2025-04-15@06:12:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1186

«عدالت کا»:

(نئی خبر)
    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر دیباشیش چودھری نے تمیم اقبال کی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کردیں۔ بنگلا دیش کے لیجنڈری کرکٹر تمیم اقبال کو پیر کے روز ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تمیم اقبال کو فیلڈنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔   چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق کرکٹر کی ایک شریان میں رکاوٹ پائی گئی جسے دور کرنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا گیا۔ تاہم دیگر شریانیں صحت مند ہیں اور ان کی مجموعی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،...
    توہین رسالت  ﷺ اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔  مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی...
    صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
    چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ  کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر  کر دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی  ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے...
    سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارج پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کر کے بدفعلی کی۔عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
    بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل رانڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک بانس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔   جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
    بنگلا دیش کی عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے کے دھوکا دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمٰن نے گزشتہ روز چیک باؤنس کیس میں بنگلا دیشی کھلاڑی کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم سے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے سابق رکنِ اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شیخ حسینہ سے روابط کی وجہ سے بنگلا دیشی کھلاڑی عوامی غصے کا نشانہ بنے ہیں اور وہ مظاہروں کے دوران پولیس کریک...
    اسلام آباد: سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس ہوا تھا کچھ جوابات آگئے ہیں، دو فریقین جیل سپرٹنڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کا جواب تاحال نہیں آیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی سینیٹ کا اجلاس تو نہیں ہے نا؟ بابر اعوان نے بتایا کہ نہیں اجلاس تو نہیں لیکن...
    بنگلہ دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نے پیر کو چیک باؤنس کیس میں شکیب الحسن کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھاجو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے...
    کراچی: پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔  نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔  سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود...
    سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف او پی ایس پر ایک اور تقرری کر دی گئی ہے۔سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ( اسٹیوٹا) کی گریڈ 20 کی منیجنگ ڈائریکٹر کی آسامی پر محکمہ خزانہ کے گریڈ 19 کے افسر فواد غفور سومرو کو تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 20 کے منور علی مٹھانی جو بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ہیں ان سے ایم ڈی ایسٹیوٹا کا اضافی چارج لے لیا گیا ہے۔
    جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعوی ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔فیصلے کے مطابق یہ درخواست اب زائد المیعاد ہوچکا ہے، اس...
    —فائل فوٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔بہن ماریہ کے قتل کے دوران ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ٹوبہ ٹیک سنگھ: باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی قتل کے وقت کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابھی کو بھی عدالت نے بری کر دیا۔یاد رہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024ء کی درمیانی شب بھائی نے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل...
    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے مقدمے کا عبوری چالان پولیس کو واپس کردیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسریٹ جنوبی کی عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان منظور کرنے سے انکار کردیا، عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان واپس کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے اعتراضات ختم کیے جائیں، ملزم ساحرحسن کےتفتیشی افسر نے خاموشی سے عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ عبوری چالان میں بازل عاشق نامی ملزم کو مفرور دکھایا گیا ہے،  عبوری چالان میں ساحرحسن کی  چرس اور ویڈ پینے، خریدنے اور پودا کاشت کرنے کا ذکر ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے...
    ---فائل فوٹو  امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے صحافی کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے جیو فنسنگ کی ہے، سی ڈی آر منگوائی ہے، اس گھر کے قریب سے کیمرے بھی چیک کروائے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرامریکا میں مقیم...
    بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔   قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
    KOLKATA: مغل بادشاہت ہندوستان کی تاریخ کا انمٹ حوالہ ہے، جس نے خطے میں کئی صدیوں قبل انقلابی اقدامات کیے تاہم ان کی شان و شوکت انگریزوں کے ہاتھوں اس وقت زمین بوس ہوگئی جب بہادر شاہ ظفر تخت پر براجمان تھے اور اب ان کا حوالہ صرف تاریخی طور پر دیا جاتا ہے، ان کے خاندان اور اولاد کے بارے میں دنیا بہت کم جانتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی کا کھوج لگایا ہے اور ان کی مدد سے آخری مغل بادشاہ کی اولاد کی حالت زار سے پردہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 60 سالہ سلطانہ بیگم بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی ہیں اور وہ کسی محل یا بنگلے میں نہیں رہتیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 افسران کو ہلالِ امتیاز، 122 کو ستارہ امتیاز اور 133 کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔ مزید برآں، دو افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ 227 کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ اس کے علاوہ 82 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد جبکہ 185 کو آرمی چیف تہنیتی کارڈ عطا کیے گئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو...
    اسلام آباد: عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ دوران سماعت ملزمان...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 113 سے زائد کارکنان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کیس کی سماعت کی اور عدالت نے 88 کارکنوں کو 6 دن کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران وکلا صفائی نے کہا کہ جن کارکنوں کو پیش کیا گیا، ان میں سے 26 کی روبکار جاری ہوچکی ہے،  جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جن کی روبکار جاری ہوچکی ہے ان کی رہائی ہوگی۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ ،آمنہ علی ایڈووکیٹ اور...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 113 کارکن راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا اور تمام ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی، جن کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 26 نومبر کو مقدمات درج ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی نے 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ان ملزمان کو آج اٹک جیل سے عدالت مں پیش کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس عدالت سے تحویل میں لیے گئے تمام ملزمان کو اے ٹی سی اسلام آباد...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے ذہنی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار ماں اور سوتیلے باپ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔ ڈی آئی خان: ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیسڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قتل سے قبل بچے سے زیادتی ہوئی یا نہیں، تفتیش جاری ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) طیب جان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچے...
    پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
    اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)کراچی میںدوست کو قتل کرنے والے ملزم ارمغان کا عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار،مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں کہا کہ پولیس مجھ سے زبردستی بیان دلوانا چاہ رہی ہے،میں کوئی اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا، میں پولیس تشدد کے باوجود ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا۔کمرہ عدالت میں ملزم نے بیان میں پہلے مصطفی عامر کو ذاتی تنازع پر قتل کرنے کا اعتراف جرم کیابعدمیں اپنے ہی بیان سے مکر گیا۔ عدالت نے ریمارکس...
    اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق  اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کہا...
    راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے  گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے  جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
    ---فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار کر دیا۔جس پر عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جا سکے، ملزم نے پہلے اعترافِ جرم کی ہامی بھری اور پھر اس سے انکار کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہارمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا...
    برطانیہ میں محمد سہیل فاروق نامی ایک شخص کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کے جرائم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں جیوری نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ لیڈز کا کلینکل سپورٹ ورکر محمد سہیل فاروق دہشت گرد گروہ داعش کے لٹریچر سے انسپائر تھا۔ عدالت کے مطابق مجرم نے لیڈز کے ایک اسپتال اور ملک کے ایک خفیہ جاسوسی اڈے آر اے ایف مین وڈ ہل پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس مقدمے کے دوران مجرم کو ایک خود ساختہ تنہا بھیڑیا دہشت گرد کہا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) خیبر پی کے میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آئندہ سماعت پر تمام سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ سیکریٹریز بتائیں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، بتایا جائے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری مواصلات کی میڈیکل رپورٹ آئی ہے، رپورٹ 11 بج کر 13 منٹ پر بنوائی گئی جب ہم بنچ سے اٹھ چکے تھے، میڈیکل بورڈ بلا کر اس رپورٹ کا جائزہ لے...
    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحے اور منشیات برآمدگی کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میرے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کیا گیا ہے، عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ ملزم کو چیمبر میں لے جاکر معائنہ کیا جائے۔ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا 3 روزہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہی میرے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کیا گیا ہے، لیکن میں یہاں پینٹ نہیں اتارونگا۔ عدالت نے عدالتی عملہ کو ہدایت کی کہ ملزم کو چیمبر میں لے جاکر معائنہ کرے۔ عدالتی عملے نے کہا کہ ملزم کے جسم...
