پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) 15 اپریل سے ملائیشین نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔
“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ، ثقافتی وراثت اور جدت طرازی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اور ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی شاندار حکمت ، پوری دنیا کے لئے ان کے گہرے جذبات ، اور ماضی اور حال کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شاندار طریقے سے پیش کیا جائے گا۔
ملائشیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس پروگرام کی نشریات کے منتظر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے ملائیشیا کے عوام کے لیے ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے کیا جائے گا کے پسندیدہ حوالہ جات
پڑھیں:
چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا
چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ نے وزیراعظم آفس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا خصوصی انٹرویو کیا۔انور ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انور ابراہیم نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “ایشیا پرسپیکٹیو” پروگرام چین اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