گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کے دوران پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ اس باپ کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت میں بارگو کے مقام پر نلتر بالا سے تعلق رکھنے والے دونوں باپ بیٹا دریا میں نہاتے ہوئے دریا برد ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کے دوران پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ اس باپ کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کرک: ٹریلر اور وین میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو افسر کے مطابق ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے۔
کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 10 لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