وزیراعظم کا صدرآصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔
(جاری ہے)
جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صدر زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے دعاوں کی اپیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے صدرمملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔
شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔
عمران خان نےعلی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذا کرات کرنے کا ٹاسک دے دیا ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
مزید :