اسٹیڈیم اَپ گریڈ کرنیوالے مزدور بنیں گے مہمان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن رات ایک کرکے تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرنیوالے مزدوروں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز کیلئے 8 فروری کو میچ دیکھنے آنے کی بھی دعوت دی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کا فخر ہیں، میں خود آپکے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
انہوں نے کہا کہ تزئین کو آرائش کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کر فینز لطف اندوز ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں: نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا
محسن نقوی نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستانیوں کی عزت میں اضافے کا سبب بنے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
نارووال : امریکی کانگریس مینز کا وفد اور وزیر داخلہ محسن نقوی سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لیے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھے۔
وفد کا درشنی ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے، امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی۔
وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، بابا گرونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں، انہیں گوردوارہ صاحب کرتارپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔
وفد کے ارکان کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی، وفد سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ سکھ برادری نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
امریکی کانگریس مینز خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ وفد نے کرتارپور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا۔
امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ سکھ برادری کے میلے میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی۔ جوناتھ جیکسن نے کہا کہ کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کے لئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔محسن نقوی
چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں اور اپنے مقدس مقامات پر جائیں۔ محسن نقوی
پاکستانی محبت کرنے والے اورپرامن لوگ ہیں۔محسن نقوی
پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔محسن نقوی