2025-02-07@02:54:15 GMT
تلاش کی گنتی: 11036
«اجازت نہیں»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل اور ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیریوں کی اگلی نسل نے بھارتی جبر سے آزادی حاصل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ بھارت...
اسلام آباد(وقائع نگار)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں ،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید...
مردان (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں۔ سیاسی کارکن ہیں نوکر نہیں‘ بانی پی ٹی آئی کی کوئی انکے اصولوں کے خلاف ہوئی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں 8فروری کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا۔ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ...
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپی کے ا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔وزیر اعلی خیبرپی کے کا کہنا تھا...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی ہتھیار ان کا حاصل کیا گیا ‘مالِ غنیمت’ ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو حلف برداری کے دن دیے گئے بیان کے بعد افغانستان میں قائم طالبان کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا یہ پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔ٹرمپ نے افغانستان کے ڈی فیکٹو (عملاً) حکمرانوں سے امریکی ہتھیار واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن...
رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے اس کی برہنہ ویڈیو بنالی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
ویب ڈیسک — وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ غزہ پر کنٹرول کے اپنے منصوبے پر کس طرح عمل کریں گے۔ لیکن انہوں نے امریکی فوج غزہ بھیجنے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ضروری ہوا تو ہم یہ بھی کریں گے۔ ہم اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے...
اپنے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کیلئے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پُرعزم ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کی وضاحت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے...
ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بم باری تھمنے سے جہاں فلسطینیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہاں لازمی طور پر صہیونی حکومت بھی اپنی پالیسیوں کی تجدید اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے جس آپریشن کاآغاز کیا تھا اس کی ایک بڑی وجہ قبلہ اول کی حفاظت کے ساتھ حرمین شریفین کو صہیونی پنجوں میں جکڑنے سے محفوظ رکھنا تھا۔ معاہدہ ابراہیمی کے تحت عرب ممالک اس سرعت سے اسرائیل کی طرف لپک رہے تھے کہ بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب اسرائیلی وفد کو ارض مقدس کے دورے کی دعوت دے کر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیتا۔ طوفان...
آئی سی سی نے اپنی نئی ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ہیری بروک، تیسرے پر کین ولیمسن اور چوتھے پر بھارت کے یشسوی جیسوال موجود ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل واحد بیٹر ہیں جو ٹاپ 10 میں برقرار رہے جب کہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بالنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔اس کے علاوہ گرینڈ لانج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریبا 5 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل...
لاہور: پولو گرائونڈ میں جونیئر پولو چمپئن شپ کے دوران ذکی فارمز اورسی ٹی آئی کی ٹیمیں مد مقابل ہیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر د ۔ چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریز کے پینل...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالےآئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک دفاعی چمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات کے انعقاد میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انتخابات کا انعقاد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف کے آئین میں جزوی تبدیلی کا مطالبہ برقرار رکھا ہے، اور جب تک فیفا کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ترمیم نہیں کی جاتی، انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔ پی ایف ایف کانگریس کی دو تہائی اکثریت نے فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد نارملائزیشن کمیٹی...
آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔ ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کیکوشش قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
![جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر۔جو کشمیر کا سودا کریگا پاکستانی قوم سے نشان عبرت بنادیگی،حافظ نعیم الرحمن](/images/blank.png)
جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر۔جو کشمیر کا سودا کریگا پاکستانی قوم سے نشان عبرت بنادیگی،حافظ نعیم الرحمن
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں ن لیگ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی وی کے ٹاک شو میں کیا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ خط ابھی تک کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے نام...
جدہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال یوم کشمیر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک ڈی چوک پر کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ پاکستانی ہم منصب صدر زرداری سے مصافحہ کررہے ہیں
![لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں](/images/blank.png)
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے افغان قیادت کے لیے خصوصی خیر سگالی پیغام دیا۔
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پرغور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباریاورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی...
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )اے ایس ایف نے پشاور ائرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن ومان کے قیام کے لیے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپرکرم میں بھی بنکرز کی گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرا دیے گئے ہیں جبکہ لوئر کرم میں اب تک 28بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ کرم میں امن کے لیے جرگے...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
فائل فوٹو کرک میں بہادر خیل پولیس چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ بہت سادہ لفظوں میں بات کریں تو یہ اتحاد حکومت کیخلاف ہے ہی نہیں، حکومت کے خلاف تو تب ہوتا جب حکومت ہوتی، یہ الائنس بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب اگر وہ اس محاذ پر آ کے، اس مرحلے میں بھی آ کر اگر حکومت کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں گے تو پھر آپ نے اس الائنس سے کیا نتیجہ حاصل کرنا ہے. تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے انڈیا کشمیر پر بات چیت کرے گا کیونکہ انڈیا اپنے آپ کو اس وقت مختلف لیگ میں سمجھتا ہے، انڈیا خود...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے یمن اور حزب اللہ کے جنگ میں کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے فلسطین کی حمایت میں اپنے قائد کو قربان کیا ہے اور یمن نے بھی فلسطینی عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر قدومی نے امریکی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا پہلے جیسا نہیں رہا اور حماس نے اسرائیل کی سب سے بڑی فوج کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی قسمت کا فیصلہ اہل غزہ خود کریں گے۔ ڈاکٹر قدومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا شخص قرار دیتے...
یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون علی کا تعلق لاہور سے ہے‘ یہ لوگ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے 30 دسمبر 2024کو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے‘ ان کے ساتھ خاندان کے لوگ بھی تھے‘ یہ لوگ جدہ ائیرپورٹ پر اترے‘ سامان اٹھایا‘ ائیرپورٹ سے باہر آئے اور مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے‘ عمرہ کیا اور درمیانے سے ہوٹل میں رہائش پذیر ہو گئے‘ ان کا زیادہ وقت حرم شریف میں گزرتا تھا‘ فرحانہ خاتون تیسرے دن حرم سے واپس آئی تو ہوٹل میں پولیس اس کا انتظار کر رہی تھی‘ پولیس نے اسے دیکھتے ہی گرفتار کر لیا‘ اسے بتایا گیا ائیرپورٹ پر آپ کا بیگ رہ گیا تھا‘ اس میں سے منشیات نکل آئی...
5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ یہ دن کشمیریوں کی تحریک آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری، پاکستانی اور مہذب اقوام جہاں کشمیر و اہل کشمیر کی مظلومیت کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہیں، وہیں بھارتی بربریت، سفاکیت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی مذمت اور غاصب بھارتی درندوں سے نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز کب، کہاں اور کیسے ہوا۔ اپنی تاریخ سے نابلد نسل نو کو علم ہونا چاہیے تاکہ ان کے اندر اپنے آباؤاجداد کی طرح کشمیر اور اہل کشمیر سے...
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کے حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، رواں سال جنوری 7کی صبح اس آگ کا آغا ہوا اس کے بعد یہ آگ 40ہزار ایکڑ پر پھیل گئی ۔ 12ہزار سے زیادہ عمارتیں جل چکی ہیں لوگوں کے گھر راکھ کے ڈھیر بن چکے اب تک پچاس بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ اسی ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی کیلفیورنیا میں گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جون جولائی گرم ترین تھے ۔ اکتوبر بھی گرم ترین رہا۔ اس علاقے میں جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جنوری کا موسم سرد ہوتا ہے لیکن اس مہینے...
محمود لئیق ایک باغ و بہار شخصیت ہیں۔ بنیادی طور پر اکاؤنٹس کا کام کرتے رہے، حالانکہ اس شعبے کی کوئی سند حاصل نہیںکی۔ عمرکا ایک حصہ دبئی گزارآئے، جوانی میں دائیں بازوکی طلبہ تنظیم اسلامی جمیعت طلبہ کے اسیر ہوئے مگر ان کے ایک بہنوئی بائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل عوامی پارٹی کے متحرک کارکنوں میں شامل تھے، یوں انھیں مختلف نظریات اور رجحانات سے آگاہ ہوئے اورکھلے ذہن کے ساتھ دنیا کو دیکھتے ہیں۔ انھیں بچپن سے شعر و شاعری کا شوق رہا ہے، اردو نثر اور شاعری پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ زندگی کی ابتدائی عمر سے کتابیں پڑھنے کا شوق ہوا۔ خدا تعالیٰ کے کرم سے خوب دل لگا کر مشاعروں میں جوش و خروش...
پاکستان کی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی بن گیا ہے کہ اب یہاں کارکردگی کے بجائے بیانیوں کی لڑائی رہ گئی ہے۔ حقائق کے بجائے پراپیگنڈے کی لڑائی بن گئی ہے۔ سچ کے بجائے جھوٹ کی طاقت کی لڑائی بن گئی ہے۔ خبر کے بجائے ٹرول کی لڑائی بن گئی ہے۔ پاکستان کی میڈیا وار پاکستان سے باہر چلی گئی ہے۔ باہر بیٹھے لوگ پاکستان کا میڈیا کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومتی ترجمان اور وزارت اطلاعات ایک نہایت مشکل کام بن گئی ہے۔ یہ ماننا ہوگا کہ تحریک انصاف کے ٹرول اور بیانیوں کی جنگ نے میڈیا وار ہی بدل دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وہی...
اخباری اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آیندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ترقیاتی فنڈز یا ترقیاتی بجٹ دراصل ایسا فنڈ ہوتا ہے جو کسی بھی علاقے صوبے یا ملک کے لیے مختص کرتے ہیں، پھر اس کی علاقائی تقسیم ہوتی ہے۔ اضلاع، تحصیلوں کے لیے رقوم مختص کی جاتی ہیں، پاکستان میں ترقیاتی بجٹ اتنا کم ہوتا ہے کہ تقسیم در تقسیم ہو کر مختلف شعبوں میں انتہائی ضروری کاموں کی بھی تکمیل نہیں ہو پاتی۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ جس کی تعمیر و ترقی کے لیے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے نام سے رقوم رکھی جاتی ہیں وہ اب تک بنیادی ڈھانچے کو سیراب نہ کر سکیں۔ سڑکوں، پلوں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمران کو اعتراف کرلینا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشتگردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔ وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024ء کو نواز شریف اپنا سیاسی کردار ادا کرتے، انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی...
یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور نہ ان کی آواز سے ہم آہنگ پاکستانیوں کے احساسات و جذبات ہی ختم کرسکتا ہے اور تنازعہ کشمیرکا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل...
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے وہئے کہی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری...
GAZA: غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ...
WASHINGTION: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اٹھنے والے سوالات پر کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج کی تعینات کا عزم ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوویٹ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ قبضے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اٹھائے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے غزہ میں فوج کی تعیناتی کا وعدہ نہیں کیا۔ صحافیوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیو ویٹ سے بارہا سوال کیا گیا کہ آیا امریکی فوجی جنگ زدہ غزہ میں حماس کے خلاف تعینات کردی جائے گی تاہم ترجمان نے جواب دیا...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک نسل دوسری نسل کے حوالے کرتی آرہی ہے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) غزہ میں 19 جنوری کو حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی پر عملدرآمد ہونے کے بعد 10 لاکھ سے زیادہ لوگ غذائی مدد وصول کر چکے ہیں جبکہ ایسے علاقوں میں بھی مدد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جہاں قبل ازیں رسائی ناممکن یا بہت مشکل تھی۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار ہیں اور بفر زون جیسی جگہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر مدد پہنچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے رابطوں یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔غذائی امداد میں اضافہگزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو...
لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں، پرائیویٹ ممبر بل آئے تو ذاتی رائے دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے کچھ ارکان اسمبلی کا بیرسٹر گوہر کیخلاف بانی...
فائل فوٹو بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بلوچستان کے 35 اضلاع، کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاریبلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی۔ مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔گزشتہ سال صوبے سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں 4 سال لگے تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں چار سال لگے تھے، اپوزیشن کو تو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوسرے پر اعتراضات کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، ایسے اتحاد فطری نہیں ہوتے، نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔ مجھے پی ٹی آئی والوں...
سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی اتحاد تشکیل نہیں پایا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ہے اور 10 فروری کو مولانا کا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں ہوا۔ اپوزیشن قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیااپوزیشن کی سینئرقیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
اسماعیلی میڈیا کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں، انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔ 12 اکتوبر 1971ء کو پیدا ہونیوالے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور انکی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی کو جانشین نامزد کر دیا گیا۔ پرنس رحیم الحسینی کو پرنس کریم آغا خان (مرحوم) کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے، یہ اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔ واضح رہے...
فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ، او آئی سی آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے...
جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کا نوجوان اور مائیں بہنیں بھی قربانیاں دے رہی ہیں، جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں لہذا آج کا یہ دن اس تحریک کے تمام شہداء کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیریوں کی وکالت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، اگر پاکستان جسم ہے تو کشمیر روح، مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل کا مسئلہ ہے، جان دے سکتے ہیں، کشمیر کاز سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔ شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!" امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔ انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!"...
