2025-02-11@09:01:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6040
«قائم کیا»:
(نئی خبر)
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی، فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجودگی کے دوران آگاہ کیا ہے کہ سعودی فاسٹ فوڈ کمپنی ’البیک‘ نے پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور توقع ہے کہ وہ بڑے شہروں میں اپنی فرنچائز کھولے گی۔ نجی اخبار میں شائع اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے البیک کے پلانٹس کا دورہ کیا، اور وہاں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران، البیک نے تصدیق کی کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا اس کا منصوبہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ہفتے کو اس حوالے سے جاری پریس ریلیز...
عرفان ملک: لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری، جس میں ان کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور نے بتایا کہ رواں سال 2501 مسافروں کو جعلی، مشتبہ یا نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 8 مسافروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گداگری میں ملوث 14 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا ایف آئی اے کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب 9 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ مزید برآں، جعلی دستاویزات...
![پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ](/images/blank.png)
پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ...
دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے...
سعید احمد: پاکستان ریلوے نے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 7 ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔ نجی شعبے کو ٹرینوں کی منتقلی کے لیے بڈ ڈاکومنٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب نجی شعبے سے فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا اسی دن تمام کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکنیکل بڈز کا کھلا جائزہ لیا جائے گا، اور صرف...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لزبن میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرم جوش تعلقات کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوامی روابط اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔ یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔ اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) تین بالٹک ریاستوں نے ہفتے کے روز اپنے بجلی کے نظام کو روس کے پاورگرڈ سے منقطع کر لیا. خطے کے آپریٹرز نے کہا کہ یہ اس منصوبے کا حصہ ہے جو بالٹک ممالک کو یورپی یونین کے ساتھ زیادہ قریب سے مربوط کرنے اور سکیورٹی کو بڑھانے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا نے مشترکہ نیٹ ورک سے رابطہ منقطع کر دیا ہے اور اب یورپی گرڈ کے ساتھ منسلک ہوں گے. یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین آج ایک تقریب سے خطاب کریں گی جس میں یورپی یونین کے نظام میں تبدیلی کی نشاندہی کی جائے گی. دوسری طرف یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی...
لزبن (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، ان سےجب ملاقات ہوئی تو مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کردیے، ہمارےصوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جارہا ہے،...
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، فلم نے اوپننگ پر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) 2016 میں پہلی بار ریلیز ہونے والی اس فلم نے کُل 8 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم اب 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف 2 دنوں میں 9 کروڑ سے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت پھیلانا اور انہیں اپنی جائز جدوجہد آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک حریت نے سرینگر سے اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور...
کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان نے اچانک دھاوا بول دیا، اور تنظیمی معاملات کی تقسیم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہے لیکن پارٹی فیصلے گورنرہاؤس سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مشاورت کے بغیر سرکلر جاری کیا گیا، جس پر کارکنان نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں،...
امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔ جج پال اینجل میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔ 19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیدیا۔ ایلون مسک نے جج کو سرگرم کارکن کہہ ڈالا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔
اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی غزہ سے بے دخلی پر مبنی امریکی صدر کے مذموم منصوبے کا سد باب کرنے کیلئے عرب ممالک نے مصری دارالحکومت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری اخبار العربی الجديد نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے سے مقابلے کے لئے عرب ممالک نے 27 فروری کے روز عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ العربی الجدید کا کہنا ہے کہ تقریبا 1 ہفتے کے بعد منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اس ہنگامی اجلاس کا مقصد، ٹرمپ منصوبے کے تحت فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور...
ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی گئی تھی، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205...
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکومت کا اقدام ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اسرائیل کو ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس اسلحہ فروخت کا اعلان کانگریس کے بغیر کیا، جو ایک غیر معمولی قدم ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ اس سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے بھی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) 8 فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یوم سیاہ منایا،صوابی کے سوا باقی کسی علاقے میںکوئی موثر احتجاج نہیں کیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذکی گئی ، متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں۔صوابی کے جلسے میں تحریک انصاف کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پنجاب سے بھی قافلے شریک ہوئے۔سٹیج پر عمران خان کے علاوہ کسی اور پارٹی رہنما اور وزیراعلیٰ گنڈا پورکی تصاویر نہیں لگائی گئیں اور یہ فیصلہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کیا تھا ، جنید اکبر نے ہارڈ لائنرکے طور پر سخت تقریرکی اور اپنے کارکنوں کا لہوگرماتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ آئندہ ہم پوری تیاری اورگولیاں کھانے...
اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ نائب وزیراعظم نے مزید...
سعودی عرب نے حالیہ بیان میں ان عرب ممالک کی تحسین کی ہے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ مملکت نے واضح کیا کہ یہ مؤقف فلسطینی مسئلے کی عرب اور اسلامی دنیا میں مرکزیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ایسے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جو اسرائیلی قبضے کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ مملکت نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی ذہنیت...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی، فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ سعودی عرب کا ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، پاکستانی بھی متاثر ہونگے اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ...
رفیع سودا کا شعر آج کل ہر طرف رائتے کی طرح پھیلے خطوط کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے۔سودا کہتے ہیں ۔ تیرا خط آنے سے دل کو میرے آرام کیا ہوگا نہ جانے کہ اس آغاز کاانجام کیا ہوگا انجام کا تو شاید کسی کو بھی کچھ معلوم نہیں لیکن پاکستان میں خط لکھنے کا سلسلہ جو قاضی فائز عیسیٰ صاحب شروع کرگئے تھے وہ ایک وبا کی طرح پھیلتا ہی جارہا ہے پہلے یہ سلسلہ جسٹس منصور علی شاہ سے اسلام آبادہائی کورٹ آیاتو وہاں سے خطوط لکھے گئے۔ ایک خط امریکا سے بھی آیا تھا اُسی خط کو بگاڑ کا بانی بھی کہاجاسکتا ہے ۔اُس خط کا حاحل تو یہ ہوا کہ اس خط کو پڑھ کر...
اکثر ہمیں سننے کو ملتا ہے کہ پاکستانی عوام ٹیکس چور ہے، وہ ٹیکس نہیں دیتی اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی، نہ صحت کی سہولیات مل سکتی ہیں، تعلیم اور نہ روزگار۔ لیکن کیا یہ دعوے واقعی سچ ہیں؟ اور اگر فرض کرلیں کہ جو لوگ اس وقت ٹیکس دے رہے ہیں وہ پوری زندگی ٹیکس دیتے رہیں، تو کیا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا؟ آج ہم ڈیٹا کے ساتھ یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اصل کہانی کیا ہے اور وہ کون سے عوامل ہیں جو ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ عوام نے...
ملک میں ٹرانسپورٹ کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر منتقل کرنے کی پالیسی کے تحت حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے 57 مینوفیکچررز کو لائسنس دے دیے ہیں، جو کہ گرین ٹرانسپورٹ سلوشنز کی طرف منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حکومتی منصوبے میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ قدم پاکستان کے لیے ایک صاف ستھرا، کم خرچ اور زیادہ پائیدار نقل و حمل کا نظام حاصل کرنے کے ہدف سے ہم آہنگ ہے۔ حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی (این ای وی پی)، جو 2019 میں منظور ہوئی تھی، اور اس کا پہلا ٹار گٹ یہ ہے کہ سال 2030 تک فروخت ہونے...
8 فروری 2025 کو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ 8 فرور ی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی اسی تاریخ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ تیسری طرف اسماعیلی فرقے کے لوگوں نے پرنس عبدالکریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کیا۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ایک بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان جن بڑے بڑے مسائل سے دوچار ہے اس میں ایک مسئلہ ملک میں آزادانہ، دیانتدارانہ اور منصفانہ انتخاب کا بھی ہے۔ ترجیحات کا تعین کیا جائے تو...
حماس کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کا غزہ کی حکومت کو اپنے ہاتھ میں لینے پر کوئی اصرار نہیں اور قومی اتحاد پر مبنی ایک حکومت، غزہ کا انتظام و انصرام سنبھال سکتی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما باسم نعیم نے اعلان کیا ہے کہ آج انجام پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے مناظر نے غاصب صیہونی وزیراعظم کو یہ تنبیہی پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے ساتھ کھلواڑ سے باز رہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں باسم نعیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی فریق کو اس بات کا فیصلہ کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے کہ فلسطینی قوم...
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ خیال رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف انجری کا شکار واضح رہے...
لاہور(آئی این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیاہے ۔ محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ۔ مزدور نے محسن نقوی سے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ اس کے پاس موبائل نہیں ہے اور وہ اس لئے ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا ، جس پر محسن نقوی نے...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے وہ تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے‘ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو‘ وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے o کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منہ موڑ لیا o
![پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ، ٹرمپ آگیا ، بانی باہر نہیں آیا ، فیصلے ملکی مفادمیں کرینگے : وفاق وزرا](/images/blank.png)
پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ، ٹرمپ آگیا ، بانی باہر نہیں آیا ، فیصلے ملکی مفادمیں کرینگے : وفاق وزرا
اسلام آباد ؍لاہور؍نارووال؍سیالکوٹ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نیوز رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی تحریک انصاف باہر آجائے گا، ٹرمپ بھی آگیا لیکن بانی باہر نہ آ سکا۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے حکومت سے مذاکرات کرتے دکھائی نہیں دے رہی۔ امریکہ کسی قسم کی خواہش کا اظہار کرے تو ریاست اپنے تمام تر فیصلے ملکی مفاد میں کرے گی کیونکہ ریاست ملکی دفاع پر سمجھوتا نہیں کرتی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور جنگ جاری ہے، دہشت گردی کے واقعات تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں جن کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد...
حکومت نے پناہ گزینوں سے متعلق ٹرمپ پالیسی کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا، جبکہ ہفتہ کے روز راولپنڈی سے 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب میں ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع راولپنڈی کی پولیس کی جانب سے 5 روز قبل حراست میں لیے گئے ایک افغان نوجوان نے رہائی نہ ملنے اور ملک بدر کیے جانے پر اپنے سر پر لوہے کی سلاخوں...
![بنوں ،چوکی امن کمیٹی دفتر پر حملے ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید : شمالی وزیراستان میں افغان شہری ہلاک](/images/blank.png)
بنوں ،چوکی امن کمیٹی دفتر پر حملے ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید : شمالی وزیراستان میں افغان شہری ہلاک
اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ بنوں‘ پشاور (اپنے سٹاف رپوٹر سے+ بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیاء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں شدت پسندوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے...
— فائل فوٹو کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔اس فیصلے کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ...
بدین : جماعت اسلامی کی جانب سے 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی، قومی ٹیم 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں پر 330 رنز بنائے۔ گلین فلپس 74گیندوں پر 106 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ول ینگ اور ریچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا۔ ول ینگ 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے ۔ریچن رویندرا 25 ‘کین ولیمسن 58 ، ڈیرل مچل 81‘ ٹام لتھام ‘ مچل بریس ویل 31 رنز بناسکے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، ابرار احمد نے 2 جبکہ حارث روف نے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی...
راولپنڈی میں بہت سے قدیم بازار مشہور ہیں، موتی بازار کا شمار بھی انہی بازاروں میں ہوتا ہے، جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیا بہت ہی مناسب قیمت میں مل جاتی ہیں۔ اس بات میں کوئی 2 رائے نہیں ہے کہ یہاں خریداروں کا رش رہتا ہے۔ یہاں آنے والے افراد جب خریداری کرکے تھک جاتے ہیں اور بھوک کا احساس ہونے لگتا ہے تو وہ یہاں پر دستیاب دہی بھلے کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ دہی بھلے کی دکان قریباً 25 برس پرانی ہے۔ یہاں ایک بار آنے والا دوبارہ ضرور آتا ہے۔ اس دکان کے دہی بھلوں کی خاص بات کیا ہے۔ جانیے اس ویڈیو میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
![پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں](/images/blank.png)
پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالتے ہی امریکی پالیسیوں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں، جس میں ان کی طرف سے یو ایس ایڈ پروگرام کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے دنیا بھر کے متعدد ممالک میں چلنے والے یو ایس ایڈ پروگرام بھی منجمد ہو گئے ہیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے بعد پاکستان میں تقریباً 845 ملین ڈالرز سے زیادہ کے منصوبے منجمند ہو گئے ہیں، سینکڑوں پاکستانیوں کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ نوکریوں کے علاوہ سب سے زیادہ نقصان اس امداد سے مستفید ہونے والے افراد کا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:یو ایس ایڈ مجرم...
٭متعدد کارکنان ایم کیوایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے ، شورشرابا، نعرے بازی ٭خالد مقبول صدیقی کچھ ذمہ داریوں سے دستبرداری کے لیے تیار تھے ، فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات کے باعث تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمہ داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری...
٭ٹیم ورک سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت میں مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ گئی تھی ٭کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کی محفل سجائی گئی ہے کہ پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف جو سفر کیا ہے ،...
٭کیوی ٹیم کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 254 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ٭گلین فلپس کی دھواں دار اننگز ، 7چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا۔ کیوی ٹیم کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 254 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 330 کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا، انہوں نے پہلے ہی اوور...
اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے حماس کے خاتمے سے متعلق غاصب صیہونی رجیم اور امریکہ کی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رجیم کے نمائندے ڈینی ڈینون نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے سے متعلق اپنی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس موجود ہے، اسرائیل کا مستقبل خطرے سے خالی نہ ہو گا۔ امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ غاصب صیہونی رجیم کے مذاکرات دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے جا رہے ہیں تاہم اسرائیلی رجیم کے اہداف مکمل طور واضح ہیں۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، مسلسل غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے ایران اور عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردی ہیں، عرب میڈیا کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جن سے اس کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان پابندیوں کا جواز یہ بتایا گیاہے کہ ایران تیل کی آمدنی اپنے جوہری، میزائل اور ڈرونز پروگرامز پرخرچ کر رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔ ایران نے امریکی پابندیوں کو بحری...
کراچی: تحریک انصاف کے تحت یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عبدالوحیدقریشی کردار وگفتار میں یکساں اور خدمتِ خلق کااستعارہ تھے وہ ہر طبقہ فکر میں محترم اور مقبول تھے، ان کا انتقال محض جماعت اسلامی نہیں حیدرآباد کا نقصان ہے وہ بلند اخلاق وکردار کے حامل اوردلوں پہ حکمرانی کرتے تھے، ان جیسی شخصیت کا خلا آسانی سے پ±ر نہیں ہوگا،ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کی جبکہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جےیوپی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹوایڈووکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی حیدرآباد...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔ایس ایس پی حیدرآباد کو تبدیل کردیا گیا جسکے بعد وکلا نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور قومی شاہراہ 42 گھنٹے بعد ٹریفک کےلیے کھول دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چار دن تک وکلا اور پولیس کے ایس ایس پی کے مابین تنازع کے بعد کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، وکلا کی بڑی تعداد نے پہلے 15 گھنٹے تک ایس ایس پی آفس میں داخل ہوکر احتجاج کیا تھا جسکے بعد 42 گھنٹے تک بائی پاس پر قومی شاہراہ بند کرکے طویل دھرنا دے دیا اور کراچی پنجاب جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی۔دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ مسافروں مریضوں کو...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے کے پی میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟ خیبر پختونخوا میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئیخود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور بتائیں ایک سال میں ان کی حکومت نے...
لاہور (صباح نیوز)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں – برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے حیدرآباد میں وکلاء برادری کے احتجاج پر جاری بیان میں کہا کہ پولیس نے کوئی غلط کام نہیں کیا وہی کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا، پولیس کو سوسائٹی کی جانب سے بھی تعاون نہیں ملا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اس احتجاج کی وجہ سے مسافروں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، وکلا کو غیر قانونی مطالبات سے دستبردار ہو نا چاہیے تھا اور دھرنا ختم کرنا چاہیے تھا۔ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ اس دوران امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی، خواتین بچوں سمیت مسافروں کو منزل تک پہنچنے میں 2 دن تک مشکلات رہیں، وکلا نے ایس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوئوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سعد ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کی گئی ، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منعم ظفر خان نے ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات کی شدید مذمتکی اور سعد ملک کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت شہر میں مسلح ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، ایسا معلوم ہوتا...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام انکی حمایت کریں گے۔خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمینٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔الخدمت کے ضلعی ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب...
رحیم طلبدھرتی زاد شعراء اور ادیب نظریاتی سرحدوں کیمحافظ ہیں، جنھوں نے ہمیشہ حملہ آوروں، قبضہ گیروں، ظلم وجبر اور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف بلا خوف و خطر علم بلند کیا. اپنی دھرتی، مقامی لوگوں اور غربت وافلاس کو اپنی شاعری اور نثرنگاری میں موضوع بنایا۔علم وادب کا گہوارہ احمد پور شرقیہ قیام پاکستان سے قبل بھی ریاست بہاولپور کاصدر مقام ہونے کے باعث شعراء اور ادیبوں کا من پسند شہر تھا ۔ادبی تخلیقات کا سفر کراچی سے شروع کیا. اس وقت ان کا شمار اردو اور سرائیکی کے نامور شعراء اور نثر نگاروں میں ہوتا ہے. نظم لکھنے کا ایک نیا تجربہ کیا جو شاعری میں جدت و انقلابی قدم تھا، تصویر کو دیکھ کر نظم لکھنے کے تجربے...
انڈونیشیا کا غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلانانڈونیشیا کی مساجد کونسل نے کہاہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انڈونیشیا کے سابق نائب صدر محمد یوسف کلہ نے بتایا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال کے دوران ایک ہزار سے زائد مساجد شہید ہوچکی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پر انڈونیشیا کی مساجد کونسل 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کرے گی، جس کی کل تعداد 100 مساجد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے شہری غزہ میں مساجد کی تعمیر میں مدد کے لیے اپنی آمدن کا 10 فی صد تک خرچ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے غزہ میں متعلقہ حکام کے...
کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی حمایت میں خواتین کا ایک گروپ بہادر آباد مرکز پہنچا اور انہوں نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اس دوران خاتون گروپ نے واضح کیا کہ خالد مقبول صدیقی ان کی "ریڈ لائن" ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ پلے کارڈز میں سینئر رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات مزید عیاں ہوگئے۔
پولیس تشدد سے تاجر کی ہلاکت کیخلاف تاجر وں ایم اے جناح روڈ پراحتجاج کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ کراچی پولیس چیف سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق پریڈی کے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں گرفتار شہری وقاص الدین ولد ریاض الدین کی اچانک ہلاکت پر حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ایس آئی او پریڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی مدعیت میں دفعہ 147/148 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کیا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم، ٹائون کے ماتحت اسکولز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز عائشہ باوانی اکیڈمی میں سالانہ اسپورٹس ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن امداد شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمک معتصم، پرنسپل اسکول شاہدہ الیاس، میڈم فوزیہ و دیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور تاجروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے تاجروں کے تعاون سے کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت مقرر کی جائئیں گی اور مقرر کرد ہ مناب قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ مختلف تاجر وں کے نمائندوں،صارفین کی نمائندہ تنظیم سی آر پی سی کے چیئرمین شکیل بیگ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید نے اجلاس کو مختلف شہروں کی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،نقدی ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقہ الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر تین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30/35 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور سیواس ڈیوائس کی مدد سے ویریفی کیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کا جعلی کارڈ اور سرکاری نمبر پلیٹ بھی استعمال کر نے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر سے...
حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ اپنے وقت کے جید عالم تصوف اور روحانیت میں حد درجہ کمال تک پہنچ گئے تھے، علامہ اقبال کو مولانا روم سے بے حد عقیدت تھی، علامہ نے مولانا رومی کو پیر جلیل کہہ کر پکارا اور روحانی شاگرد کی حیثیت سے اپنے کلام میں ان کی بڑائی بیان کی ہے: صحبت ِ پیر روم سے مجھ پر ہوا یہ راز فاش لاکھ حکیم سر بجیب ایک کلیم سر بکف مولانا کا نام محمد جلال الدین تھا، عرفیت رومی اور روم تخلص تھا، جائے پیدائش بلخ تھی اور تاریخ ولادت 604ھ مولانا کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیقؓ سے ملتا ہے، آپؒ کے پردادا حضرت حسین بلخی صوفی اور صاحب کمال بزرگ تھے، ان...
اخبار میں ایک نالے کی تصویر تھی، ٹوٹا ہوا نالہ، پلاسٹک کی رنگ برنگی کچرے اور مٹی میں ڈوبی تھیلیوں سے بھری تھی۔ یہ تھیلیاں نالے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنی تھیں، بظاہر ہلکی پھلکی سی تھیلیاں نقصان دہ تو نہیں لگ رہی تھیں۔ درحقیقت یہ تھیلیاں نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ ہماری ترقی کی بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔سڑک پر چلتے، بازاروں سے گزرتے یہاں تک کہ انڈرپاسز اور اوورہیڈ برج پر بھی آپ کو پلاسٹک کا کچرا ضرور ملے گا کہ یہ ہمارے ملک میں خود رو کی طرح نہ جانے کہاں سے اگ رہے ہیں اور نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر پر نظر پڑی جہاں انڈونیشیا میں پلاسٹک پر پابندی سے...
قیام پاکستان کے بعد اُردو غزل کے میدان میں کئی ایک نئی آوازیں ابھریں، مگر جو آواز اپنی انفرادیت تسلیم کروانے میں کامیاب ٹھہری وہ ناصر کی آواز تھی۔ ناصر رضا نام، ناصر تخلص اور کاظمی نسبت ہے جو ۸ دسمبر ۱۹۲۵ء کو مشرقی پنجاب کے شہر انبالہ میں محمد سلطان کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انبالہ اور ثانوی تعلیم شملہ میں حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور آگئے اور ۱۹۴۰ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں ایف اے میں داخلہ لیا، اسی دوران پاکستان معرض وجود میں آیا اور شاعری کا باقاعدہ آغاز اسی دور میں ہُوا۔ تعلیم سے کنارہ کش ہوکر تلاش معاش میں سرگرداں ہوگئے اور کچھ مدت کے لیے ایمپلائمنٹ ایکسچینج میں ملازم رہے لیکن...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ...
لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد...
KURRAM: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔...
کراچی: جناح ٹرمینل کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور...
اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کا کہنا ہے کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی محدود ہوتی ہے جس کے ذریعہ ہنگامی نوعیت کے امراض کا علاج ممکن ہے۔‘امارات الیوم کے مطابق اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور میڈیکل انشورنس کمیٹی کے صدر عبدالمحسن کا کہنا تھا ’ وزٹرمیڈیکل انشورنس کے ذریعے تمام عمر کے افراد کو ہنگامی نوعیت کا علاج ہی مہیا کیا جاتا ہے دیگر علاج پالیسی میں شامل نہیں ہوتے۔‘ان کا مزید کہنا تھا’ اگر کوئی شخص وزٹربیمہ پالیسی پر امارات آتا ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کا مریض ہے اس صورت میں طبی بیمہ پالیسی کور نہیں کرتی تاہم اگر زائر کسی ہنگامی نوعیت کے مرض...
ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ علی الیاس نے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، وہ تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پاکستانی سائیکلسٹ نے 21 اعشاریہ 4 کلو میٹر کا فیصلہ 26 منٹ 30 اعشاریہ 556 سیکنڈز میں طے کیا، ان کی اوسط سپیڈ 48 اعشاریہ 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔علی الیاس نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا جبکہ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے تھائی لینڈ کے سائیکلسٹ علی الیاس سے ایک منٹ 14 سیکنڈز...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی نیا سونا ہے، اس کو ضائع نہ کریں۔شیری رحمان نے ان خیالات کا اظہار کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز کیا۔ اس روز مختلف سیشن میں مفتاح اسماعیل، عارف حبیب، خرم حسین، ڈاکٹر امجد وحید، شہزاد رائے، رضا ربانی، انور مقصود، زیبا شہناز، اظہر عباس، انور احمد، سجاد سید اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی کم ہوگیا ہے، ہمیں پالیسی بنانی ہوگی، پانی کو ری سائیکل کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اٹلی دنیا کا پہلا ملک ہے، جس نے کلائیمیٹ ایجوکیشن کو اپنے نصاب میں شامل کیا اور ہمیں...
رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 لاکھ کے قریب آبادی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپر کرم میں امن معاہدے کے تحت فریقین کے مزید 10 بنکرز گرا دیے گئے۔ ضلع کرم میں بنکر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپرکرم کے علاقے پیواڑ اور گیدو میں مزید 10 بنکرز گرادیے گئے جس کے بعد اب تک 48 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ ادھر ٹل پارا چنار روڈ کی گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی ہے۔ شہری خوراک و علاج نہ ملنے سے مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافر اور طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا۔ پہلی اننگز کے 5 اوور فیصلہ کن ثابت ہوئے کہ نیوزی لینڈ نے صرف آخری 5 اوورز میں 84 رنز بنائے تھے۔ باقی ہمارے بلے بازوں کا حال یہ رہا کہ فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی میچ جیتنے کی نیت سے میدان میں نہیں آیا تھا۔ اگر اسٹرائیک ریٹ کی بات کریں تو بابر کنگ اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 43 رہا، کامران غلام کا 56، محمد رضوان کا 27، سلمان علی آغا کا 78 اور خوشدل شاہ کا 83 رہا۔ اور ہاں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی شاندار پرفارمنس پر ٹیم کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ نے بولنگ بھی کروائی اور...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا...
ٹول ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک فریقین کو ٹول ٹیکس میں اضافے سے روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ ایم...
ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے...
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ کے علاقے میزان چوک (باچا خان چوک) تک پہنچی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے نائب صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ولایت حسین جعفری،...
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کے 331رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آوٹ ہوگئی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا جبکہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی...
قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جیلوں میں 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان قیدیوں میں سے سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں اور انکے انجام کے بارے کوئی اطلاع میسر نہیں! اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب (جمعية نادي الأسير الفلسطيني) نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطابق جن قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر جسمانی و ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلسطینی پریزنر کلب نے کہا کہ یہی مسئلہ آزاد ہونے والے ان قیدیوں کی ایک بڑی تعداد...
یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں آج حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت...
نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے کسانوں کے مطالبے سے اتفاق کیا اور زرعی ٹیکس کو کسان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسانوں کی کسی بھی احتجاجی تحریک میں جماعت اسلامی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ خیبر پختونخوا کے صدر حاجی عبدالاکبر خان کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے نائب امیر محمد ریاض خان سے ملاقات کی۔ وفد میں کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر حاجی رضوان اللہ مہمند، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس عائد کرنے...
![دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری](/images/blank.png)
دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہے، بلوچستان میں بھی ریاست نام کی کوئی چیز نہیں، جہاں بلوچوں نے اپنا ترانہ اور پرچم بنایا ہے، منظور پشتین نے کہا کہ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کب تک چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے...
فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ آئی ایس پی آر/یوٹیوب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغازپاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیول چیف نے بنگلادیش،...
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ...
عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ انکی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما و رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی صحت مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آٹھویں دن ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے محبوس رہنما انجینئر رشید کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انکا...
صوابی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔ حماد اظہر نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی ہے۔ احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پی پی 161 میں نکالی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اور اس موقع پر مرکزی جلسہ عام خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کیا گیا۔ صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،...