2025-02-01@15:45:08 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«اور دیہی»:
بیجنگ :چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، انسداد غربت میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور دیہی احیاء کو موثر طور پر مربوط کرنے کے دور میں ، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، بڑے پیمانے پر غربت میں واپسی اور غربت کے خطرے کو روکنے کی حد کو مضبوطی سے برقرار رکھا گیا ہے، اور غربت کے خاتمے کی کامیابیاں مسلسل مضبوط اور وسیع ہوتی جا رہی ہیں۔ ہفتہ کو چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تاحال، غربت سے نکلنے والے خاندانوں اور غربت کی روک تھام کی نگرانی کے تحت خاندانوں میں لازمی تعلیمی چھوڑنے والے طلباء کی تعداد صفر ہو چکی ہے، غربت سے نکلنے والے افراد...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ناقدین اس کو جلد بازی ضرور کہہ سکتے ہیں لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ حکومت نے ان مذاکرات کو اْس طرح سے سنجیدگی سے ڈیل نہیں کیا جیسے کیا جانا چاہیے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات آگے بڑھنے کے لیے ضروری تھا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی جیل میں جا کر عمران خان سے ذرا آسانی سے ملتی۔ اس میں مسئلہ ہوا پھرحامد رضا کو پکڑنے کیلیے چھاپہ مارا گیا تو فضا بڑی مکدر کی گئی، 190 پاؤنڈ کیس کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ جتنی چیزیں سامنے آئی ہیں جو...
پی ٹی آئی اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات اس وقت پاکستان کی سیاست کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پاکستان کے عوام تہہ دل سے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام دیکھناچاہتے ہیں جو پاکستان کی فوج اور سیاستدانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے ذریعے پیدا ہوسکتاہے۔ اس پس منظر میں افواج پاکستان خود بھی پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے کوششیں کررہی ہے۔کیونکہ پاکستان کا استحکام اور عوام کی معاشی خوشحالی کا دارمدار فوج اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات سے وابستہ وپیوستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سیاستدانوں اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت شروع ہوتی ہے تو یہ باشعورا فراد کے ذہین میں یہ خیال...
اچھے، نفیس، مخلص اور ہر ایک کے ساتھ مسکرا کر ملنے والے جاوید شہزاد بھی رخصت ہوگئے، ان کی ایک خوبی غالباً ان کے جانے کے بعد بھی انہی کا اثاثہ رہے گی کہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا، سب کو پروٹوکول دیتے تھے، مسکرا کر ملنا ان کی خوبی تھی۔ ان کے جانے کا دکھ بھی اس لیے بہت زیادہ ہے کہ ابھی جانے کی ان کی عمر ہی کیا تھی، مگر ہمارا یقین اور ایمان ہے کہ اللہ نے زندگی دی ہے اور وہی مالک اور خالق ہے ہم سب اسی کے فیصلے پر راضی ہیں اور راضی رہنا اور ہونا بھی چاہیے کہ یہی اللہ کی شان ہے کہ اس سے ہر وقت راضی رہا جائے، اسی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، روٹری کلب صحت کہانی کے تعاون سے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک بھر کے 66 شہروں میں کلینک قائم کر کے تین ملین سے زائد لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار روٹری کلب کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نے گوٹھ حاجی ظفر ٹنڈوآدم روڈ میں صحت کہانی کے تعاون سے پہلے ٹیلی ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رضوان آڈیا، روٹری گورنر اقبال قریشی، تہذیب کاظمی، رئیس احمد خان، شکیل قائمخانی، فرقان شیخ، صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر عفت ظفر آغا، لیڈ پروگرام شہباز...
پاکستانی ٹی وی اور اخبارات دیکھ کر تو لگتا نہیں کہ یہ کسی سرتا پا مقروض اور سسکتی ہوئی معیشت والے ملک کی کہانی ہے، میڈیا میں تو کہیں ملک کے عوام کے حقیقی مسائل کا ذکر ہی نہیں ہوتا، بلکہ پاکستانی سیاست میں ہل چل ہے پورا ملک ذرائع ابلاغ میں اچھالے جانے والے شوشوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ پی ٹی آئی ہے جو ملک کو اٹھا کر کہیں لے جانے کی کوشش کررہی ہے، دوسری طرف حکومت ہے جو یہ تاثر دے رہی ہے کہ وہی ہے جو اس ملک کو بچا اور چلا سکتی ہے، لیکن قوم کی یہ بدقسمتی ہے کہ وہ...