2025-03-22@19:42:31 GMT
تلاش کی گنتی: 42

«اپ گریڈ»:

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو...
    برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں ایک مرتبہ پھر 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹر کروالیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل ہیں۔ نسیم شاہ 120,000 یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔ مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ ایک مرتبہ پھر بابر رضوان کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا دریں اثنا،...
    جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
    لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں۔   ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں  مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقرا یونیورسٹی کے طلبا سے نہایت پرمغز اور اثرانگیز خطاب کرتے ہوئے قرآنی آیات کی روشنی میں دو ٹوک الفاظ میں یہ واضح کر دیا کہ آج فوج جن فسادیوں کے خلاف لڑ رہی ہے وہ خارجی ہیں جو دین سے دور ہیں، ان کے پاس اسلام کی اپنی غلط تشریح ہے جو اسلام میں جائز نہیں۔ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں کہ جو اللہ اور رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں انھیں قتل کر دو۔ سپہ سالار اعظم نے خوارج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ریاست کے سامنے سرینڈرکردیں، تب ہی وہ ریاست سے رحم کی توقع...
    کراچی: کراچی میں سرکاری سطح پر ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا یے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر چلایا جائے گا، اس یونیورسٹی کو ابتدا میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کے طور پر چارٹر دیا جائے گا۔   کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ ایچ ای سی کے ماتحت چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے حال ہی میں مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے بھی وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،  ڈائریکٹر جنرل چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نعمان احسن نے "ایکسپریس"...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ ہوٹلوں کے کمرے میں چھپے کیمروں سے فوٹیج بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مگر کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس طرح کا خوف ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے کے اندر خیمہ بنا کر رہنے پر مجبور کر دے گا۔ جی ہاں واقعی ایسا حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے شہر لوویانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہوٹل کے کمرے کے اندر اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ خاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
    گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت لوگ اپنے علاقوں میں موسمی حالات کی بنیاد پر ٹریفک کی صورتحال سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ’’انسیڈنٹس رپورٹنگ‘‘نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ بتا سکیں گے کہ بارش کے باعث کون سی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے، دھند کی وجہ سے کن راستوں پر حدِ نگاہ کم ہے، یا شدید بارشوں کے باعث کون سی سڑکیں خراب ہو چکی ہیں۔ اس طرح، دوسرے ڈرائیورز کو پیشگی آگاہی ملے گی اور وہ متبادل راستے اختیار کر سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز ستمبر 2024 میں انتخابات کے مرحلے سے گزر چکی ہیں جس میں اْ س وقت کے وفاقی حکومت کے دو سالہ مدت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے نمائندے منتخب کیے گئے لہٰذا 2025 میں دوبارہ انتخابات کرانا بزنس کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی اور ان پر غیر ضروری اور اضافی اخراجات کا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی ہے۔ سرکاری افسران (بی پی ایس 17 سے 22) اپنے اثاثوں کی تفصیلات اپنے اہلخانہ کی ملکیت کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں قانون ساز کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی، جس میں سول سروسز قانون میں مجوزہ قانون سازی بھی شامل ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 میں مجوزہ ترامیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، اسی طرح سرکاری عہدیداروں کو دنیا کے دیگر حصوں میں اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    جدہ(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورڈ کپ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہے، ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کی جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن رات ایک کرکے تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرنیوالے مزدوروں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز کیلئے 8 فروری کو میچ دیکھنے آنے کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کا فخر ہیں، میں خود آپکے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی...
    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
    ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی...
    ڈیووس (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 4دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4سال کے دوران کرنے میں ناکام رہی ۔اپنی پہلی بین الاقوامی تقریب ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلے 3دن کے اندر کیے ان کا ملک کی معیشت پر بہت مثبت اثر پڑے گا،اگر میری انتظامیہ نہ ہوتی تو اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ ہوپاتا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام کاروباری برادری کے لیے ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں۔
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدارتی معافی کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے، درخواست گزار عمران شفیق کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکیڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل... درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
    واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ “(جو) بائیڈن نے سب میں معافی بانٹی مگر یہ بات مضحکہ خیز یا شاید افسوسناک ہے کہ انھوں نے خود کو معافی نہیں دی ‘ ہر چیز بائیڈن ہی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے”۔امریکی چینل Fox News کو انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ اپنی پہلی مدت صدارت (2017-2021) کے اختتام پر ان کے پاسموقع تھا کہ وہ اپنے حامیوں کو معافی دے دیں مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس لیے کہ ان کے حامیوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا جس پر معافی دی جائے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خاندان کے پانچ افراد کو پیشگی صدارتی معافی سے نوازا تھا۔ ان...
    سپارکونے سیاروں کی پریڈ کے زمین سے خلاء میں اورسورج کے مدار میں وقوع پذیر ہونے والی پریڈ کی سمیولیشن جاری کردی۔ سپارکو کی جانب سے سیاروں کے دلکش نظارے کی سیمولیشن جاری کی گئی ہے جس میں مختلف سیارے قطار میں محو حرکت ہیں۔ ترجمان سپارکوکےمطابق اگرخلا سے اس نظارے کودیکھا جائے تو25جنوری کونظام شمسی کے سیارے اپنے اپنے مدارمیں سیمولیشن میں دکھائے گئے طرزپرمحوحرکت ہونگے۔جبکہ زمین سے منظرمشرق سے مغرب تک سیاروں کے ایک قطارمیں آجانے کا ہوگا۔ ترجمان سپارکوکے مطابق ان سیاروں میں زہرہ،زحل،مشتری اورمریخ عام مشاہدے کے دوران دکھائی دینگے جبکہ اسی روز(25جنوری)کوسیاروں کی پریڈ کے دوران زمین سےآسمان میں منظرکچھ اس طرح سے ہوگاکہ سیارہ مریخ، زہرہ، مشتری،عطارد اورزمین سورج کے فرضی راستےمیں قطاردرقطارنظر آئیں...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔  ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے...
    واشنگٹن: 20 جنوری 2025 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا اور اپنے پہلے دن ہی سابق صدر جو بائیڈن کے 78 اہم فیصلوں کو منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے کیپٹل ون ارینا میں حلف برداری کے بعد ایک تقریب سے خطاب کیا، جس میں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پولیس اور مختلف اداروں کے دستوں نے ٹرمپ کو سلامی پیش کی۔   ٹرمپ نے اپنے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے مختلف پالیسیوں میں تبدیلی کی، جن میں فیڈرل ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی، پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی، اور جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے بائیڈن کے 2030 تک الیکٹرک...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے...
    واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
    واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
    واشنگٹن : برطانوی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے ان کی سزا معاف کر دیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازعہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے 86 سال کی قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔   ڈاکٹر عافیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انہیں بھلا نہیں دیا گیا اور ایک دن انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناانصافی کا شکار ہیں اور ہر دن ان کے لیے اذیت بھرا ہے، لیکن انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ اس تکلیف سے آزاد ہو جائیں گی۔...
    ’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کامیابی کو ذاتی اچیومنٹ سمجھتا ہے‘ یہ احساس اس کے اندرغرور اور تکبر پیدا کر دیتا ہے اور یہاں سے خرابی جنم لیتی ہے‘‘ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی‘ یہ ایک خاص قسم کی مسکراہٹ تھی اوریہ مسکراہٹ دنیا کے ہر صوفی‘ ہر نیک‘ عالم اور اصلی دانشور کے چہرے پر ہوتی ہے۔ دنیا کا ہر صوفی‘ ہر عالم اور ہر نیک شخص اپنی نیکی‘ اپنے علم اور اپنے تصوف کو لوگوں سے چھپا کر رکھتا ہے لیکن وہ اپنی مسکراہٹ نہیں چھپا پاتا۔ یہ مسکراہٹ اچھے لوگوں کا ٹریڈ مارک ہوتی ہے اور یہ آپ کو مدرٹریسا سے لے کر نیلسن منڈیلا‘ میاں محمد بخش سے شاہ حسین...
    امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز قوم سے اپنے آخری خطاب کے دوران " دولت مند محدود لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کے خطرناک ارتکاز" کے خلاف متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "آج امریکہ میں انتہائی دولت مندوں، طاقت اور اثر و رسوخ والوں پر مبنی طبقہ امراء کی ایک ایسی حکومت کی شکل ابھر رہی ہے، جو حقیقت میں ہماری تمام جمہوریت، ہمارے بنیادی حقوق اور آزادیوں نیز ہر ایک کے آگے بڑھنے کی راہ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔" ’چینی حکام کا ٹک ٹاک، ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور‘ بائیڈن اپنے خطاب کے دوران ارب پتی ایلون...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ہاری تحریک کے رہنما کامریڈ رمضان خاصخیلی کی تیسری برسی کے موقع پر پریس کلب میں پانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاری تحریک کے رہنما کامریڈ رمضان خاصخیلی کی جانب سے ہاری حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ ثمر حیدر جتوئی نے پانی کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سندھ کا شعور اپنے حقوق پر کبھی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا، سندھ کے 7 کروڑ عوام 6 کینال کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جئے سندھ قومی پارٹی کے سربراہ نواز خان زئنور نے کہا کہ کامریڈ رمضان خاصخیلی نے ہمیشہ کسانوں...
    ‎معروف اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14‘ سیریز ریلیز کر دی۔‎جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون شیاؤمی کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ شیاؤمی نے Redmi Note Note 14 Pro+5G، Redmi Note 14 Pro اور Redmi Note 14 سریز لانچ کردی۔ موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔‏ Redmi Note 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز ہماری سب سے بہترین اور...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے اوول آفس سے قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق، جو بائیڈن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند روز قبل یہ خطاب کریں گے۔ صدر بائیڈن اپنے خطاب میں اپنی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی، عالمی معاملات میں امریکا کے کردار، اور اپنے دور حکومت میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ ان کا اوول آفس سے آخری خطاب ہوگا، جہاں وہ قوم کو اپنی قیادت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت امریکا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا تھا، جن...
    نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس کا آگ سے متاثرہ پیسیفک پیلیسیڈ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا.آگ سے متاثرہ علاقے پیسیفک پیلیسیڈ کی سامنے آنے والی تصاویر سے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد لاس اینجلس کا پیسیفک پیلیسیڈ کا علاقہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے نقصانات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہوا۔لاس اینجلس...
    لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لا س اینجلس(شاہ خالد)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) کیلیفورنیا میں حکام نے بتایا کہ جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے لاس اینجلس شہر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ کے تند و تیز شعلوں نے ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے بتایا کہ اب تک 11750 ہیکٹر سے زیادہ اراضی جل کر خاکستر ہو چکی ہے۔ کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کا انخلا حکام کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے میں دس ہزار سے زائد تعمیراتی ڈھانچے، جن میں بہت سے گھر بھی شامل ہیں، اس جنگلاتی آگ میں جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔...
۱