم ہونے یا جاری رہنے سے متعلق بے یقینی کی صورت حال ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی حماس کو دھمکیوں کے تناظر میں غزہ پر از سرِ نو جنگ کے بادل پھر سے منڈلانے لگے ہیں۔اسرائیلی قیادت حماس کی جانب سے ہفتے کو طے شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کے اعلان کو جواز بناکر جنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور جنگی کارروائی کے لیے پہلے سے موجود اسرائیلی فوج نے اپنے ریزروو فوجیوں کو بھی غزہ طلب کرلیا۔دوسری جانب امریکی وزیر...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں گھر کے اندر قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا، ملزم کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی، بچوں کی عمریں 8،10،12 اور 2 سال تھیں، لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...
نو مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے، آئینی بینچ کے جج کا وکیل سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہا کیا آپ تسلیم کرتے ہیں 9 مئی کا جرم سرزد ہوا ہے؟ 9 مئی کوحد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔سلمان اکرم نے...
سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی جیت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور خاص طور پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کے خوب چرچے ہیں جنہوں نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ اور شائقین انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ عروج جاوید پاکستان کی جیت پر خوشگوار حیت سے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘۔ Ye apni hi team hai na?#PAKvsSA #SAvPAK #PakistanCricket pic.twitter.com/IwXmdXXF9p — Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 12, 2025 محمد سمیع نامی صارف نے محمد رضوان کی بہترین کارکردگی پر لکھا کہ وہی سٹائل، وہی جذبہ،...
پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کے تقریبا 4 سو سے زائد رولز ہیں، جن میں سے تقریباً سو کے قریب رولز ایسے ہیں جن میں تبدیلی کی جاچکی ہے، کچھ عرصہ قبل ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انہی رولز پر عمل درآمد کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان رولز میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے آبائی علاقوں میں قائم جیلوں میں سزا پوری کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل جیل رولز کے مطابق جس علاقے میں کوئی جرم سرزد ہوتا تھا تو مجرم کو اس علاقے کی جیل میں سزا پوری کرنا ہوتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی، حیران...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ کورنگی، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 19 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کراچی کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش... باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا...
پشاور کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو نے بتایا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے...
(تحریر: سہیل یعقوب) موجودہ حالات سے پہلے بھی ہمارے لوگوں نے دو بار ہجرت کی ہے اور آج کے حالات کی طرح ہی جبراً ہجرت ان پر مسلط کردی تھی۔ پہلی بار یہ ہجرت 1947 میں کی گئی اور لوگ آنکھوں میں ایک نئی اسلامی مملکت کا خواب سجا کر اس مملکت خداداد پاکستان میں آئے، اس کے بعد کیا ہوا یہ ایک الگ دردناک داستان ہے کہ جس کا اس تحریر میں احاطہ کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ دوسری بار پھر یہ واقعہ 1971 میں پیش آیا اور ہم نے بچ کر آنے والوں کو پاکستان کے بچ جانے کی نوید سنائی اور ان کے پاس سوائے اس ’’خوشخبری‘‘ کو ماننے کے کوئی اور گنجائش نہیں تھی۔ اس...
صوابی(نیوزڈیسک) سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کرکےخودکشی کر لی۔ افسوسناک واقعہ علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق لا شو ں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔۔قتل ہونیوالوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ۔۔بچوں کی 12 سالہ ضیا، 10 سالہ عبدالرحمن، 8 سالہ ثنا کے ناموں سے شناخت ،، سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے بعد خودکشی کی، ریسکیو حکام کے بتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، کےپی حکومت کا رمضان پیکج ، مستحق گھرانوں کو 10،10 ہزار روپے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں 9مئی کا جرم سرزد ہوا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جی جی میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سلمان اکرم راجہ سے 9مئی کا جرم سرزد ہونے سے...
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی پاس ورڈ ایکسپائری پالیسی متعارف کروا دی جس کے تحت تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو اپنے حساس ڈیٹا اور اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ...
پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر کو ان کے بولڈ انداز کے سبب اکثر اوقات ہی نیٹیزنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر وہ سب منفی تبصروں پر توجہ دیے بغیر اپنی من پسند زندگی جی رہی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ہی اپنی 53 ویں سالگرہ منائی۔ دوسری جانب اگر سرچ انجن گوگل پر دیکھا جائے تو ان کا جنم دن 8 اگست ہے اور وہ ابھی 49 سال کی ہوئی ہیں۔ اداکارہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 53 سال کی ہو گئی...
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک گھر سے 4 بچوں اور ان کے والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ پولیس اور ریسکیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صوابی میں یارحسین نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جس کی تحقیقات پولیس حکام نے شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو کنٹرول آفس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم مذکورہ مکان پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں سمیت کی ایک شخص کی لاش برآمد کی، نعشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا...
خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان داغ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بیان دیا ہے، انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا، انھوں نے لکھا کہ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی...
آج بروزجمعرات،13 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل فکری کوششیں زور پکڑیں گی۔ آپ تعلیم اور فنکارانہ مہارتوں میں سبقت لے جائیں گے۔ کام کی جگہ پر آپ کا اثر و رسوخ بڑھے گا، اور آپ کی کامیابی کی شرح بلند ہوگی۔ آپ امتحانات اور مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پیشہ ورانہ معاملات میں متحرک رہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ایک مقام بنائیں۔ کام کی کارکردگی متاثر کن رہے گی۔ بزرگوں کو غور سے سنیں اور تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔...
![ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ](/images/blank.png)
ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے وکیل سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کیا ہے کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا ہے برطانیہ کا نہیں، یہ غیرضروری بحث ہے، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بنچ کی جانب سے بھارت میں کورٹ مارشل کیخلاف اپیل کا حق دینے کا سوال ہوا تھا، برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسر نہیں بلکہ ہائی کورٹ طرز پر تعینات ہونے والے ججز کرتے ہیں، کمانڈنگ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
کراچی (نیوز ڈیسک) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی اپیل کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حمایتی بھی اس مہم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستانیوں کیلئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کسی بھی سیاسی حکمت عملی سے زیادہ اہم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا گیا تھا کہ...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی ہے۔ سرکاری افسران (بی پی ایس 17 سے 22) اپنے اثاثوں کی تفصیلات اپنے اہلخانہ کی ملکیت کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں قانون ساز کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی، جس میں سول سروسز قانون میں مجوزہ قانون سازی بھی شامل ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 میں مجوزہ ترامیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، اسی طرح سرکاری عہدیداروں کو دنیا کے دیگر حصوں میں اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا...
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد ماورا حسین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا کی فلم کے بارے میں لکھا کہ ’خوبصورت لو اسٹوری تھیٹر میں دیکھ کر بہت لطف آیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ماورا کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ’ماورا ! آپ کمال ہو‘۔ جس پر اداکارہ ماورا حسین نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو ری ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ...
زبان ذریعہ اظہار کے ساتھ ساتھ کسی ملک کی پہچان، عزت ، آن اور شان ہوتی ہے۔ زبان کے اسی اظہار کی ایک مثال اہل عرب ہیں جن کا اپنے مقابلے میں ددسروں کو ـعجمی کہہ کر مخاطب کرنا، سمجھنا اور جاننا آج بھی ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔کسی بھی ملک کی ترقی میں اس ملک کی قومی زبان کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے اور 1973 ء سے لیکر آج تک یہ اپنے نفاذ کے لیے جاری پارلیمانی قانون سازی، عدالتی احکامات ا ور انتظامی عمل درآمد کے انتظار میں ہے۔ ایک طرف اردو کے نفاذ کی راہ میں حائل اشرافیہ کی رکاوٹوں کے سلسلے ہیں تو دوسری...
کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔ یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔...
بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی کامیاب ری ریلیز کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی ماضی کی مقبول کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا کو بھی پھر سے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی یہ فلم سن 1994 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے 31 برس بعد اب اسے دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی ڈرامہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ رواں برس اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم پروڈیوسر وینے کمار سنہا کی بیٹی پریتی سنہا کا کہنا ہے کہ اس فلم کو پھر...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تعمیر شدہ گھروں کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں دوبارہ بڑی کمی کرنے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں تیزی کا امکان ہے، ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں دوبارہ فرق لاگو کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟ ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ (ڈیفکلیریا) کے صدر جوہر اقبال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے دیے گئے ریلیف سے عام شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ خاص طور پر وہ لوگ...
گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیں تو کیا حقوق متاثر ہوں گے؟۔ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ آرمڈ فورسز کا کوئی فرد گھر...
اسلام آباد( آن لائن)پی ٹی آئی کے وکیل اوررہنما کوپی ٹی آئی حکومت میں آرمی ایکٹ کی ترمیم پرآئینی بینچ کے رکن نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔بدھ کوعدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجا سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، برانہ مانیے گا، آپکی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آج کل سیاسی وابستگی ہے،جب آپ کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی، اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں...
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے اپنے سابق اہم اتحادی ملک بھارت کو ایک بار پھر اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ جنگی طیارے سیہوئی کی پانچویں جنریشن ’’ایس یو 57 اسٹیلتھ‘‘ نوعیت کے ہیں۔ جن کی مدد سے بھارت کو اپنی فضائی قوت بہتر بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔روس اور بھارت کے حکام نے یہ بات نئی دہلی میں بتائی ہے۔ روس کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا جانے والے ہیں۔روس کے ہتھیاروں کے شعبے سے متعلق ریاستی ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت طیاروں کے اس سودے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد/لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو ہر صورت امن چاہیے، ہمیں نہیں دیا گیا تو کم از کم آنے والی نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہو گا، یہ ملک ہمارا ہے ہمیں یہیں رہنا ہے، سب باہر نہیں جا سکتے، پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، دونوں ملک ایک دوسرے...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ 2جج صاحبان کے خلاف ریفرنس لانا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، بہر حال بات یہ ہے کہ ہم نہیں سمجھتے عدلیہ کے اندر کوئی بہت بڑی تقسیم ہے یا بڑھ رہی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ججز اگر خطوط لکھ رہے ہیں تو یہ ان کی فرسٹریشن کا بھی اظہار ہے. ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کی وزیراعظم سے دبئی میں ملاقات ہوئی انھوں نے بڑی تعریف کی. رہنما تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا کہ میڈیا کا...
ملائیشیا میں ایک بھارتی نژاد خاتون، ریچل کور، نے اپنی منفرد روزمرہ کی مصروفیات سے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ وہ ایئرایشیا میں فنانس آپریشنز کی اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریچل روزانہ پینانگ سے کوالالمپور تک ہوائی سفر کرتی ہیں تاکہ اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریچل کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی عمر 12 سال اور بیٹی کی عمر 11 سال ہے اور اس عمر میں بچوں کے لیے ماں کی موجودگی بہت اہم ہوتی ہے۔ 2024 سے قبل، وہ کوالالمپور میں دفتر کے قریب ایک گھر کرائے پر لے کر رہتی تھیں...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینیئر بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت پر امید ہوں کہ اپنی پرفارمنس واپس لانے میں کامیاب رہوں گا، چاہنے والے میرے لیے دعا کریں،جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کے ساتھ جاتا ہوں ، کنگ شنگ کہہ کر مخاطب کرنا ذرا کم کر دیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ’مکس زون ‘میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا،جنوبی افریقہ کے خلاف سلمان علی آغا اور رضوان نے بہترین اننگز کھیلیں،بس اب کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں، جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا۔ انہوں نے...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اپنا نام درج کیا جبکہ سلمان علی آغا اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سینچری جڑنے والے محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ پر اپنا نام درج کیا 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے کپتان محمد رضوان نے بورڈ پر اپنے نام کا اندراج کیا۔ تاہم 134 رنز کی اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا اسکور بورڈ پر اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
امریکا میں پولیس نے ایک شخص کو ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیل ہاورڈ پر الزام ہے کہ وہ اپنی ماں کی مخصوص سرگرمیوں سے خوش نہیں تھا اور ایک دن جب وہ گھر واپس آئی تو رسی سے اُس کا گلا گھونٹ دیا۔ 46 سالہ نیل ہاورڈ کو والد کی موت پر بھی شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا اور اُس پر مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔ نیل ہاورڈ کے اپنی ماں نارما کیریکر سے تعلقات کشیدہ تھے۔ اُسے ماں کے معمولات پسند نہیں تھے اور بارہا اس بنیاد پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوچکا تھا۔ پولیس نے جس واردات کی بنیاد پر نیل ہاورڈ کو گرفتار کیا ہے وہ 13 ستمبر 2023...
تبصرہ نگار: بشیراحمد واثق جام کوثر مولف: مخدوم المشائخ ابو نعمان رضوی سیفی ہدیہ:800 روپے، صفحات:446 ناشر : ادبستان ، پاک ٹاور ،کبیر سٹریٹ ، اردو بازار، لاہور (03004140207) حضور نبی کریم ﷺ کا وجود مسعود اس کائنات کے لیے باعث رحمت ہے، اللہ جل شانہ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ کا انسانیت پر احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے محبوب کو انسانوں کے درمیان مبعوث فرمایا ۔ اور یہ ہر مسلمان پر اس سے بڑا احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے محبوبﷺْ کی امت میں پیدا فرمایا جس کے لیے انبیاء بھی دعا فرماتے رہے۔ اللہ تعالیٰ کا اختیار لامحدود ہے وہ جسے چاہے جس حالت میں پیدا فرمائے اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری...
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو ’’پاکستانیت‘‘ کا جذبہ اپنانے اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر سے آئے ہوئے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کی نصیحت کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی مہارتیں حاصل کریں، جس کےنتیجے میں وہ ملک کی ترقی اور استحکام میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں۔ جنرل سید عاصم...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ اسی...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، ہم پہلے دن سے اس کے مخالف ہیں۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت امن جرگے میں ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے مشران شریک ہوئے۔امن جرگے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری دُنیا کے مسلمانوں کےلیے ایک اُمید ہے، ہم پر ایسا حکمران طبقہ مسلط ہے، جس نے ہمیں کمزور بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قبائل کےلیے قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اس بارڈر کو کسی کی ضرورت نہیں قبائل خود حفاظت کریں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 2001ء میں پرویز مشرف نے جو کام شروع کیا لوگ اپنے...
ایلن مسک نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار اپنے ادارے DOGE کی سربراہ کی حیثیت سے مستقبل کے منصوبے پیش کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر میڈیا نمائندے بھی موجود تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہم پالیسی بیان دیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو دعوت دی کہ وہ میڈیا کو اپنے ادارے سے متعلق مختصر سی بریفنگ دی۔ ایلون مسک نے سرکاری اداروں کے اخراجات میں کمی کے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی تو امریکا "دیوالیہ" ہو جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایلون مسک نے کہا...
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ،جس میں امریکہ نے ملک میں تمام اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق کینیڈا، برازیل اور میکسیکو 2024 میں امریکہ کو اسٹیل کی درآمد کے تین سرفہرست ممالک ہیں. یورپی اسٹیل کی برآمدات کا تقریباً 25فیصد امریکہ جاتا ہے. دسمبر 2022 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے ایک پینل رپورٹ جاری کی جس میں فیصلہ دیا گیا تھا کہ 2018 میں درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر امریکی محصولات ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔ اس بار امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیل...
لاہور: معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ کامیاب شادی کے لیے مرد کو اپنی نظر اور عورت کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں صاحبہ نے کہا کہ ہمارے دور میں کچھ مخصوص سٹارز ہوا کرتے تھے لیکن اب ہر شخص خود کو سٹار سمجھتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے، مگر اس کا منفی پہلو بھی واضح ہو چکا ہے۔ صاحبہ نے کہا کہ شادی کی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھے، تاکہ ازدواجی زندگی خوشگوار اور کامیاب ہو سکے۔
اسلام ٹائمز: خوش گمانوں کی ایک فوج ظفر موج تھی جن کا یہ خیال تھا کہ ٹرمپ برسر اقتدار آ کر جنگوں کو ختم کریں گے لیکن جاننے والے جانتے تھے کہ ان کا مقصد محض ان جنگوں کا خاتمہ تھا جنہیں وہ امریکہ کے لیے غیر ضروری سمجھتے تھے۔ لیکن وہ ایسی جنگ کو امریکہ کے لیے لازم و ملزوم گردانتے ہیں جس کے نتیجے میں گریٹر اسرائیل کا خواب پورا ہو سکے۔ لہذاء اقتدار میں آتے ہی انہوں نے اپنی اس دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ کام شروع کر دیے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ تحریر: سید تنویر حیدر فرعون کے مقابلے میں اگر موسٰی اپنے عصا کے ساتھ کھڑے تھے...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ کر رہا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایف بی علی کیس میں پہلی دفعہ ٹو ون ڈی...
ایک اطالوی ڈاکٹر سیکورٹی ادارے کی جانب سے زیر تفتیش آگیا ہے جب اس نے اسپتال کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی زخمی پالتو بلی کا اسکین کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر گیانلوکا فنیلی جو اٹلی کے پارینی اسپتال میں ریڈیولوجی اور نیورڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں اپنے اس اقدام سے ملک کے عوام کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اییک گروہ انہیں ایک ہیرو مانتا ہے جو زندگی کو اصولوں اور ضابطوں سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر اسپتال کے قوانین کو توڑنے کیوجہ سے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جانوروں کے کلینک میں ایک...
بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔ ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
ماضی آئینہ کی طرح ہوتا ہے ۔ جس میں جھانک کر قومی حلیہ سلجھایا جاتا ہے ۔ تاریخی نشانات ، حیرت انگیز فن تعمیر ، تہذیبوں کے آثار اچھے یا برے ماضی کے عکاس ہوتے ہیں ۔ مہذب قومیں اپنی تاریخ اور ورثہ محفوظ اور زندہ رکھتی ہیں ۔ اپنے ماضی کے عروج و زوال کی علامات اور معلومات کو مٹنے نہیں دیتیں ۔ ارتقائی سفر ، کاوشوں ، قربانیوں، ناکامیوں اور کامیابیوں کی اپنی روداد اگلی نسلوں تک پہنچاتی ہیں ۔ اس طرح اپنے ماضی سے نہ صرف جڑت رکھتے ہیں بلکہ بہتر مستقبل کے لئے مشعل راہ بھی بناتے ہیں ۔ اچھی روایات اور حکمت عملی کو اپناتے ہیں ۔ ناکامی اور رسوائی کا سبب بننے والی حماقتوں...
---فائل فوٹوز سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سمعتا افضال نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے نامعلوم افراد کون تھے جنہوں نے شہر کو تباہ کیا، دہشت گردی، بوری بند لاشوں اور بھتا خوری کی سیاست کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے، ڈمپر حادثات پر سندھ حکومت نے بھرپور ایکشن لیا ہے۔ فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیافاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے، اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی، کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے...
