بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔
حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزيراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے، شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا، پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حافظ نعیم
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا بیان بھی آگیا
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی تو اس حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان بھی کردیا۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو تحریک آگے بڑھائیں گے۔