ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔
یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔
ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے پر مزید غور کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اپریل 2024 میں ایک قانون منظور کیا تھا جس میں ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، بصورت دیگر اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔
ٹک ٹاک نے اپنے امریکی شیئرز فروخت نہیں کیے تھے، جس وجہ سے ٹک ٹاک نے 19 جنوری 2025 کو کچھ دیر کے لیے اپنی سروسز امریکا میں بند کردی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
بائیڈن کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ٹرمپ کاخاموش پیغام
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عہدے کا حلف اٹھاتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر جوبائیڈن کے 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کیلئے فائلز پر دستخط کرتے ہیں اور اس کے بعد استعمال شدہ پین شرکا کی جانب پھینک دیتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ایک خاموش پیغام دیدیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا