2025-01-18@10:17:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5590
«اور بشری»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیا اور پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح...
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پراجیکٹس کے لیے ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے 4 اگست 2022 کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں ترمیم کر دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیراگراف 1 (1) بی سے پراجیکٹ کے لیے بجٹ کوور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے، کے الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح دوسرے پیراگراف 1 (جے) سے یہ عبارت کہ ’’بجٹ تخمینے (BOs/NISs) میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے، یہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک نیا پیراگراف 1(ڈی) شامل کیا گیا ہے جس...
پشاور: ملٹری کورٹ سے سزاؤں کے خلاف 27 ملزمان نے اپیلیں دائر کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئی اپیلوں میں ملزمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا۔ 4جنوری کو ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔ اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کو پوری صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو اپنے پیسوں اور اجارہ داری کے بَل پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے والا بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے پیچھے پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "صائم ایوب...
معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ اداکارہ و میزبان ریا چکرورتی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی بیماری کا شکار قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔ پنجابی گلوکار، میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے بتایا کہا بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ ...
برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ شخص 80 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے کے باوجود نالیوں کی صفائی کے کام پر جاکر سب کو حیران کردیا ہے۔ کارئل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ٹرینی گیس انجینئر جیمز کلارکسن نے 7.5 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 کروڑ روپے) کا جیک پاٹ جیت کر سب کو دنگ کردیا۔ جیمز کی یہ جیت کافی شاندار تھی کیونکہ اس نے کرسمس پر نیشنل لاٹری میں 120 پاؤنڈز (تقریباً 12 ہزار 676 روپے) جیتے تھے اور اپنی انعامی رقم کو مزید ٹکٹوں کی خریداری میں لگادیا تھا۔ جیمز کلارکسن کی قسمت کا ستارہ اس وقت بہت فعال ہے کیونکہ اس کے خریدے ہوئے ٹکٹ پر 7.5 ملین پاؤنڈز کا انعامی جیک پاٹ نکل آیا۔...
کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے...
بمبئی (نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میںنامعلوم شخص داخل، ملزم نے سیف علی خان پر حملہ کردیا، حملے میںسیف علی خان بال بال بچ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو حملے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں،جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور پھر اس نے نرس اور سیف علی خان دونوں پر حملہ کر دیا۔...
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
ذرائع کے مطابق جبری گمشدگیوں کے بارے میں جنیوا میں 15جنوری کو دو روزہ عالمی کانگریس منعقد کی گئی۔ کانگریس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عالمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ماہرین اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جبری گمشدگیوں کے بارے میں جنیوا میں 15جنوری کو دو روزہ عالمی کانگریس منعقد کی گئی۔ کانگریس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عالمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس دوران جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق جواں سال سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں کے مشہور اداکار تھے۔سدیپ پانڈے کی موت بدھ کو ہوئی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کی طرف سےتاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کا عالم ہوگیا اور ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،فی کلو قیمت کتنی؟ جانیں
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، 2سال سے جس طرح کی ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ آج ملتوی نہیں ہوگا، ہم تیار ہو کر آئے ہیں۔ فیصلہ سننے کیلئے ہم آئے ہیں۔ جو بھی فیصلہ آئے۔انصاف کا فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بری ہوکر رہا ہوں گے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اگر انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال جو زیادتیاں ہوئی اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اس حوالے سے آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ تو بیرسٹر گوہر جواب دیے بغیر اڈیالہ جیل چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) امریکہ نے جمعرات کو سوڈانی مسلح افواج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔ سوڈان کے آرمی چیف پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد روکنے اور اسکولوں، بازاروں اور ہسپتالوں پر حملے کرنے اور اس تنازعہ کو پیدا کرنے کا الزام تھا، جس نے دنیا میں نقل مکانی کا سب سے بڑا بحران پیدا کر دیا ہے۔ امریکہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر پابندیاں عائد کر دیں امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ برہان نے "جنگ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی امن مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا، اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات اور کشیدگی میں کمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) جرمن پولیس نے جمعرات کو فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر مراکشی سکیورٹی سروسز کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ اس شخص کو ابتدائی طور پر اسپین میں یکم دسمبر 2024 کو یورپی وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا اور اسے مقدمہ چلانے کے لیے جرمنی منتقل کر دیا گیا تھا۔ زیر حراست شخص پر کیا الزام ہے؟ استغاثہ نے بتایا کہ مراکشی شہری، جس کا نام صرف یوسف ال اے کے طور پر ظاہرکیا گیا ہے، پر جنوری 2022 سے مراکش کی حزب اختلاف کی احتجاجی تحریک الحراک الشعبی (عوامی تحریک) کے اراکین کی جاسوسی کا...
اسلام ٹائمز: درحقیقت گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ریاست کا یہ دعویٰ کہ ملک میں ایسا کوئی علاقہ نہیں، جہاں دہشتگردوں کی عملدراری ہے اور ریاستی رٹ نہیں، درست نہیں۔ کیونکہ گذشتہ روز کرم کے علاقہ بگن میں مقامی دہشتگردوں نے ریاستی رٹ کو سرعام چیلنج کرتے ہوئے سامان سے بھرے ٹرکوں پر حملہ کیا اور فورسز کی موجودگی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کیساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی اور بدامنی دن بدن ریاستی کنٹرول سے...
پاکستان میں بینکاری کا شعبہ گزشتہ ایک دہائی سے بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور وہ تبدیلی ”سود سے پاک بینکاری“ یعنی ”اسلامی بینکاری“ ہے، جو پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے، جس کا ثبوت اسلامی بینکوں کی تیزی سے ترقی ہے۔ شرعی اصولوں پر مبنی اسلامک بینکنگ کے اثاثے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 97 کھرب روپے کی سطح پر جا پہنچے ہیں، جو مجموعی بینکنگ سیکٹر کا 18.7 فیصد ہے۔ دس سال قبل یہ تناسب 10.4 فیصد تھا۔ اسلامی بینکوں کے نیٹ ورک میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جن کی برانچوں کی تعداد 868 سے 2 ہزار 806 پر جا پہنچی، جب کہ روایتی بینکوں کی اسلامی...
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل...
کراچی : پاکستان کا قومی خلائی ادارہ اسپارکو آج اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) خلا میں بھیجے گا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا، اور اس کی لانچنگ کی تقریب کراچی میں اسپارکو کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ اس دوران پاکستانی عوام سیٹلائٹ کے خلا میں جانے کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔ یہ سیٹلائٹ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور دیگر نگرانی کے کام۔ اسپارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ ای او-1 مشن پاکستان کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہ مقامی سطح پر تیار کردہ...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹیسٹ فاسٹ بائولرمیرحمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہرآنا پڑا۔فاسٹ بولرپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 کرکٹ ٹورنامنٹ میں غنی گلاس کے لئے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں، ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میچ کے دوسرے دن زخمی ہوئے۔ غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کرکٹرکے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئوٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے تو یہی ہوگا۔چند دن قبل اسی گراونڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر شدید تنقید کی تھی۔ شاہد آفریدی ارشد ندیم سے...
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلروں اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار کیے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے۔ مزید پڑھیں: کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600...
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 114,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور یہ 114,174 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113,836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278.86 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے پر آ گیا۔
گجرات:سرائے عالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کا قاتل مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم کوساتھیوں نےپولیس حراست سےچھڑایا اور ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائےعالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس نے بتایا رات گئے ملزم ندیم کو ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑا لیا تھا، جس کے بعد گاؤں کھوہار کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے مفرور ملزم ندیم مارا گیا۔ ملزم ندیم نے چار سالہ زہرہ جنید کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا،قتل کیس میں پانچ افراد سے تفتیش اور تین کے ڈی این...
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔ ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کے دل جیتے۔ ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹر ’ویلکم پنجاب‘ ہے، جس کی عکسبندی اس وقت جاری ہے۔ ان کے کام کو ہمیشہ ان کے مداح اور فلم انڈسٹری یاد رکھے گی۔ مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے بھی نوازا...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف آٗئی کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔...
راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اہم کیس کی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے جب کہ وکیل صفائی سلمان اکرم راجا اور ملزمہ بشریٰ بی بی کے بیٹی اور داماد بھی عدالت پہنچے۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ گزشتہ 30 روز سے محفوظ ہے اور اسے 4 بار مؤخر کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے آج فیصلہ سنانے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی جیل عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جب کہ عمران...
برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : رواں موسم سرما میں ہاربن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے اس برف پوش شمالی شہر کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ مقامی کلچر اینڈ ٹورازم بیورو کے انچارج نے بتایا کہ ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے آغاز کے تقریباً پندرہ دنوں میں شہر میں سیاحوں کی مجموعی تعداد میں سال بہ سال 21.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں ،ہاربن میں مجموعی طور پر 179 ملین سیاحتی ٹرپس دیکھے گئے ہیں ، جس سے 231.42 بلین یوآن کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی ، جو سال...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر گزشتہ روز نامعلوم حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے تاہم اب یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ حملہ آور نے اداکار سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے بتایا کہ حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جے) کے کمرے میں داخل ہوا۔ حملہ آور نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار پر سیف علی خان اور ان پر حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں طبی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے جن سے 30 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو ضروری طبی مدد مہیا کی جائے گی۔'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے یہ اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا میں 42 مقامات پر صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات درپیش ہیں جن میں سے 17 جگہوں پر فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنگیں، وبائیں، موسمیاتی حوادث اور دیگر ہنگامی حالات الگ تھلگ یا اکا دکا واقعات نہیں ہوتے بلکہ یہ تواتر سے پیش آتے اور ایک دوسرے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لبنان اور شام کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں ممالک نیا آغاز کر رہے ہیں جس کے لیے انہیں اقوام متحدہ کی مدد دستیاب رہے گی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت بڑے مسائل کے باوجود لبنان کے روشن مستقبل کی امید ماند نہیں پڑی۔ اسرائیل کے ساتھ اس کا جنگ بندی معاہدہ بہت اہم ہے جسے برقرار رہنا چاہیے۔ Tweet URL ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں شام کے اپنے پہلے دورے پر تھے جہاں انہوں نے عبوری حکام سے ملاقاتوں کے بعد...
چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ اور نقصان پہنچا ہے اسی لئے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور...
امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس اچانک مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد...
چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔ جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروزجمعۃ المبارک،17جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 286,020.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 245,220.25 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24K 24,522.00 245,220.00 286,020.00 313,804.00 24,522,025.00 22K 22,479.00 224,785.00 262,185.00 287,653.00 22,478,500.00 21K ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں...
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر منعقد ہو گی، جہاں وہ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز، اپنی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ اس اہم موقع کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ لگائی جا رہی ہے، جبکہ 25 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا...
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا، اور دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے اس میچ کے لیے پریکٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے، اور اسے پلاسٹک کور میں ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ گراونڈ اسٹاف کو پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔ اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپن بولرز پر زیادہ انحصار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے...
پشاور:گزشتہ روز کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 5 ڈرائیور تاحال لاپتا ہیں اور 5 اہلکار زخمی ہیں۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی...
لاہور: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خان پور میں دھند چھا سکتی ہے۔ بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال،...
غزہ: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 188 زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی اور فضائی حملے کیے۔ غزہ سٹی میں ہونے والی بمباری کے دوران 8 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کے مغربی حصے میں اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 30 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہوئے۔ غزہ میں شہداء کی تعداد 46 ہزار 788 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 10...
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر گوہر رشید نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ گوہر رشید نے ایک صحافی سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد بتائیں گے کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرامے کا شوٹ ہے بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے...
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 17 جنوری مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فیصلہ سنانے کے بجائے مؤخر کردیا گیا تھا۔ جج ناصرجاوید رانا...
مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی، 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی ہوگی۔ آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ خدمات کے شعبے میں برآمدات، 6.51 فیصد اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے، امپائرز اب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ کو جن لوگوں سے تھوڑا سا بھی خطرہ ہے۔ ان سے دور ہو جائیں اور خود کو مضبوط کر لیں۔ اس وقت صدقہ بھی دنیا ضروری ہے اور اپنی عزت کی حفاظت بھی۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی اچھا اور مہربان دن ہے بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج شام ہی بہتری مل جائے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ خود بخود دور...
اقصی شاہد: پاکستان کی اسپیس اینڈ اپسٹریٹ ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) آج خلا میں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے تاکہ عوام اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔ ای او-1 سیٹلائٹ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی، ان کی بہتر دیکھ بھال اور قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ جدید سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل ثابت...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 17 جنوری مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فیصلہ سنانے کے بجائے مؤخر کردیا گیا...