مشہور اسکرین رائٹر داراب فاروقی نے بالی ووڈ میں اسکرین رائٹرز کے ساتھ ہونے والے استحصال پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک تفصیلی ٹوئٹر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ لکھاریوں کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا اور انہیں اپنے پیسوں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ داراب فاروقی کے مطابق، بالی ووڈ میں رائٹرز کو معاہدہ سائن کرنے پر صرف 10 فیصد رقم دی جاتی ہے، جس کے بعد انہیں پوری اسکرپٹ مکمل کرنا پڑتی ہے۔ پھر اگر اسکرپٹ منظور ہو جائے، تو مزید دس یا بیس فیصد ملتا ہے۔ بقیہ ادائیگی تبھی ممکن ہے جب اداکار سائن کرے اور فلم بننے لگے، اور اکثر پروجیکٹس تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو جاتے ہیں۔ داراب نے مزید...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 فروری یومِ سیاہ کیلئے منعقدہ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم نے آپکا مطالعہ پاکستان پڑھا ہے۔ یہ ایکٹ اگر مطالعہ پاکستان پر اپلائی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جزبہ نہیں دیکھا،...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
![دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، عمران لیاقت بھٹی](/images/blank.png)
دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، عمران لیاقت بھٹی
ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نواں شہر چوک ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔ کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 فروری 2025ء ) پی ٹی آئی رہنما کے مطابق یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر صحافی وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا۔ روف حسن کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ یورپی یونین کا بیان سامنے آیا، یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
مظفرگڑھ میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، گزشتہ عرصہ میں سیاست پر کنڑول رکھنے والوں نے مایوس کیا ہے، حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے کشمیری عوام مایوس نہ ہوں ہم پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں، یہ جغرافیہ کی نہیں نظریے کی لڑائی ہے اور کشمیریوں کو آزادی ملے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ بانی پاکستان نے کہا ہے، تحریک آزادی...
بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مخالفت کردی۔ بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو بھی آئین قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھتا ہے اس کا انجام نوازشریف سے مختلف نہیں ہوتا،پاکستان میں عمران خان کے دور میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ملی، نوازشریف کو غلط کیسز میں سزا ئیں دی گئیں لیکن جب سزائیں ختم ہوئیں تو کیا اس کو این آراو کہا جائے گا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ پہلے غلط ہوا تو اب بھی غلط ہوتا رہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی...
پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔ اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔ 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔ شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی...
کراچی: یونیورسٹی آف لاہور (یو او ایل) نے ایم اے رؤف چیئر لیبارٹری قائم کردی ہے جو سائنسی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یو او ایل کے بورڈ آف گورنرز نے مسلم دنیا کے معروف اور سب سے بڑے ایوارڈ "مصطفی(ص) ایوارڈ" ہافتہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں پہلا چیئر ہولڈر مقرر کیا ہے۔ لیبارٹری کا افتتاح معروف چینی سائنسدان اور ماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں یو او ایل کے ریکٹر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی...
سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل کے حل کے لئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا...
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو...
مردان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ یہ آپ کو غلط فہمی ہے کہ26 نومبر کو ہم بھاگے، تاریخ گواہ ہے کون کب بھاگا، اس دفعہ عمران خان نے حکم دیا اسلام آباد کا تو ہم گولی کھانے کی پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نقصان آپ کو ہی ہو گا۔ مردان میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچاوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں...
گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو پورے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تین روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے تحت صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومت نے اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ وہ 1957 میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کے رہنما بنے تھے۔ گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔ لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی...
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
سافٹ ویئر کمپنی ریپلٹ (Replit) نے اے آئی ٹول لانچ کیا ہے جو منٹوں میں موبائل فون کیلیے ایپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریپلٹ کے سی ای او امجد مساد نے ریپلٹ ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا جو کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔امجد مساد نے کہا کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اس کیلیے ایپ بنا سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ایپس تیار کر رہے ہیں ریپلٹ نے ستمبر 2024 میں ’ریپلٹ ایجنٹ‘ کے نام سے اے آئی ٹول پیش کیا تھا...
اسلام آباد: پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے، غزہ پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔ تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا، امریکی صدرکی جانب سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں صلح کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے، اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرزمین سے واپس جانا پڑے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر...
جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے...
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہم جس نعرے "کشمیر بنے گا پاکستان" کو دہراتے ہیں، دنیا اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ہدف خود پاکستان کے حکمرانوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب پاکستان خود اپنے زیرِانتظام علاقوں کے دفاع میں صفائیاں پیش کرنے پر مجبور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یومِ کشمیر صرف جذباتی تقاریر یا موم بتیاں جلانے کا دن نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ غور و فکر اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے، اگر ہم واقعی...
ویب ڈیسک — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ ان کے بقول غزہ کے امریکی ملکیت میں آنے کے خیال کے بارے میں جس کسی سےبھی بات کی تو اس نے اس خیال کو پسند کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بہت ہی خوب صورت علاقہ ہے جسے تعمیر کرنا اور...