آنٹی صباحت آج کل بہت پریشان رہنے لگی ہیں، ان کی بیٹی روحی کی شادی سر پر ہے لیکن سفید پوشی کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کا من پسند جہیز لے کر دینے سے قاصر ہیں۔ روحی کہیں ملازمت بھی نہیں کرتی اور والد کی قلیل تنخواہ میں آٹو میٹک واشنگ مشین، بھاری فرنیچر اور شادی کے بہترین لہنگے کی خریداری بھی ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا کی چکاچوند سے متاثر ہوکر بہت سی لڑکیاں اپنے والدین کا جینا حرام کردیتی ہیں اور ان سے اپنا من پسند جہیز لینے کا تقاضا کرتی ہیں، جو والدین کےلیے دینا ممکن نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں جہیز کے خلاف بہت سی باتیں کی جاتی ہیں کہ جہیز ایک لعنت ہے اور اسے نہیں...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش اور بے بی ہمپ کے ساتھ فوٹوشوٹ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ لیکن اب ان کے شوہر امان احمد کے ماضی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے متعلق یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے داماد بھی رہ چکے ہیں۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مریم نفیس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کےلیے امریکا کے سفر کے دوران اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچے کےلیے...
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانیکا اعلان کردیا۔چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائیگی۔اسی شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ میں آپ...
فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ میرے لیے بہترین ہے اور اسے ہی سپورٹ کرنا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا وہ لمحہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے، اُس وقت نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے۔ حسن علی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایونٹ کا یہاں ہونا بہت ضروری تھا، مجھے امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے...
مزاحیہ انداز اور بےسُری گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلئنز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے جس کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے وکیل سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی. سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے. سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایف بی علی کیس میں پہلی دفعہ ٹو ون ڈی ون کا ذکر ہوا، آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے سلمان اکرم راجہ آرمی ایکٹ میں کسی بھی ترمیم سے...
پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی، جسٹس نعیم افغان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلئنز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے جس کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے وکیل سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے. سلمان اکرم راجہ نے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا موبائل گُم ہونے سے متعلق بیان مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا۔ بابراعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ یہ ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا۔ بابراعظم کی پوسٹ مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹر کو پریشان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم سابق کپتان نے نجی کمپنی کی...
اقصیٰ شاہد: پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ 2 تاخیر کاشکار ہوگئیں۔کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کر دی گئی ۔کراچی سے لاہور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی ۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 دو گھنٹے تاخیر کے بعد3 بجے، کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503سات گھنٹے تاخیر کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں روزانہ صبح لاتعداد لوگ کاروں، بسوں، سائیکلوں، موٹرسائیکلوں، ٹیکسیوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاکہ وہ وقت پر اپنے دفاتر پہنچ سکیں۔لیکن ایک بھارتی خاتون ایسی بھی ہیں جو ہفتے میں 5 دن روزانہ آفس جانے کیلئے ہوائی جہاز پر سوار ہوتی ہیں اور فضا میں سیکڑوں کلومیٹر سفر کرکے آفس پہنچتی ہیں۔سی این اے (چینل نیوز ایشیا) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریچل کور، جو 2 بچوں کی ماں بھی ہیں، نے بتایا کہ وہ روزانہ آفس جانے کیلئے جہاز پر سفر کیوں کرتی ہیں۔ریچل کور، جو ملائیشیا میں فضائی کمپنی AirAsia کے فنانس آپریشنز میں اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں، نے انکشاف کیا کہ اُن کیلئے یہ...
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
لاہور،نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گزشتہ روزکمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اْس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت...
نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا شمار دنیا کے متنازع ترین موضوعات میں ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف ممالک کے موقف اور پالیسیوں میں واضح اختلاف نظر آتا ہے۔ بعض مقامات پر تو ایک ہی خطے میں موجود دو یا دو سے زائد ممالک کا اس موضوع پر مختلف بیانیہ ملتا ہے۔ اس حوالے سے ایک کیس اسٹڈی چین اور جاپان بھی ہیں۔ دونوں ممالک نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر چکے ہیں لیکن ان دونوں ممالک کی حکمت عملی اور نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ چین نے نیو کلیئر ٹیکنالوجی کو اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ اس...
تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اِس طرح زیادہ متوقع ہے کہ اْن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی، اور جو کچھ بھی تم اْن کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے، اور اللہ علیم و حلیم ہے۔ اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ خواہ اْن...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے زرعی، تدریسی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث فصلوں میں نئی بیماریوں اور حشرات نے جنم لیا ہے، گرمی پد میں اضافے، بے ترتیب بارشوں، بیماریوں اور حشرات کی وجہ سے زرعی اجناس کی پیداوار سخت متاثر ہو رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیقاتی اداروں کو جدید سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا۔منگل کے روزسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی میزبانی میں ”روایتی طریقوں کے ذریعے گندم کی اقسام کی ترقی” کے موضوع پر دو روزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکا) کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے احکامات جاری کر دیے ۔ انہوں نے پینی کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے سکے بنانے سے روک دیا ، تاہم پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے نے کہا کہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کا سکہ بنانے میں 2سینٹ سے زائد کی لاگت آ رہی ہے،جو امریکی خزانے پر بوجھ ہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن...
واشنگٹن: گوگل کی جانب سے یہ تبدیلی گزشتہ روز اس وقت کی گئی جب امریکی محکمہ داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے امریکی حکومت کے ڈیٹا بیس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے خلیج کا نیا نام اپڈیٹ کیا۔ گوگل کے مطابق خلیج جو امریکہ، کیوبا اور میکسیکو سے متصل ہے ، میکسیکو میں ایپ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تبدیل نہیں کی جائے گی، اور دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین کو خلیج میکسیکو (خلیج امریکہ) کا لیبل نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے پر واپس آنے کے بعد امریکی حکومت کی دستاویزات میں پانی کی لاش کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ میکسیکو نے اس...
اپنی نصف صدی کی زندگی میں اس مملکت خداداد میں طرح طرح کی حکومتیں دیکھی ہیں۔ آغاز ضیاء الحق شہید کی مارشل لائی حکمرانی سے ہوا ، سویلین حکمرانی کا مشاہدہ بھی جاری رہا ،بفضل خدا زندگی رہی تو مزید حکومتیں بھی دیکھیں گے۔ ماضی کی ان حکومتوں میں سے کسی سے ہمدردی رہی تو کسی سے سرد مہری ۔ لیکن کوئی ایسا حکمران نہ دیکھا جس پر ترس کھایا جا سکے ۔ مارشل لائی حکمران کا عوامی تعلق نہیں ہوتا ہے، ان کا کوئی حلقہ انتخاب نہیں ہوتا، انھوں نے زور زبردستی سے حکومت حاصل کی ہوتی ہے لیکن سیاسی حکمران عوامی تعلق کا محتاج ہوتا ہے اور جب تک عوام سے اس کا رابطہ رہتا ہے، وہ کامیاب...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق، کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کی قیمت میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، 10 سے 15 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی کی جائے گی، اور 15 سے 20 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ اسی طرح، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹس کی قیمت 10 فیصد کم ہوگی، جبکہ 10...
شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔ حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔ احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی...
علامتی پراپرٹی سیکٹر کیلئے بڑا ریلیف دے دیا گیا، نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی کےلیے جائیداد کی قیمتوں پر نظرثانی کے بعد ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر نے کراچی سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں ترامیم کردیں۔ کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے گھر کی ویلیو 5 فیصد کم تصور ہوگی۔اسی طرح کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے گھر کی ویلیو 7.5 فیصد جبکہ 15 سے 20 سال پرانے گھر کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔ کراچی میں پراپرٹی کی قیمت کیا ہوگئی؟ کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے) انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں...
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانےکا اعلان کردیا۔ چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھےگئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائےگی۔ اسی شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ...
امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ لیئرجیٹ 35 (اے) رن وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ ٹکراؤ ممکنہ طور پر رن وے پر پھسلن کے باعث ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں جہازوں میں تصادم کے بعد متعدد پروازوں کو گھنٹوں معطل کرنا پڑا۔ جائے حادثہ سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف اے اے نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی جہاز میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی...
اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں...
امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتے نے جائیداد کی تقسیم پر اپنے دادا کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔ امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔ اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے...
کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔سینیٹر عرفان...