آج بروزجمعہ،17 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ جوش اور توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔ دوستوں کی مدد سے آپ کی کامیابی کے امکانات قوی رہیں گے۔ پیار و محبت کے معاملات کامیاب ہوں گے۔ ذاتی تعلقات آپ کے حق میں بدل جائیں گے۔ مسابقتی سرگرمیوں میں آپ کی بااثر موجودگی ہوگی۔ جذباتی معاملات میں مثبت رہیں۔ دوستی بڑھے گی۔ عزیز و اقارب سے اختلافات دور ہو جائیں گے۔ خاندان میں سکون اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ آپ بڑوں کی فرمانبرداری برقرار...
لاہور(نیوزڈیسک ڈیسک)حکومت کی جانب سے جنوری 2025 کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 750 روپے والے بانڈز کے لیے سال کی پہلی قرعہ اندازی حال ہی میں ہوئی۔ ٹیکس برھنے کے بادجود بہت سے لوگ اب بھی یہ بانڈز خرید رہے ہیں،آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق بانڈ نمبر 271541 والے خوش قسمت فاتح کو 1500000 روپے کا بڑا انعام حاصل ہوا ہے جبکہ بانڈ نمبر 317904، 496553، اور 800663 کے ساتھ تین دیگر فاتحین کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام کے زمرے میں 1696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں جس میں ہر شخص کو 9 ہزار 3 سو روپے دیئے جائیں گے۔ 750 روپے کے انعامی بانڈز کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کر دیا، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے، اہل خانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے کہ واردات ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی خاندان کو چوروں نے لوٹ لیا ہے، لائنز ایریا کے رہائشی خاندان نے دعویٰ کیا کہ گھر میں 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے کی نقد رقم موجود تھی، ان کے گھر میں شادی کی تقریبات چل رہی ہیں، جب کہ سب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چوری کا واقعہ پیش آگیا۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ چور نے الماریاں توڑ کر زیورات اور نقدی...
ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال...
بیرسٹر سلطان نے کہا کہ یہ حقیقت لائق فخر و تحسین ہے کہ آزاد کشمیر میں قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین، اتحاد بین المسالک اور حقیقی اسلامی معاشرہ کے قیام کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی اجلاس چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔ اجلاس میں ممبران اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت حسین نقوی، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا سعید یوسف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا محمد...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر ابھی تک 55 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگلے ہفتے تک اگر آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا۔حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث بجھی آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے، مکینوں کی گھروں کو واپسی ابھی ممکن نہیں ہے ہواؤں کا رخ دیکھ کر شہریوں کی گھروں کو واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آگ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ آگ سے اب تک 26 افراد...
امریکہ(نیوز ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے، تقریب حلف برداری یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر ہوگی۔جہاں ٹرمپ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ، ان کی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔تقریب کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہےہیں، 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ کے ساتھ 25 ہزار پولیس افسران تعینات اور سکیورٹی چوکیا ں قائم کی جارہی ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے کیپیوٹل تک 3 کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے...
تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ سعودی ہم منصب سے مصافحہ کررہے ہیں بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ جمعرات کے روز تھائی لینڈ کے سرکاری دورے کے لیے بنکاک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے تھائی ہم منصب ماریس سنگیامپونگسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فیصلہ دیں گے، جو آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ اس کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم اس کے بعد تین بار فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کرتی ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ جمعہ کو معاہدے کی توثیق کے لیے ووٹ ڈالے گی۔ یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن دوسری جانب، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد کابینہ اجلاس...
رپورٹ: احتشام احمد فاروقی: آذربائیجان اورکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے ایک منفرد اور تخلیقی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو فنونِ لطیفہ کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد داؤد نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ آذربائیجان اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تکمیل کے لیے یہاں کی مقامی کمپنیوں ’ورکہ ہولیکس‘ اور ’ڈی آر سٹوڈیوز‘ کو دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کامسیٹس یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں کی مختلف جامعات کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ یونیورسٹیز کے طلبا اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ...
گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
نون چائے کشمیریوں کی روایتی گلابی رنگ کی نمکین چائے ہے، جسے کشمیری نون چائے کہتے ہیں، جبکہ نسلاً کشمیری اسے وسط ایشیائی اصطلاح ’شیر چائے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نون چائے کا ذائقہ نمکین ہوتا ہے اور اسے نمکین چائے یا گلابی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ نون چائے کشمیریوں کی اہم روایتی نمکین کھانوں میں شامل ہے اور قریباً ہر کوئی اسے روزانہ پیتا ہے۔ یہ کشمیریوں کا سب سے مشہور اور عام مشروب ہے۔ نون چائے پینے کی رسم بہت قدیم ہے اور کشمیریوں کے ہر خاندان میں نسلوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ عموماً یہ چائے ایک فلاسک یا بڑے سماوار (پیتل کے برتن) میں پیش کی جاتی ہے، جس میں دھکتے...
بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری...
سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت...
امریکہ کا کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ملک فہرست سے خارج کرنے کا اعلان, کیوبا میں قیدیوں کی رہائی کا آغاز
ویب ڈیسک — کیوبا نے بدھ کے روز ویٹی کن سے مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر کچھ قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس نے یہ اقدام اس کے ایک روز بعد شروع کیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ نے کیو با کو دہشت گردی کے ایک سر پرست ملک کے طور پر نامزدگی کو ختم کرنے سے متعلق صدر کے ارادے کا اعلان کیا ۔ جزیرے میں قیدیوں کے مقدمات پر نظر رکھنے والے کیوبا کے سول گروپس کے مطابق دن کے دوران ایک درجن سے زیادہ ان لوگوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں مختلف جرائم پر سزا دی گئی تھی اور جن میں سے کچھ کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا...
ہم سب جانتے ہیںکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے آخری حد تک کوششیں کر رہے ہیں ، بالخصوص خیبرپختونخوا میں، جو اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہر روز کسی نہ کسی علاقے سے خوارجیوں کے حملے اور ہمارے جوانوں کے شہید ہونے کی خبر آجاتی ہے۔ آرمی چیف ، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملک میںسرمایہ کاری لانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ا ور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ جس علاقے میں دہشت گردی رہے گی اس علاقے میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہاں روزگار نہیں ہوگا اور...
وہ کتنا خوبصورت منظر تھا جب سردیوں کی ٹھنڈی صبح سکول گرائونڈ میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کی کلاسز کی قطاریں لگتی تھیں اور سامنے دو یا تین بچے علامہ اقبالؒ کی مشہور زمانہ نظم ’’لب پہ آتی ہے یہ دعا بن کے تمنا میری، زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری‘‘… پھر اس نظام کے ساتھ تمام لائنز پریڈ کرتی ہوئیں اپنی اپنی کلاسز کی طرف روانہ ہو جاتیں پھر ایک ڈرل پیریڈ ہوتا تھا۔ ہمارے پی ٹی ماسٹر مختلف کھیلیں سکھاتے اور اساتذہ دل لگا کے پڑھاتے تھے۔ جب سے وہ ماحول ختم ہوئے ہمارا نظام تعلیم بھی ٹھس ہوگیا… ٹاٹ، دری اور چادر پر بیٹھ کر پڑھنے والے بچے تو اب بھی ہیں مگر ان...
تاج برطانیہ کے عہد میں جن سرکاری شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا گیاان میں قابل ذکر ریلوے،آبپاشی،محکمہ پوسٹ ،پولیس ،جنگلات اور انتظامیہ کے محکمہ جات تھے،ان کا مکمل نیٹ ورک تھا،ناقدین کا خیال ہے کہ برصغیر کے وسائل کو برطانیہ منتقل کرنے کے لئے سفری سہولیات کے نام پر1861میں لنڈی کوتل سے راس کٹاری تک ہندوستان کو ریلوے کی وساطت سے ایک لڑی میں پرو دیا،ہر ریلوے سٹیشن پر ملازمین کی رہائش گاہیں تعمیر ہوئیں،زراعت کی ترقی کے لئے برطانوی انجینئرز نے1840کی دہائی میں سندھ کا سب سے بڑا نہری آبپاشی نظام بنایا، نہروں کے ساتھ ساتھ ڈاک بنگلے اور ملازمین کے مکانات بنائے گئے، اسی طرح 1837 میں ہندوستان میں پہلا ڈاک خانہ بنا ،بعد ازاں ملٹری...
میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کالموں میں ہمیشہ مثبت کام کرنے والے لوگوں اور اداروں کا ذکر کروں اور جس کے لئے روزنامہ ’نئی بات‘ کی پوری ٹیم کا تعاون مجھے حاصل ہوتا ہے ۔ لیکن کبھی کبھی ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں کہ اگر انہیں چھپانے کی لاکھ کوشش بھی کر لی جائے تو ضمیر اندر سے لعنت ملامت کرتا رہتا ہے اور یوں معاشرے کے ان بد نما داغ بننے والے لوگوں کے چہروں سے نقاب اٹھانا لازم ہو جاتا ہے ۔ قارئین ! خبر ہے کہ لاہور میں ایجوکیشن اتھارٹی حکام کی جانب سے خواجہ سرائوںکے سکولز قائم کر نے کے لئے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں سے فنڈز جمع کئے ۔ فی سکول سے 25ہزار...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟ اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا 3 روزہ وارم اپ...
ہمارے ہاں دیہاتوں میں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں کسی شک شبہے میں یا کسی تفتیش کے چکر میں تھانے والے بلاتے ہیں، وہاں ان سے تھانے والے اپنے روایتی انداز میں’ تفتیش‘ کرتے ہیں، جب وہ کپڑے جھاڑتے ہوئے تھانے سے نکلتے ہیں، واپس گاؤں میں پہنچتے ہیں، گاؤں والے پوچھتے ہیں کہ خیر کا معاملہ رہا؟ وہ اپنی لُنگی کو درست کرتے ہوئے، مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہتے ہیں’ چوہدری صاب ( تھانے دار) نے بلایا تھا، ایک کیس کے سلسلہ میں مشورہ کرنا تھا۔‘ یہ الگ بات ہے کہ سوال کرنے والوں کو بھی خوب علم ہوتا ہے کہ تھانے دار نے مشورہ کے لیے نہیں، ’تفتیش‘ کے لیے بلایا ہوگا، پولیس والوں نے...
مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اپنی سرزمین پر عزت کے ساتھ جینے کا حق نہیں ہے تو ہمیں دستیاب بنیادی سہولیات پانی، بجلی وغیرہ کا کوئی معنی و مطلب نہیں ہے۔ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح لوگوں کے وقار کو بحال کرنا ہے۔ اپنی زمینوں، اپنے روزگار اور اپنے وسائل پر پہلا حق ہمارا ہونا چاہئے۔ گزشتہ چھ برسوں سے ہمارے یہاں کوئی جمہوری نظام نہیں تھا، ایک خلا تھا۔ لوگ جمہوری حکومتوں کی قدر کرتے ہیں کیونکہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان پل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے...
قبل ازیں شام کے وزیر خارجہ اشعد الشیبانی نے باور کرایا کہ انکا ملک کسی ریاست کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو شام کی سکیورٹی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں عبوری عمل کے قائد احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل بفر زون میں پیش قدمی کے لئے حیلے بنا رہا ہے، اسے وہاں سے نکلنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الشرع نے باور کرایا کہ شام، اسرائیل کے ساتھ مشترکہ بفرزون میں اقوام متحدہ کی فوج کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، بفرزون میں اسرائیل کی پیش قدمی کا عذر یہ تھا کہ وہاں ایرانی ملیشیا اور...
القادر ٹرسٹ کا ذکر آج کل زبان زد عام ہے۔ کیونکہ 2023 میں نیب نے اس کیس میں عمران خان نامی مرکزی ملزم بمعہ دیگر کے خلاف اس میں ہوئی کرپشن کی وجہ سے کارروائی کا آغاز کیا۔ اب اس کیس کا فیصلہ جو پچھلی کئی تاریخوں سے ملتوی کیا جا رہا تھا، آج بروز جمعہ متوقع ہے۔ بہت کم لوگ اس کیس میں ہوئی قوانین کی خلاف وزیوں اور کرپشن کے بارے میں جانتے ہیں۔ اکثر نے اسکا صرف نام سن رکھا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کیس کو اپنے قارئین کے لیے آسان زبان میں تحریر میں لایا جائے تاکہ عام عوام بھی اسے سمجھ سکیں کہ اس کیس کی بنیاد کیا ہے اور کیوں اس...
مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے، اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کردی۔دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔تینوں خواتین سے شادی کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی۔ تینوں دلہنوں نے سفید لباس پہنا اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص بھی کیا۔ویڈیوں کلپ میں نوجوان دلہا محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس نے یہ...