    ایلون مسک کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس کی جانب سے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس نے بھارتی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے سوشل میڈیا سے مواد ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دینے کیلئے اپنے سنسر شپ کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا کہ وہ وزارتِ داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ نئے سسٹم میں وہ قانونی...
    جنوبی کوریا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک کے مواخذے کا آغاز کر دیا ۔ یا درہے کہ رواں سال 27 فروری کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ قائم مقام صدر چوئی سانگ موک کا جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے نویں جج کی تقرری سے انکار غیر آئینی ہے۔ آئینی عدالت نے نشاندہی کی کہ چوئی سانگ موک کی جانب سے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے کی کمی کی بنیاد پر آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری سے انکار جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور قائم مقام صدر چوئی سانگ موک قومی اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ ججوں...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے  دماغی مریض بھی قرار دے دیا۔   جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔  عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے...
    سپریم کورٹ میں سیکرٓیٹری تعلیم کی عدم حاضری پرجسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، انھوں نے آئندہ سماعت پر صوبائی سیکرٹری تعلیم ،صوبائی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری مواصلات کو طلب کر لیا۔ کے پی کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار سے متعلق ازخودنوٹس کیس سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اظہارِ برہمی کیا۔ وقفے کے بعد سیکرٹری تعیلم سمیت دیگرسیکرٹریز پیش نہ ہوسکے ۔ آئینی بینچ نےآئندہ سماعت پرسیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبرپختونخواکے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت طلب کرلی، آئینی بنچ نے کے پی سیکرٹریز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...
    ---فائل فوٹو کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا جس پر جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے اسلحے اور منشیات کی سپلائی سے متعلق معلومات کرنی ہیں یہ انویسٹی گیشن پولیس کا حق ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتارکراچی کے علاقے ڈیفنس...
    عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا...
    معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس میں عدالت نے کارروائی کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لیے کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا حکم دیتے ہیں۔ سکولوں کی حالت زار:...
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ فراہم کردہ موبائل فونز کے مطابق تینوں افراد کی آخری لوکیشن لاڑکانہ ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے ہے، ابھی تک ان افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی گئی؟ ان تینوں افراد کا آپس میں کیا تعلق ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تینوں افراد کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں، ایک درخواست گزار شاہجہاں کا بیٹا اور 2 اس...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق نے مشعال یوسفزئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست ڈی لسٹ کرنے اور کازلسٹ منسوخی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیخلاف توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ رولز طلب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ کیا چیف جسٹس کسی بینچ میں زیرسماعت کیس کو واپس لے سکتے ہیں؟ آفس اعتراضات دور کرنے کی وجہ بتائے بغیر لارجر بینچ کی تشکیل اور وہاں عدالتی کارروائی قانونی ہے یا نہیں؟ اس ایشو پر ایک حتمی فیصلہ لکھنا ہے، میں لکھوں گا کہ اس طرح کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر یہ کام ہائی کورٹ جج نے نہ کیا ہوتا تو یہ کریمنل توہین عدالت ہوتی۔ کسی کو توہینِ عدالت کا...
    نمائندہ ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال لیں۔ عدالتی احکامات پر ہم پی این آئی ایل سے نام نکالا۔ اسلام آباد پولیس کی سفارش پران کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائرتوہین عدالت درخواست پروفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس راشد علی نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیا۔ان کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہورہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ...
    ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
     ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بنچ میں شامل ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ریکارڈ طلب کرتے سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔
    ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کی مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
    راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چودہری نذیر کی ضمانتیں منظور  کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، دونوں کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد آج شام اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔  ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔  اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری...
    عدالت کاپی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع...
    جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس...
    پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائرتوہین عدالت درخواست پروفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پرسماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس راشد علی نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال لیں۔ عدالتی احکامات پر ہم پی این آئی ایل سے نام نکالا۔ اسلام آباد پولیس کی سفارش پران کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔ قائممقام چیف جسٹس ایس...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی...
    رہنما تحریک انصاف مشعال یوسفزئی ایڈووکیٹ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنگل بینچ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی تاہم ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے بعد ڈپٹی رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جنہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج صرف کیس منتقلی کا معاملہ عدالت کے سامنے ہے، اس معاملے پر حتمی فیصلہ لکھنا ہے، اس طرح کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر یہ کام ہائیکورٹ کے جج نے نہ کیا ہوتا تو یہ مجرمانہ نوعیت کی توہین عدالت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 23  مارچ کو یو پاکستان پریڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا  ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں نیا موڑ آگیا، عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کازلسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس آج بھی کاز لسٹ میں نہ ہوا تو تب بھی سماعت ہوگی۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق...
    اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے عمل کو غیراسلامی قرار دیدیا ۔ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کر دی. تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت. چادر...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان جمع کرادیا جبکہ کیس میں ملزم بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ کراچی جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، جنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا ہے اور دوران تفتیش اپنے جرم...
    فائل فوٹو۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ کیس میں ملوث ملزم ساحر حسن گرفتار جبکہ بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سےگرفتار کیا گیا۔ چالان کے مطابق ملزم ساحر سے 557 گرام منشیات برآمد ہوئیں جس کی مالیت 83 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ چالان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بازل اور یحییٰ سے ویڈ منگوا کر لوگوں کو سپلائی کرتا تھا، ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔ چالان کے مطابق ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فارنزک لیب...
    مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کہا کہ آپ وہ بات کر رہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے، گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا، وہ اب ہماری طرف آرہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کے پاس ایک جج کے پاس زیرسماعت کیس اس کی مرضی کے بغیر دوسرے جج کو منتقل کرنے کا اختیار ہے؟ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔فیصلے میں کہا کہ چادر و پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نا کروانے پر وکیل مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوموٹو توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کاز لسٹ سے کیس منسوخ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔کاز لسٹ کی منسوخی اور کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟ یہ کرنے کی...
    پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا، اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس...
    کاز لسٹ منسوخ، اس کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے کیسوں کی کاز لسٹ منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ متوقع سماعت کے موقع وکیل نیازی اللہ نیازی اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے واضح رہے کہ مشال یوسفزئی کا کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں مقرر تھا جب کہ رجسٹرار آفس نے جیل ملاقات کے کیسزپر لارجر بینچ بننے کے بعد آج کی کازلسٹ منسوخ کردی تھی. عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی...
    اسلام آباد: جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے گرفتار 25 ملزمان (طلبہ) کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے  کردیا۔ ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے کہ گرفتار طلبہ معصوم ہیں، اصل قصوروار ایجنٹس ہیں جن...
    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس  میں  سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چودھری کے وکیل نے موقف  اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعہ میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت...
    ---فائل فوٹو عمران خان سے ملاقات کے کیسز  میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ می عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز  اسحاق خان نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار  کو طلب کیا تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ جو کچھ ہوا ہے کیا آپ...
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔   عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت  نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں  طلب کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس آج عدالت میں مقرر تھا، کازلسٹ کیسے منسوخ کی؟ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈوکیٹ جنرل کو سیکشن 6 اور  7 کے...
    قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا معاملہ؛ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیے جب کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔   عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔  ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔   ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں وکیل مشال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل کے اندر داخلہ نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں مشال یوسفزئی نے کہاکہ ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے؟عدالت نے کہاکہ آپ وہ بات کررہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے،گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا وہ اب ہماری طرف آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں وکیل مشال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل کے اندر داخلہ نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی رجسٹرار اسلام...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں  قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے  عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے  اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں  نہیں آئے۔ دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی  ہے۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے سماعت کے دوران عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت نہ آئے، جس پر اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت کی جانب سے...