2025-02-27@19:56:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7672
«میں داخل ہو»:
(نئی خبر)
اٹک(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج پر تیز رفتار بس سلپ ہو کر نیچےجا گری،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 9 شدید زخمی ہوئے ہیں،اطلاع ملنےپر 3 ایمبولینسز جائےحادثہ پر پہنچ گئی،لاشوں اورزخمیوں کو تحصیل اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے وائٹ ہاﺅس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران اگرچہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے لیے چار مارچ کی طے شدہ ڈیڈ لائن کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے فرانس سمیت تمام...
’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کے لیے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔ 27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری پاک فضائیہ نے 27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہےنیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )کاشتکاروں کو موسمیاتی موافق فصلیں اگانے کی ضرورت ہے کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی نمونوں نے پاکستان میں گندم، کپاس اور چاول جیسی اہم فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے جس سے زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) زرعی ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مختلف شعبوں کو متاثر کر رہی ہے اور زرعی شعبہ بھی اس سے مستثنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان جیسے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں جو کاشتکاری پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کے شدید واقعات کاشت کے انداز...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ’مقامی زبانوں کے فروغ میں اضافے پر مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک روزہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شمالی پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے 28 ماہرین لسانیات اور ادیبوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فورم فار لینگویج انیشیٹوز (ایف ایل آئی) ‘کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس کا مقصد مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کے مابین تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں کیا پیغام دیتا ہے؟ اس موقع پر چترال اور غذر میں بولی جانے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، آئی ایم ایف سے رضا مندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ تھے۔دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فارن فنڈڈ دہشتگردی ہے،پاکستان کی دشمن قوتیں دہشتگردوں کے پیچھے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بلوچستان کا عام آدمی نہیں، پہاڑوں سے آ کر بسوں سے اتار کر مارنا ایسے لوگ تو دیگر شہروں میں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا دہشتگرد بلوچستان میں بھتہ خوری نہیں کرتے ، کوئلہ کانوں سے پیسے نہیں لیتے؟، 22 سے 23 مزدوروں کو گولیاں ماردی گئیں یہ آزادی کی تحریک ہے؟ ،...
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں...
اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا، وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں...
کراچی: سینیٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی کے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور کی سست روی پر رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دریاؤں پر تجاوزات، پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر خلیل طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے ایک کمپنی نے کے فور منصوبے پر کام بند کر رکھا ہے، منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ چولستان کنال کے لیے 211 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو سکتے ہیں لیکن کراچی کے تین کروڑ شہریوں کے پانی کے منصوبے کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دئیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے ،میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں حالات بہت ابتر ہیں،سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں سوچنا...
مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔ ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان...
حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
سارہ اینٹوسٹل نے ٹائمز ریڈیو کو بتایا کہ میں نے اور میرے 3 بھائیوں نے ابتدائی طور پر برطانوی حکام کو اس معاملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ طالبان سے براہ راست یہ معلوم ہو سکے کہ انہوں نے ہمارے والدین کو کیوں گرفتار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے 2 برطانوی افراد، ایک چینی نژاد امریکی اور ان کے افغان مترجم کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ بعض خدشات کی بنیاد پر حکام نے 4 افراد کو حراست میں لیا، جن میں دو برطانوی شہری جن کے پاس افغان دستاویزات...
سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، روسی صدر نے یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے لیے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں، روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی صدر سے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کروں گا، کسی موقع پر روسی صدر...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے 30 کی دہائی میں ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے...
ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے خلاف جنگ کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین نے یورپی رہنماؤں کی میزبانی کی، جب کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے اقتدار میں واپسی کے بعد صدر ٹرمپ کی ماسکو کے تئیں ناپسندیدگی کی واضح مثال پیش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینے اور ان پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے باوجود ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد 2022...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوباپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت سے...

سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل
سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ورجینیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اردو ادب ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ آنے والی نسلوں کو اردو ادب اور ملکی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس ضمن میں سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ ثقافتی ورثے کی ترویج و ترقی کے حوالے سے تقریبات کے لئے سفارت خانے کے وسائل برؤے کار لائیں۔سفیر پاکستان نے یہ پیشکش ریاست ورجینیا کے علاقے ووڈ بریج میں مسلم ریسپانس یوایس اے کی ذیلی...
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔ کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ،اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئیں ،...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔ رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا...
—فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔پراسیکیوشن کی منتظم جج اے ٹی سی کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس، عالمی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشافمصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ درخواست میں پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نے کہا...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
لاہور میں مویشی چرانے والے سسر اور بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مویشی چرانے والے شخص ریاض اور اس کی بہو سونیا بی بی کوکوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے تہت گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ سسر اور بہو چند روز قبل گوالہ کالونی سے 4 بکرے رکشے میں چوری کر کے فرار ہوئے تھے۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کے زیر استعمال رکشے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی...
بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کر لیا، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے، یوکرینی صدر سے رواں یا آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی، روسی صدر سے ملاقات کیلئے مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، یوکرین میں طویل مدتی سلامتی یقینی بنانے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ وزیرستان میں گیس اور تیل کے ذخائردریافت...
جرمنی اسٹار فٹبالر میسوٹ اوزل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو جوائن کرکے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 37 سالہ سابق جرمن فٹبالر حکمران پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کیساتھ منسلک رہنے والے اسٹار فٹبالر اوزل کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں حمایت نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اسٹر فٹبالر جلد سیاست کے میدان میں حکمراں جماعت کے پلیٹ فارم کو جوائن کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران میسوٹ...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ میں اجتماعی عصمت دری کے واقعے سے پوری انسانیت شرمسار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور کربناک واقعہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرہ پرایک بدنما داغ ہے۔...
—فائل فوٹو موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق گلگت اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دھند اور موسمی خرابی: 8 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکارملک بھر کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا راج ہے جس کے پیشِ نظر چند شہروں میں دھند نے بھی اپنا پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔کراچی ایئر پورٹ سے 6 ،...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے پاکستان میں رہنا غیر محفوظ ہوگیا تھا اس لئے انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔ علی حیدر حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے موسیقی سے دور ہونے اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کردی تھی گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ علی حیدر نے بتایا کہ ان کے والد کا پرنٹنگ پریس تھا جو ان کو بند کرنا پڑا اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا "ہیرو" منتخب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ "سچن ٹنڈولکر " جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ انکی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ "ٹک ٹک" تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ کیا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عمر شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی اور مسجد الحرام سے تصاویر بھی جاری کیں۔ اداکار عمر شہزاد نے اپنی تصاویر کے ساتھ قرآن کی آیت پوسٹ کی جس کا مفہوم ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’مکہ کے بابرکت آسمانوں تلے ہماری نئی شروعات ہے۔ دعا ہے کہ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہو‘۔ View this post on Instagram A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad) اداکار نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں لیکن اس...
پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے مگر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یا تو استحکام رہا ورنہ پھر اضافہ، رمضان کی آمد سے قبل زیادہ تر پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں لازمی اضافہ ایک روایت سی بن چکی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے رمضان سے قبل ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی ہے؟ انڈے اور مرغی کی قیمت ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی...
انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا, انہوں نے یہ دورہ صدر الہام علیئیو کی دعوت پر کیا,ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزربائیجانی صدر الہام علیئیو نے24 فروری کو وزیر اعظم کا زوگلبہ پیلس میں استقبال کیا, انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا, آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپریل 2025 میں پاکستان کے دورے اور اہم معاہدوں...
غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں جنگجو ہوں اور جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، 9 اپریل کی رات اس پر عکاسی کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ لڑتے ہوئے ہاریں تو پھر لوگوں کو آپ سے زیادہ محبت ہوتی ہے، مجھے کچھ چیزوں پر بڑا دکھ ہوا،بیچ میچ کے ہی لوگ اٹھ کر جا رہے تھے آپ کو لگ رہا تھا کہ آپ میچ بیچ میں ہی ہار گئے، بددلی سی تھی، ایک ایفرٹ کی کمی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا براہ راست حصہ نہیں ہوں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے...
لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم انڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے تو خدا کا واسطہ ہے کہ حقیقت پسندانہ بات کیا کریں، ایسے سبز باغ نہ دکھائے جائیں، عوام کو حقیقت بتائی جائے کہ صورتحال کیا ہے اور ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اس کو قرضے لینے کی لت پڑی ہے مسلسل قرضے لیے جا رہے ہیں، آمدن بڑھانے اور خرچے کم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ قرضہ پیداواری مقاصد اور سرمایہ کاری...
لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
لاہور: جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگست 2023 میں انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کی اہلیہ آمنہ اسد نے اپنی مدد کیلیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو بیان کے دوران حالات کی وجہ سے آمنہ اسد اشکبار بھی ہوئیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد سے مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھا، میرے بچے شدید بیمار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بچوں کا علاج...
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے راہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات پر سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کیلئے...
اسلام آباد: پاکستان میں پارلیمانی نظام، جمہوریت اور حکمرانی سے متعلق کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پِلڈاٹ نے حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی وزرا کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری 2025 کو 16 ویں قومی اسمبلی کا پہلا سال اختتام پذیر ہوا، اس دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے موجودگی اور کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی کابینہ کے اراکین متحرک نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ، پِلڈاٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جائزہ لیا۔ 16 ویں قومی اسمبلی جو 29 فروری ، 2024 کو فعال ہوئی اور سینیٹ آف پاکستان...
جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...

وزیر منصوبہ بندی کا ’’اُڑان پاکستان‘‘ کی پہلی صوبائی ورکشاپ سے خطاب، اہداف کے حصول کے لئے سندھ حکومت کے قائدانہ کردار کی تعریف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے قومی ترقی میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی ورکشاپس کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اڑان پاکستان کے نفاذ کے منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں یہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی تاکہ اڑان پاکستان پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ کسی بھی کام کو ملتوی کرنے کی عادت ابھی سے چھوڑ دیجیے، ورزش کا آغاز کیجیے، یہی بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے مسائل کا...
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے میں اپنا استعفیٰ پیش کیا اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے میں اپنا استعفیٰ پیش کیا اور کہا کہ میرے عوام سڑکوں پر ہوں اور میں وزارت کے مزے لوں یہ ہو نہیں سکتا۔ میں عوامی نمائندہ ہوں اور یہ سیٹ مجھے عوام نے دی ہے۔ محمد انور کی جانب سے اس اعلان کے بعد پورا مجمع انجینیئر انور زندہ باد کے...
رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ ریسرچ کمیشن کا یہ بھی کہا ہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے بورے والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے خصوصی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں چوہدری اظہر وڑائچ کے قریبی دوستوں، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، اور ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے حلقے کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر نے شرکاء کو ویلکم کیا اور ملک نوشیر انجم لنگڑیال کو عمرہ کی مبارکباد پیش...
تصویر بشکریہ قیضار خان میاں خیل فیس بک پیج پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔شہر قائد میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تمام شعبوں میں بہتری کیلییٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیسندھ سمیت پورا ملک متاثرہوا، ساحلی علاقوں کوسمندربرد ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،ہم سب کو مل کر کام کر ہوگا اور آبادی کے لحاظ...
چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ درمیان میدان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ راولپنڈی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والا تماشائی پچ پر جا کر کیوی بیٹر ٹام لیتھم کو گلے لگ گیا۔ سیکیورٹی اہلکار تماشائی کو پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگتے رہے۔ بالآخرسیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان تماشائی کو پکڑ کے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں نیوزی لینڈ کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اور غیر مشروط امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی...
ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل...
سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے چھ بڑے کھلاڑیوں کو باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سپورٹس چینل ٹین اسپورٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے ہمیں پانچ چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالنا ہی کیوں نہ پڑے اور بے شک ہم چھ مہینے ہاریں مگر نئے لڑکوں کو ٹیم میں لاکر انکو مکمل سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔وسیم اکرم نے کہا کہ 2026 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاری...
عالم اسلام اس وقت رمضان المبارک سال 1446 ہجری کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے جو فلکیاتی حساب سے اکثر ممالک میں یکم مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 28 فروری 2025 کو رمضان کے چاند کی رویت انجام دی جائے گی۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان کا چاند روئے زمین پر کئی مقامات پر نظر آ سکتا ہے۔ ایک سال میں 2 رمضان، لیکن کب؟ کیا آپ نے کبھی اس امکان کے بارے میں سوچا ہے کہ ہم ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان کے روزے رکھیں؟ جی ہاں آئندہ چند...
تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل نے جیل سے ضلع کرم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں جنگ و جدل کی بجائے ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے اور امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ سازشی عناصر کو شکست ہو اور کرم امن ترقی خوشخالی کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار محاصرے کیخلاف دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم سے نامزد تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے جیل سے پاراچنار کے عوام کے نام پیغام دیا ہے۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے پوری ضلع کرم کے عوام کو سلام کہا۔ انہوں نے کہاکہ طوری بنگش اقوام گزشتہ چار ماہ سے بدترین محاصرے کا شکار ہے۔ ہر قسم تکالیف ازیتیں برداشت کررہی ہے۔ انہوں نے...
جمہوریہ کانگو میں کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کانگو (آئی پی ایس )جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سمنوا تلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جارحین لوگوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔ امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنانا ہو گا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جارحیت پسند ممالک اور سیاسی رہنما عالمی قوانین کی توہین کرتے ہیں۔ آج ایک کے بعد دوسرے انسانی حق کو سلب کیا جا رہا ہے۔ آمر اپنے سیاسی مخالفین کو کچل رہے ہیں کیونکہ وہ بااختیار عوام سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ جنگوں میں لوگوں سے خوراک، پانی اور...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، خواجہ آصف اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ پی ٹی... انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے...
علامتی تصویر۔ لاہور میں ثمن آباد کے علاقے میں فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کئی روز پرانی لاش 22 فروری کو ملی، فنگر پرنٹس لےلیے ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق 40 سال کے نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گردن پر گولی لگی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے آئس پینے والا سامان برآمد ہوا، مقتول کی جیب بھی خالی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دوسری منزل پر فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ کانسٹیبل ارشد نے پراپرٹی ڈیلر سے 3 ماہ پہلے فلیٹ کرائے پر لیا تھا، وہ بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور 3 ہفتوں سے ڈیوٹی سے غائب...
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت صفائی کے نظام سمیت دیگر انتظامات میں ناکام رہی، مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت اس مہا کمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص کی گئی رقم کے بارے میں سوال کیا گیا تو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ حکومت نے بجٹ میں پی ڈی اے کو نظرانداز کیا۔ پی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو کسی بھی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون...
جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سُمنوا تُلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے، اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو بغیر شناخت کے دفن کر دیا گیا جبکہ 1500 لاشیں اب بھی مردہ خانوں میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ کانگو...
16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے. جس کی اختتامی تقریب میں میزبان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی. ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے. جیلانی پارک میں ڈاگ شو...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں جماعت نہم اور گیارہویں کا تعلیمی نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں میرے والد...
انسانی حقوق کونسل سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اُن یکطرفہ و ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بھی خواہاں ہیں جو نہ صرف ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کرتی ہیں بلکہ کروڑوں بے گناہ انسانوں کی مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ یہ اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی حسن میراز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمگلنگ روکنے کے لئے سرحدوں پر سکیورٹی سخت کردی، پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی، ایک ایک ڈالر قیمتی ہے، بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کرکے دیئے، اس شعبے نے ٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کو بینکنگ سیکٹر سے 30 ارب روپے جمع کرکے دیے، بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، بینکنگ سیکٹر نے ٹیکس ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاوٹ والی خوراک جعل نوٹ اور کئی دیگر جعل سازیاں کرنے والے سماج دشمن عناصر اس حد تک گر گئے ہیں کہ اب انھوں نے بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی ہدف بنالیا ہے۔ رقم کی لالچ میں وہ انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کئی دوائیں تحویل میں لی گئی ہیں، ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری...
گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے لیکن اس دوران...
گجرانوالہ: گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا۔ گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔ ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دو پہر کے وقت دل کا دورہ پڑا جس پر اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔ نوجوان دلہا کی موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہوگیا۔ حافظ عمر کی باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔ Tagsپاکستان
کراچی(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے...