2025-01-19@21:46:56 GMT
تلاش کی گنتی: 407
«شریف ن»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— تصویر بشکریہ جیو ٹی وی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔پاکپتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آج نواز شریف کی بیٹی کی حکومت میں عوام کو ترقیاتی اسکیموں کا ثمر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دی، باقی صوبوں میں بڑھ گئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیاسیف اللّٰہ ابڑو نے ٹیکس گوشواروں میں اصل زرعی آمدنی کو پوشیدہ رکھا، کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے غیر واضح رسیدیں جمع کروائیں۔ ریفرنس میں کہا...
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے گھر گئے اور انہیں پوتے کی ولادت کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور عطا تارڑ بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کیگورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیونگ کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ، سینیٹر نوید قمر، نثار کھوڑو بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے وزیراعظم کا...
فوٹو سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 400 ارب کے محصولات ہدف گیپ کو ختم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔کراچی پورٹ پر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ محصولات اور ہدف کے درمیان 400 ارب روپے کا گیپ ہے، گیپ ختم کرنے پر انعام دیا جائے گا۔ وعدہ ہے عوام کو معیاری تعلیم و صحت کی سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریفوزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سلیبس کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہے مگر آئی ایم ایف سے کیے وعدے نبھانے ہوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعظم نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی کتاب ’مینوئل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز‘ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہر گزرتے دن ہم اس عہد کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ کلینیکل پریکٹس کی تحقیق کے بعد بنائے گئے رہنما اصول عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...