لاہور(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔ دوسری جانب ٹی 20 میں بابراعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی وہ بارہویں نمبر پرموجود ہیں۔ بابر اعظم کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ نئے بیٹ میں خاص کیا ہے؟
جون ایلیا نے دیو جانس کلبی کو اپنا مرشد کہا ہے۔ دیو جانس نے اپنے افکار اور منفرد انداز سے بہت لوگوں کو متاثر کیا۔ بے ثباتیِ کائنات کے احساس نے اس کی پوری شخصیت کو تشکیل دیا تھا۔ پھر کیایہ دنیا کیا اس کا عیش و آرام اور کیا اس کی نمائش۔ ہم اس سے مایوسی، قنوطیت سے تعبیر کر کے اتنے بڑے دبستان سے منہ نہیں موڑ سکتے۔ دیوجانس ، جو قدیم یونان کے فلسفیوں میں سے ایک ہے، اپنی منفرد شخصیت اور نظریات کی وجہ سے ہمیشہ ایک نمایاں مقام پر رہا ہے۔ اس کا تعلق سقراط کے فلسفیانہ مکتبہ فکر سے تھا اور وہ خود کو "سائنوک” کہلاتا تھا۔ یہ نام اس کے فلسفہ زندگی کی...
آتشزدگی سے تباہ ہونے والا شہر لاس اینجلس دنیا کے متمول ترین افراد کی بستیوں میں سے ایک ہے، اسے فرشتوں کا شہر بھی کہتے ہیں۔ دنیائے فلم کا سب سے بڑا مرکز ہالی وڈ بھی یہیں ہے جہاں اداکار، موسیقار، ہدایتکار اور فن کی مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والے تخلیق کار بڑی تعداد میں مقیم ہیں، یہاں کے باسی اپنے آپ کو دیگر دنیا میں بسنے والوں سے ایک درجہ اوپر سمجھتے ہیں، ان کا طرز زندگی نمائشی ہے۔ یہاں کم سے کم مالیت کا چھوٹا سے چھوٹا گھر بھی کئی ملین ڈالر کا ہے جبکہ بڑے گھر کروڑوں ڈالر مالیت کے ہیں۔ یہ خواب بیچنے والا شہر ہے، تباہ کن آگ کے حوالے سے مختلف تھیوریاں سامنے...
مواصلات کا مطلب ہے رابطے کے ذرائع، ذرائع نقل و حمل، ذرائع آمد و رفت و ترسیل، تار اور ٹیلیفون وغیرہ کا نظام نیز ان سے متعلقہ محکمہ (برقی مواصلات، ٹیلی ویژن، ٹیلی پرنٹر، فکس اور ای میل وغیرہ)۔ابتدائی انسان کی ترقی کی رفتار وہی تھی جو اُس کے پیدل چلنے کی ہوا کرتی تھی لیکن جس دن اُس نے گھوڑے کو سدھار لیا اُس کی ترقی کی رفتار ون ہارس پاور ہو گئی اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ رفتار بڑھتی چلی گئی ۔غار سے نکلے انسان نے پیدل چلنے کا جو سفر شروع کیا تھا وہ عروج کی منازل طے کرتاہوا صدیوں کے بعد آج زمین کی کشش سے نکل کر آسمانوں میں نئے ٹھکانے ڈھونڈ رہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا-افریقہ-یورپ-ون (اے اے ای-1) سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست روی کو حل کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو حل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے، پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ میں کہا...
مراکش(نیوزڈیسک)مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔خیال رہےکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23...
سٹی42: پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا، ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑاچیلنج تھا، خدا کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی، ماؤنٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز View this post on Instagram A post shared by Samar Khan | Adventure Athlete (@skhanathlete) ...
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا، آج اسی حماس سے اسے معاہدہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر جمعہ 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر آج 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا، آج اسی حماس...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 1 وین اور 3 ٹرالروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے کر پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔
— فائل فوٹو پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاکضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے...
کراچی میں ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جہاں ستر ایکڑ پر جدید رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے پندرہ ملین اسکوائر فٹ پر گیٹیڈ کمیونٹی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں...
سٹی42:فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ۔۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوسزاہوگی یانہیں?۔۔190ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آج سنایاجائےگا۔۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آگاہ کردیاگیا ہے۔۔واضح رہے ۔۔۔ آج سے قبل کیس کافیصلہ تین بارمؤخرہوچکا۔۔