چین میں غربت کے خاتمے اور دیہی ترقی کے حصول میں نمایاں کامیابیاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، انسداد غربت میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور دیہی احیاء کو موثر طور پر مربوط کرنے کے دور میں ، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، بڑے پیمانے پر غربت میں واپسی اور غربت کے خطرے کو روکنے کی حد کو مضبوطی سے برقرار رکھا گیا ہے، اور غربت کے خاتمے کی کامیابیاں مسلسل مضبوط اور وسیع ہوتی جا رہی ہیں۔
ہفتہ کو چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تاحال، غربت سے نکلنے والے خاندانوں اور غربت کی روک تھام کی نگرانی کے تحت خاندانوں میں لازمی تعلیمی چھوڑنے والے طلباء کی تعداد صفر ہو چکی ہے، غربت سے نکلنے والے افراد اور دیہی کم آمدنی والے افراد کی بنیادی طبی بیمہ کوریج کی شرح 99 فیصد سے زیادہ مستحکم رہی ہے، دیہی علاقوں میں خستہ حال مکانات کی تزئین و آرائش اور دیہی مکانات میں زلزلہ مزاحم تبدیلیوں کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے، دیہی علاقوں میں پینے کے محفوظ پانی سے جڑے مسائل متحرک طور پر صفر پر آ چکے ہیں ، دیہی علاقوں میں پانی کی رسائی کی شرح 94 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور پینے کے پانی کے تحفظ کے حصول کو مسلسل مضبوط اور بہتر کیا جا رہا ہے۔
غربت سے نکلنے والی832 کاؤنٹیوں میں سے ہر ایک نے ایک اہم صنعت تیار کی ہے، اور غربت سے نکلنے والی تقریباً تین چوتھائی آبادی نے نئے زرعی کاروباری اداروں کے ساتھ مفادات کو مربوط کرنے کا نظام قائم کیا ہے۔ غربت سے نجات پانے والے افراد میں حصول روزگار کا پیمانہ مسلسل 4 سالوں سے 30 ملین سے زائد پر مستحکم ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غربت سے نکلنے اور غربت اور دیہی
پڑھیں:
پاکستان کے دورے پر آئے افراد کے لیے فون رجسٹریشن کی سہولت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے دورہ کرنے والے مسافروں کو عارضی بنیادوں پر فون رجسٹر کرنے کی سہولت کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ 120 دن سے زیادہ قیام رکھنےئ والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے میں موبائل ڈیوائس رجسٹریشن پر ٹیکس رقم کیسے معلوم کی جا سکتی ہے؟
ایک پریس ریلیز میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے لہٰذا اب 120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں اور رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیے: 5 جی ٹیکنالوجی کے اجرا میں حائل چیلنجز کیا ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا
واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں پاکستان میں استعمال کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا تھا۔
حکومت نے اس حوالے سے نرمی برتتے ہوئے 60 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی لیکن اس مدت کو اب 120 دن تک بڑھادیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی اے غیر ملکیوں کے لیے فون رجسٹریشن فون رجسٹریشن