سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار اور کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، کوئی اور نہیں ہے۔

پی پی رہنما شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج مچائے رکھی۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہےایم کیو ایم نے تمام بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو ناکوں چنے چبوا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ دھونس، جبر اور دھاندلی سے قائم بلدیاتی حکومت کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے، پارکنگ تک کے معاملے پر صوبائی اور شہری حکومت ایک پیج پر نہیں ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے قائم ہے، شہر میں امن کی وجہ ایم کیو ایم کے 23 اگست 2016 کا اعلان ہے۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کی ترقی دو مخالف سمت کی باتیں ہیں، سندھ کے محکمے کرپشن کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی خورشیدی ایم کیو ایم

پڑھیں:

پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز


وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز  دی۔

شہباز شریف نے امریکی کمپنی کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبےکی افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔

وزیراعظم نے قومی اور بین الاقوامی صارفین کیلئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ  وہ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • لیاری گینگ وار اور کچے کےڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، علی خورشیدی
  • وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • نارتھ کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: وزیراعظم
  • وزیراعظم کا ججہ گینگ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے فی کس 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • بلدیاتی انتخابات کے آثار فی الحال نظر نہیں آتے، فیض اللہ فراق
  • ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی
  • کراچی؛ مقامی اخبار کےچیف کرائم رپورٹر کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا