بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
حمزہ شہباز—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، نواز شریف اور ن لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امیدِ سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔
اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے مقدمے پر مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت، صنعت اور تجارت کے لیے خوش آئند ہے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے جو صرف نیک نیتی، محنت اور قابلیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