پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے، وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں ںے آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیںعید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔
Post Views: 4